لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کو کالعدم قرار دینے کے لئے شہری میاں عبد الرحمان کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے ماسٹر پلان کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ ایل ڈی اے اربن یونٹ کے کنسلٹنٹ کی رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی جبکہ عدالت نے ایل ڈی اے کنسلٹنٹ کو ماسٹر پلان کے رہ جانے والے 3 مراحل پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے تصدیق شدہ رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی جس میں انہیں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے سربراہ قومی احتساب بیورو کی تصدیق شدہ رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ احتساب عدالت نے نیب سپلیمنٹری رپورٹ کی چیئرمین قومی احتساب بیورو سے تصدیق کا…
لندن: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق عادل راجہ کو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ قبل ازیں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف بیان بازی پر عادل راجہ کے خلاف لندن پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کی جانب سے ان کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ نے یوٹیوب اور ٹوئٹر پر برطانوی قوانین کی خلاف وزری کی ہے، فوری طور پر پیش ہو کر اپنا…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر نظر بند افراد کو روزانہ کے حساب سے 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس وحید خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے دلائل دیے، پنجاب کے مختلف اضلاع کے 25 ڈپٹی کمشنرز نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور…
کراچی: (ویب ڈیسک) سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ سٹیشن تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ سٹیشن کی تبدیلی سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر کی گئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن اب پاکستان آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پہلے پولنگ سٹیشن کے ایم سی ہال ایم اے جناح روڈ پر رکھا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ بھی کہنا…
کراچی: (ویب ڈیسک) سمندری طوفان بپرجوائے کے حوالے سے پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی کاموں کی تیاریاں جاری ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جوانوں نے شاہ بندر سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ماہی گیروں کی حفاظت کیلئے سمندرمیں پٹرولنگ جاری ہے، 64 ماہی گیروں کو سمندرسے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیڈ کوارٹرز کمانڈر کراچی کے زیرانتظام سائیکلون مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے، ساحلی علاقوں میں موجود پاک بحریہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ…
لاہور : (ویب ڈیسک) مختلف مکاتبِ فکر اور دینی مدارس کے علمائے کرام نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے ۔ علمائے کرام نے جناح ہاؤس کی جلی ہوئی عمارت دیکھ کر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کی بھرپور مذمت کی ، علماء نے ملک و قوم کی خاطر جان کی عظیم قربانی دینے والے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ ہمارا اور ہمارے خاندانوں کا، ہمارے اداروں اور ہمارے وابستگان کا اس ملک اور پاک فوج کے ساتھ ایک دیرینہ محبت کا…
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کوٹکر کے نتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نلے والا فلائی اوور کے قریب حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے ، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 22سالہ ثقلین، 25سالہ مانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو نے جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کردیں جبکہ شدید زخمی 18 سالہ احمد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ووٹوں کے اندراج کا وقت ہے، ساری نادرا کی ٹیم کو بدلنا سازش کی کڑی ہوسکتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں، عدلیہ ہی الیکشن کروا سکتی ہے، چوروں سے نجات دلوا سکتی ہے، ملک کو بحرانوں سے نکلوا سکتی ہے اور اوورسیز کو ووٹ کا حق دلوا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری قوم 9 مئی کے واقعے کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ تحریری حکمنامہ کے مطابق اٹارنی جنرل نے کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کے معاہدے سے متعلق آگاہ کیا، اٹارنی جنرل کے مطابق یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کے معاہدوں کیلئے مزید وقت لگے گا۔ حکمنامہ کے مطابق کینیا اور یو اے ای سے معاہدوں کیلئے اٹارنی جنرل کی مہلت دینے کی استدعا منظور کی جاتی ہے، ارشد شریف کی دوسری اہلیہ جویریہ صدیق کے وکیل نے اقوام متحدہ سے تعاون…
