واشنگٹن: (ویب ڈیسک) پاکستانی امریکن کانگرس نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر پاکستان کے خلاف انسانی حقوق پر مبنی افواہوں کی تردید کردی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کو پاکستانی امریکن کانگرس نے خط میں لکھا کہ حال ہی میں ہمیں علم ہوا ہے کہ کچھ عناصر نے پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے جو کہ بالکل بے بنیاد اور ذاتی مفادات پر مرکوز گروہوں کی طرف سے غلط معلومات پر منحصر ہے۔ پاکستانی امریکن کانگرس نے صدر بائیڈن کو 9 مئی کو ہونیوالے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں…
Author: Khabrain News
جرمنی : (ویب ڈیسک) یورپی یونین میں شینگن ویزہ پر داخلہ اب مزید آسان ہوگیا ہے کیونکہ اب شینگن ویزا حاصل کرنے کیلئے کاغذی کارروائی یا ڈاک ٹکٹ اور سٹیکرز کی ضرورت نہیں ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک اور یورپی قانون سازوں نے منگل کو شینگن ویزا کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا تاکہ پاسپورٹ پر سٹیکرز کی ضرورت کے بغیر اسے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹیلائز کیا جا سکے۔ یہ نیا قانون ایک بار باضابطہ طور پر منظور ہونے اور لاگو ہونے کے بعد ایسے مسافروں کو سہولت دےگا جنہیں…
لاہور: (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جس کے لئے اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔ گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے درخواست آرہی ہے کہ عید سے پہلے تنخواہ دی جائے، لہذا اس حوالے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کردی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 23 جون کو لوگوں کو تنخواہ دے دی جائے گی ۔
کراچی: (ویب ڈیسک) میئرکراچی بننے میں ناکام امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 29 ارکان کو اغوا کیا، پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا بنیادی مقصد صاف و شفاف الیکشن کرانا ہے لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کمیشن خاموش تماشائی بنا رہا ، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کا بیٹا ہے اور وہ کراچی کے تمام طبقات کی نمائندگی کرے گا، یقین ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہو گیا کہ کراچی کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے ، سندھ کے دیگر شہروں کے منتخب میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز،…
باکو: (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ذگولبا صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ سرکاری دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں ذگولبا صدارتی محل گئے جہاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باکو میں…
کراچی: (ویب ڈیسک) میئر کراچی کے انتخاب کے موقع پر آرٹس کونسل کے باہر پیپلز پارٹی اور جماعتِ اسلامی کے کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے۔ پیپلز پارٹی اور جماعتِ اسلامی کے کارکنان نے ایک دوسرے پر شدید پتھراؤ بھی کیا اور نعرے بازی بھی کی، حالات کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز نے پیش رفت کی اور پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کے باہر کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پتھراؤ کے بعد آرٹس کونسل کے باہر دونوں جماعتوں کے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے، جبکہ کئی نیوز چینلز سے تعلق رکھنے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے اٹارنی جنرل سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چڑیاں آپ کے لیے پیغام لائی ہیں۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آج بھی پنجاب انتخابات اور سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ ایکٹ کیس کی سماعت کی جس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے ریویو اینڈ ججمنٹ ایکٹ پر دلائل دئیے۔ سماعت کے آغاز پر چڑیوں کے چہچہانے کی آوازیں آئیں تو چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو چڑیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چڑیاں شاید آپ کیلئے کوئی…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے سندھ کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاؤن کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارک باد دی ہے۔ اپنے بیان میں سابق صدر کا کہنا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ آصف زرداری نے سندھ کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور…
