اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ کراچی براہ راست طوفان کی زد میں نہیں آیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل بپر جوائے کے رخ کا علم نہیں تھا، رات بھر مانیٹرنگ کی، شہر قائد میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ گورنمنٹ، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 72 ہزار افراد کا انخلا ہوا، کوشش ہے کہ طوفان سے متعلق مصدقہ معلومات دی جائیں، متاثرین کی علاقوں سے منتقلی…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے 30 منحرف اراکین نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے آج ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے بلدیاتی اراکین کے فاروڈ بلاک کا اجلاس ہوا جس میں منحرف اراکین نے اپنا پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے اسد امان کو اپنا پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج 30 منحرف اراکین ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اگلے چیئرمین پیپلز پارٹی کے ذکا اشرف ہی بنیں گے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے۔ پی سی بی کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق ہے۔
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پھر کوئی اور مل گیا ہے تاہم وہ پہلی شادی کے نتائج کی وجہ سے خوفزدہ ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی مل گیا ہے لیکن میں پہلی شادی کے بعد ڈر گئی ہوں اور جیون ساتھی کا فیصلہ کرنے سے پہلے کئی بار سوچوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک نیا چاہنے والا مل گیا ہے لیکن عادل درانی سے شادی کے نتائج کے بعد اب کئی چیزوں پر شکوک…
ایتھنز: (ویب ڈیسک) یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس میں 500 سے زائد افراد سوار تھے۔ کشتی غیر قانونی تارکین وطن کو سمندر کے ذریعے لیبیا سے اٹلی لے کر جا رہی تھی۔ ڈوبنے والی کشتی میں زیادہ تر پاکستانی سوار تھے جبکہ کشتی میں مصر، شام اور افغانستان کے شہری بھی موجود تھے۔ ڈوبنے والے 100 سے زائد افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا جبکہ سینکڑوں افراد اب…
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے توانائی کا شعبہ بھی تباہ کر دیا۔ حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف دور میں لوڈشیڈنگ کا نام و نشان نہ تھا، ن لیگ کے امپورٹڈ ایندھن پر چلنے والے مہنگے پلانٹ آدھی کیپیسٹی پر چل رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کے پاس ان پلانٹس کا ایندھن خریدنے کے پیسے نہیں ہیں، گردشی قرضے بڑھنے کی رفتار بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔
منچن آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب میں ہیڈ سلیمانکی پل پر انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون دریائے ستلج میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ سلیمانکی پل پر بے قابو کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون دریا میں جاگری ، تاہم خاتون کو بچایا نہ جاسکا اور وہ جان کی بازی ہار گئیں۔ حادثے کے بعد کار سواروں کی بھاگنے کی کوشش کو رینجرز اہلکاروں نے ناکام بنا دیا ،رینجرز نے کار سوار دو افراد کو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دنیا کے معروف ترین سرچ انجن ”گوگل“ نے پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔ گوگل نے پاکستان کے انتخابات میں تاخیر پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا اور بتایا کہ پاکستان میں عام انتخابات کب ہونے ہیں۔ گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے یاد دہانی کروا رہا ہے کہ 13 اگست 2023 کو قومی اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد 60 دنوں میں انتخابات کروانے ہیں، اس کا مطلب پاکستان میں عام انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے نہیں ہوں گے۔ گوگل نے اپنے ڈوڈل میں…
لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ میں اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دے دیا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ فوج پاکستان کا بہت مضبوط ادارہ ہے، پاک فوج کی حرمت ہم پر فرض ہے، کسی تھرڈ ورلڈ ملک میں بھی ایسا نہیں ہوتا، اداروں کے خلاف یہ سوچی سمجھی سازش ہے، یہ تو اچھا ہوا کہ ان لوگوں کی سازش بے نقاب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہے تو ہم ہیں، فوج کسی بھی ملک کی ریڈ لائن ہوتی ہے، پاکستان آرمی، پاکستان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، مال روڈ، ڈیوس روڈ، فیروز پور روڈ، شالیمار، باغبانپورہ، گوالمنڈی، گلشن راوی اور سمن آباد میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ طوفانی بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے کی وجہ سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابی کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ پنجاب کے دیگر شہروں اٹک، گجرات ، گوجرانوالہ ، مریدکے ،…
