کراچی: (ویب ڈیسک) بپر جوائے کراچی سے صرف 350 ،ٹھٹھہ سے 360 کلومیٹر دور رہ گیا، کل کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں حالات بگڑنے لگے ہیں، سجاول میں بارش، اورماڑہ میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ٹھٹھہ ،بدین اور دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں کے جھکڑ، ایمر جنسی نافذ، شہر قائد میں بوندا باندی، کیٹی بندر کو خالی کرالیا گیا، گڈانی میں بھی لہریں انتہائی بلند، مزید موسلا دھار بارشوں کا خطرہ ہے۔ طوفان بپر جوائے کے پیشِ نظر کیٹی بندر پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ، کھارو چھان کے…
Author: Khabrain News
میامی : (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کے الزام میں مختصر گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ ہاؤس میں خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پر حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے فنگر پرنٹس لیے گئے جبکہ اس موقع پر انکے مشیر اور قریبی ساتھی والٹ نوٹا کو بھی حراست میں لیا گیا۔ نوٹا پر ٹرمپ کو دستاویزات چھپانے میں مدد کرنے کے حوالے سے 6 الزامات عائد کیے گئے ، ان پر تفتیش کاروں کو غلط…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعلی کاغذ لہرا کر کہا جاتا رہا سائفر آیا ہے اور یہ ایک امپورٹڈ حکومت ہے، حقائق نے اس جھوٹے پروپیگنڈے کو زمین بوس کردیا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کے وقار کو خاک میں ملانے کی کوشش کی، لوگوں کی جھوٹی ذہن سازی کی جا رہی تھی، قوم کو کہا گیا میری حکومت امریکا سے ہٹوائی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ روس سے 1 لاکھ ٹن…
واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان نمائندگان میں کیا جب رکن کانگریس آل گرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے امداد کی فراہمی میں کردار ادا کرے۔ ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس مین آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے، گلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہے مگر پاکستان اسے…
کراچی : (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آئی سی آئی پل کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں دو ٹریلرز کی آپس میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک ٹریلر کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ ریسیکو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک ) کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ساحل پر جانے والے17 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ سمندری طوفان کے ممکنہ نقصانات کے پیش نظر ضلع جنوبی کی 36 خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا، خطرناک قرار دے گئی عمارتوں میں واقع دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر جنوبی کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 8 میں ساحل پر تمام ریسٹورنٹس بھی مکمل بند کروا دیے گئے ہیں۔ ضلع میں زیر تعمیر عمارتوں کا کام بھی رکوا دیا گیا ہے، حفاظتی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان کے کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ میں ایک مرتبہ مایوس ہوا تھا لیکن فیملی نے کہا کہ آپ گرین شرٹ پہنیں گے ، اب اپنا پورا دن کرکٹ ٹریننگ میں گزارتا ہوں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ قومی کرکٹرز کے کیمپ میں کھلاڑی بہت محنت کر رہے ہیں ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرم موسم میں کرکٹرز سو فیصد دے رہے ہیں، میں مسلسل ٹریننگ کر رہا ہوں، اکیڈمی میں کیمپ جاری ہے، اس لیے قادر اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہا ہوں۔ عمر…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف کوریوگرافر اور ڈائریکٹر شنکوپنی المعروف پربھو دیوا کے ہاں 50 برس کی عمر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پربھو دیوا نے اپنے گھر ننھی پری کی آمد کی تصدیق کی اور ساتھ ہی انہوں نے اس عمر میں والد بننے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش دوسری اہلیہ ہیمانی پربھو سے ہوئی۔دوران انٹرویو پربھو دیوا سے بیٹی کی پیدائش سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ "یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ میرے گھر بیٹی کی آمد…
لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ساتھی اداکارہ علیزے شاہ نے جب سے سرجری کروائی ہے وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی لگنے لگی ہیں۔ حال ہی میں خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز کے مسائل سمیت کئی موضوعات پر بات کی۔ شوبز انڈسٹری میں فیشل سرجری کے بڑھتے رجحان پر بات کرتے ہوئے میزبان نے نازش سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی سرجری کروائی ہے؟ جس پر اداکارہ نے اپنی نین نقش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ قدرتی طور پر ہی اتنی پیاری…
تامل ناڈو: (ویب ڈیسک) جنوبی بھارتی فلموں کے معروف اداکار کازان خان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق کازان خان تامل اور تیلگو فلموں میں ویلن کے کرداروں کیلئے مشہور تھے، جنوبی بھارتی فلموں کے پروڈیوسر این ایم بدوشا نے اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کازان خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے این ایم بدوشا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ مشہور ویلن اداکار کازان خان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے، انہوں نے کئی تامل تیلگو فلموں میں اداکاری کی ہے۔ اداکار کی موت…
