اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان سے 8 ٹاورز متاثرہوئے ، این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں متحرک ہیں اور بحالی کا کام تین دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) انجینئر خرم دستگیر خان نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے 132کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے 8 منہدم ٹاورز پر جاری بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ مذکورہ ٹرانسمیشن لائن حیدرآباد کے قریب جھمپیر ونڈ کلسٹر میں انڈس، لبرٹی-1 اور لبرٹی-2 ونڈ پاور پلانٹس…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہورکے بیشتر علاقوں میں رات سے اب تک موسلا دھار بارش کے 3 سپیل برس چکے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش قرطبہ چوک پر 153 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 108 اور لکشمی چوک میں 103 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح ایئرپورٹ اور تاجپورہ کے علاقوں میں 71،71 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مغلپورہ میں 65، گلشن راوی میں 62، اپرمال پر 61 اور فرخ آباد میں 55 ملی میٹر بادل برسے۔ جوہرٹاؤن میں 45، اقبال ٹاؤن میں…
باکو: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باکو میں آذر بائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی۔ وزیر اعظم نے آذربائیجان کے قومی رہنما کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف آج صدر الہام علیوف سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنما بعد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کریں گے۔ آذر بائیجان کے وزراء کا ایک وفد بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریگا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا…
کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے 161 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کوپولنگ سٹیشن قرار دیا گیا ہے جہاں تقریباً 303 منتخب افراد موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شو آف ہینڈز کے ذریعے انتخابی عمل ہوگا، 246 منتخب چیئرمینز اور 121 مخصوص نشستوں پر منتخب افراد ووٹ ڈالیں گے، ووٹنگ کیلئے گرفتار سٹی کونسل کے ارکان کو بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔…
پشاور: (ویب ڈیسک) پولیس نے 9 مئی کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے اہم کردارکی نشاندہی کر دی۔ ذرائع کے مطابق جیوفینسنگ سے پتا چلا ہے کہ ریڈیو پاکستان واقعے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے آصف خان ملوث ہے جو مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار 51 ملزمان کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا کہ دوران احتجاج آصف خان مظاہرین…
کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں سمندری طوفان ‘بپر جوائے’ کے خطرے کے پیشِ نظر کے الیکٹرک کی جانب سے ہدایات جاری کردی گئیں، شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا کی طرف سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں شہری حفاظتی تدابیر کو اختیار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ عمران رانا کا کہنا تھا کہ سائیکلون کے اثرات کے تحت آج کراچی میں ہلکے اور درمیانے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی تاریخی و قدیم ثقافتی عمارتوں کا کنٹرول والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تاریخی عمارتوں خصوصاً شیرانوالہ باغ میں سمادھی، گجرات کے رام پیاری محل، گوجرانوالہ کی حویلی کی بحالی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے، چیف سیکرٹری، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنرز گجرات و گوجرانوالہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو سکا یہ ملک میں ایمرجنسی لگانا چاہتے ہیں حالانکہ ضرورت الیکشن ایمرجنسی کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک طرف معاشی خودمختاری داؤ پر لگا دی، دوسری طرف عوام کو غربت کے سمندر میں ڈبو دیا، ساری سیاسی نااہلی اور ناکامی حکومت کی ہے اب ملبہ کسی اور پر ڈال رہی ہے، میں اداروں اور عدلیہ سے اپیل کرتا…
کراچی : (ویب ڈیسک) سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی میرینز کی ٹیمیں سجاول، کیٹی بندر، شاہ بندر، کھاروچن میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ چوھڑ جمالی اور جاتی کے نواحی گوٹھوں میں بھی امدادی سرگرمیاں سرانجام دی جارہی ہیں ، پاک بحریہ کی جانب سے اب تک 17 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے…
کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، جیت ہماری ہوگی، پیپلزپارٹی چاہتی ہے تمام معاملات پر امن طریقے سے ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اراکین کیلئے عشائیہ منعقد کیا تھا، ہمارے تمام 173 اراکین عشائیے میں موجود تھے، تمام اراکین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کے امیدوار نے کہا کہ ہم اپنا نمبر ایوان میں پورا کریں گے، حافظ صاحب! ہار جیت سیاست کا حصہ ہے ماحول خراب…
