Author: Khabrain News

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان کے پاس عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو 6.7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت 2.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے پر قائل کرنے کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، یہ انتباہ موڈیز نے اپنی تازہ رپورٹ میں جاری کیا ہے۔ مؤقر انگریزی اخبار ڈان کے مطابق ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی تازہ رپورٹ میں خدشے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے میں ناکام رہا تو وہ دیوالیہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار متعدد…

مزید پڑھیں

لاہور:(ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر انصر مجید نیازی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی عامر عنایت شہانی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے ۔ سابق وزیر انصر مجید نیازی نے اپنے ویڈیو میں پیغام میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا، اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ، اس افسوسناک واقعات کے بعد تحریک انصاف میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بچتا، فی الحال سیاسی مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ، سابق ایم پی اے عامر عنایت شہانی نے بھی…

مزید پڑھیں

کراچی:(ویب ڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 بسمہ کالونی مجاہد چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں بچے کی شناخت 10 سالہ اویس نیازی ولدندیم نیازی کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او مومن آباد اصغرعلی کانگو کے مطابق متوفی بچہ تیز رفتار ڈبل کیبن…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمیں بیرونی اخراجات اپنی چادر کے اندر رہ کر کرنے چاہئیں۔ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں بہت صلاحیت ہے، اسی لیے بجٹ میں آئی ٹی،زراعت،ایس ایم ای سیکٹر اور یوتھ سیکٹر کو فوکس کیا گیاہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جب تک ان شعبوں کو سہولیات نہیں دیں گے اس وقت تک گروتھ نہیں ہوگی، یہ چاروں شعبے گروتھ کے ڈرائیورز ہیں، اسی لیے اس بجٹ میں ان شعبوں کو فوکس کیا ہے۔…

مزید پڑھیں

میسا چوسٹس:(ویب ڈیسک) ہارورڈ میڈیکل کالج کے مردہ خانے کے 55 سالہ منیجر سیڈرک لاج کو لاشوں سے اعضا نکال کر فروخت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی ریاست پنسلوانیا میں عالمی شہرت یافتہ میڈیکل کالج ہارورڈ کا منیجر 55 سالہ سیڈرک لاج اپنی اہلیہ اور 5 دیگر کارندوں کے ساتھ مل کر مردہ جسموں سے اعضا نکال کر ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے اندرون ملک اور بیرون ملک اسمگل کیا کرتے تھے۔ مردہ خانے کا منیجر چوری شدہ اعضا کو نیو ہیمپشائر کے گوفسٹاؤن میں اپنے گھر لے جاتا جہاں اس کی اہلیہ نے ان اعضا کو دو…

مزید پڑھیں

کراچی:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف کے ولیمے اور بارات کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ کرکٹر حارث رؤف کی شادی کی تقریب اگلے ماہ ہوگی۔ دلہن مزنا مسعود کے گھر والوں نے شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔ دلہن کو گھر لانے کے لیے بارات کی تقریب 6 جولائی کو ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب 7 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں فاسٹ بولر حارث رؤف کا نکاح ہوا تھا جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) فرانس ڈویلپمنٹ ایجنسی نے پاکستان کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی )کے پراجیکٹس کیلئے آسان شرائط پر 60 ارب روپے کا قرض فراہم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ سیکریٹری اکنامک افیئرز ڈویژن ڈاکٹر کاظم ، فرانس کے سفیر نکولس گیلے اور فرینچ ڈویلمپنٹ ایجنسی کے کنٹری ڈائریکٹر فلپ سٹین میٹز نے این ٹی ڈی سی کو گرڈ سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کیلئے آسان شرائط پر 180 ملین یورو کا قرض فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیئے۔یہ منصوبے پنجاب کے اضلاع وہاڑی ، عارف والا ، سیالکوٹ کے نواحی علاقو ں…

مزید پڑھیں

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کے سینئر اداکار خالد انعم نے علاقائی انتظامیہ کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔ خالد انعم نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے علاقائی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ رات گئے گھر کی گھنٹی بجا کر گھر خالی کرنے کے احکامات جاری نہ کریں۔ اداکار نے کہا کہ ان کی اور علاقہ مکینوں کی یہی آواز ہے کہ اس طرح سے انہیں تنگ نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بین الااقوامی موسم کی رپورٹس پڑھ رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے کہ گھر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) قائمہ کمیٹی خزانہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 5فیصد ریڈیو ٹیکس لگانے کی حمایت کردی ۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، سینیٹر عرفان صدیقی نے تجویز دی کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 5فیصد ریڈیو ٹیکس لگایا جائے ، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس 35سے بڑھا کر 50 روپے کی جائے ،35روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو پاکستان کو دیئے جائیں ، لیگی سینیٹر کا کہناتھا کہ ریڈیو پاکستان کا نائب قاصد پنشن نہ ملنے پر حرکت قلب بند…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔ اسپیکر کے اسکواڈ کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک ایک گائے اسپیکر کی گاڑی کے سامنے آ گئی۔ ڈرائیور نے گائے کو بچانے کی کوشش کی، تاہم اسپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسپیکر راجا پرویز اشرف اور قافلے میں شامل دیگر عملہ محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں