Author: Khabrain News

یروشلم : (ویب ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں درجنوں نمازیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے آج طلوع آفتاب سے قبل مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسرائیلی سپاہیوں کا کہنا تھا کہ یہ فسادات کا جواب ہے۔ فلسطینی ہلال احمر نے حملے کے نتیجے میں زخمیوں کی اطلاع دی لیکن یہ نہیں بتایا کہ کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں، اپنے ایک بیان میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے، آئی جی پنجاب نے 22 لیگل انسپکٹرز کے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے۔ آئی جی پنجاب عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جیز نے ترقی پانے والے افسران کو ڈی ایس پی کے عہدوں کے رینک لگائے۔ آئی جی پنجاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سی پی او، رینجز، اضلاع اور یونٹس میں 10 اپریل سے محکمانہ پروموشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے، میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی کے اہل سینکڑوں اہلکاروں اور افسران کو…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدل کے ایوانوں کو پیغام ہے ترازو کے پلڑے برابر کرو۔ راولپنڈی میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پانچ رکنی بنچ میں 3 ججز نے کہا کہ پنجاب کیلئے گورنر تاریخ کا اعلان کریں، 2 ججز نے کہا کہ ہم اپنے 2 معزز ججز کی رائے سے متفق ہیں، فیصلے کے 30 منٹ میں وزیراعظم اور اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس ڈسمس ہو گیا، اصل میں کیس 3 کے مقابلے 4 اکثریتی ججز کی رائے سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کیلئے تیار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من وعن عمل کیا جائے گا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی نگران حکومت سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، نگران حکومت سے انتظامی اور سکیورٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ مزیدبرآں الیکشن…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 1971 کے انتخابات نے ملک کو دولخت کیا تھا، اگر یہ الیکشن ہوا تو تباہی کا سبب بنے گا۔ راولپنڈی میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 1971 کے انتخابات نے ملک کو دولخت کیا، 71 اور 77 کے الیکشن کے نتائج آج تک بھگت رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک بار پھر متنازع انداز میں الیکشن کروانے کی کوشش کی جارہی ہے، اگریہ الیکشن ہوا تو تباہی کا سبب بنے گا، متنازع الیکشن ملک کو تباہی اورافراتفری کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پرانے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، جلد خوشخبری دیں گے، وہ بھی تسلیم کرتے ہیں ہم بھی تسلیم کرتے ہیں کہ غلطیاں دونوں طرف سے ہوئی ہیں۔ صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور سابق صوبائی وزراء سردار آصف نکئی، محمد ہاشم ڈوگر اور فیاض الحسن چوہان نے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیان بازی پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے انٹراکورٹ اپیل واپس لینے پر خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کے لئے انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی۔ درخواست گزار رانا شاہد نے عدالت سے استدعا کی کہ انٹرا کورٹ اپیل واپس لینا چاہتا ہوں اجازت دی جائے، عدالت نے اپیل کنندہ کی استدعا پر اپیل واپس کرتے ہوئے خارج…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو کے بعد لیونل میسی کو بھی سعودی عرب کے کلب سے کھیلنے کی بڑی پیشکش کر دی گئی۔ ای ایس پی این چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے الہلال فٹ بال کلب کی جانب سے ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے والے فٹ بالر کو 400 ملین یورو سالانہ میں کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ معروف اطالوی صحافی فبریز یورومانو نے اس بات کا انکشاف کیا ہے، انہوں نے لیونل میسی کو باضابطہ پیشکش کا بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ میسی کا فرانسیسی کلب سے معاہدہ ختم ہونے پر چھوڑنے کا امکان ہے۔ سعودی…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازکاکہنا ہے کہ عمران خان گھر سے باہر نہیں نکلتے کیونکہ سارے کیسز اصلی ہیں ، قانون کی بالادستی کا بھاشن دینے والا پاکستان کے آئین و قانون کو کچھ نہیں سمجھتا۔ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے وکلا ء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور مجھ پر جھوٹے مقدمات قائم ہوئے، پاکستان میں سالوں آمریت رہی ہے، کسی منتخب وزیراعظم نے کبھی مدت پوری نہیں کی۔ انہوں نےکہا کہ عدالت نے کسی ڈکٹیٹر کے سامنے کھڑے ہونے کی جرات نہیں کی، جب بھی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات پر عدالت کو مطمئن نہ کیا گیا تو جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ ارشد شریف کی فیملی کے وکیل شوکت عزیز صدیقی نے عدالتی کارروائی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی نگرانی نہیں کر سکتی۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ بنیادی حقوق سے متعلق معاملات کی نگرانی اور تحقیقات کروا سکتی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے…

Read More