دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بین الاقوامی کرکٹ کو ٹی 20 لیگز کی چمک دمک سے بچانے کیلئے متحرک ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے آئندہ ماہ ’لیگ کرکٹ‘ کے معاملے پر اہم قانون سازی کی جائے گی، نئے قوانین کے تحت لیگ کرکٹ میں ہر ٹیم کو زیادہ سے زیادہ 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس وقت امارات لیگ میں 9 جبکہ امریکا کی میجر لیگ میں 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ہے، متوقع قوانین کے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت خزانہ حکام سے بجلی نرخوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، سیکٹر میں گردشی قرضہ پر آئی ایم ایف کے تحفظات تاحال برقرار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ آج تکنیکی مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ ریسورس موبالائزیشن، ٹیکسیشن پر بات ہوگی، حکام کے ساتھ پاور سیکٹر، پرائمری سرپلس پر بات ہو گی، آئی ایم ایف کی جانب…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے میئر وڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات کیلئے شہر میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کےمیئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز کی فراہمی سے انکار پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکرٹری داخلہ کو جوابی خط لکھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے میئر وڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری طوفان بپر جوائے کے نتیجے میں پیش آنے والی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی، وزیر پاور اور وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق شامل ہیں، کمیٹی میں متعلقہ اداروں کے سربراہان کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فوری اقدامات اُٹھائے جاسکیں۔ کمیٹی سمندری طوفان کی صورتحال میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی، کمیٹی سمندری طوفان بپر…
راولپنڈی : (ویب ڈیسک) پاکستان کی فوج طوفان بپرجوائے سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کی منتقلی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ پاک آ رمی کے جوان گاؤں موسیٰ تحصیل کھارو چن میں پھنسے افراد کو نکالنے میں کامیاب رہے ، علاقہ مکینوں کا اس صورتِ حال کے حوالے سے کہنا ہے کہ بر وقت ہمیں اس مصیبت سے نکالنے کے لیے ہم پاک فوج کے تہِ دل سے شکر گزار ہیں۔ پاک فوج نے گاؤں میں پھنسے لوگوں کو گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ گاؤں میں پھنسے افراد میں مرد، خواتین، کم عمر…
کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کراچی میں میئراور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا معاملہ، وزارت داخلہ نے رینجرز کی فراہمی سے انکار کر دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کےمیئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا تاہم وزارت داخلہ نے رینجرز کی فراہمی سے انکار کردیاہے جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکرٹری داخلہ کو جوابی خط لکھ دیا ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے اور بڑے پیمانے پرتشدد کا خدشہ ہے ، امن…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 184(3) میں اپیل کے حق کیلئے آئینی ترمیم کو خوش آمدید کہیں گے اور آئینی اختیار کو آئینی ترمیم کے ذریعے ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ریویو اینڈ ججمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میں کہا گیا عدالت کو اپنا پرانا فیصلہ ری اوپن کرنے میں بہت ہچکچاہٹ اور احتیاط برتنی چاہیے، فیصلہ میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے…
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی کے الیکشن سے متعلق جماعت اسلامی کی حکم امتناع کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت عالیہ میں میئر کراچی کے براہ راست انتخاب پر قانون سازی کے خلاف امیر جماعت اسلامی کراچی و میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ سماعت سے میئر الیکشن کا شیڈول متاثر نہیں ہو گا اور بعدازاں عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ثانیہ کامران نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پچھلے 15 سال سے پنجاب میں سیاسی جدوجہد کر رہی ہوں، شخصیات ریڈ لائن نہیں ہوتیں پاکستان ریڈ لائن ہے۔ ثانیہ کامران کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد جو واقعات پیش آئے انتہائی افسوسناک ہیں، کپتان کے اردگرد لوگ پر تشدد سیاست کرنا چاہتے تھے۔ اس موقع…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر وقتی طور پر چیزوں کو دبائیں گے تو ملک نہیں چل سکتا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ناکافی ہے، پوری قوم آج ایک بھکاری کی کیفیت میں ہے، ہر شخص اپنے پیٹ کے بجائے بات کر رہا ہے کہ کیا میرا ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، کیا آئی ایم ایف پاکستان کے اندر سیاست نہیں کر رہا؟، کیا مالیاتی ادارے کسی ملک میں ایسی مداخلت کرتے ہیں۔…
