Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پنجاب بھر کے سیشن ججز اور سپیشل کورٹس کو 9 مئی واقعات کے ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل 48 گھٹنوں میں مکمل کرانے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب بھر کے سیشن ججز اور سپیشل کورٹس کو شناخت پریڈ کا عمل 48 گھٹنے میں مکمل کرانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری محمد رمضان کی درخواست پر 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے آج دو بڑے حکومتی اتحادیوں کی ملاقات شیڈول ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو آج وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، الگ الگ ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات متوقع ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اتحادیوں سے آئندہ کی سیاسی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی کا انتخاب قومی الیکشن کا ٹریلر ہے، آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وقت بتائے گا میئر کی سیٹ کی خاطر پاکستان پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو دور کر کے کیا کھویا کیا پایا، کراچی میئر کے الیکشن کے بعد جو صاف شفاف الیکشن کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ شرمندہ تعبیر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جس کا کل عملی مظاہرہ پیپلز…

مزید پڑھیں

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاست دہشتگردی میں مزید 5 کشمیری شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے 5 کشمیری نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ میں جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے شہید کیا، کپواڑہ اور قریبی علاقوں کے محاصرے کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور بچوں کو ہراساں کیا، کشمیریوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ کپواڑہ اور نواحی علاقوں میں ناکہ بندی جاری ہے، موبائل اور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اللہ کا فضل ہے کہ ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں، بحیرہ عرب میں بپر جوائے ماضی کے دیگر طوفانوں سے طویل رہا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج دوپہر میٹنگ میں غور ہو گا کہ متاثرین کو واپس علاقوں میں کیسے پہنچانا ہے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ سجاول میں متاثرین کی واپسی میں شاید کچھ وقت لگ جائے، آبادی اتنی بڑھ گئی ہے، کہاں کہاں ہم پہنچیں؟ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سجاول میں لوگوں کے پاس ذریعہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کی سیاسی موت ہوئی اور نئی جماعت استحکام پاکستان پارٹی نے جنم لیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں پونے 2 سال سیاست سے دور رہی، جس بیانیے کے ساتھ پارٹی اور چیئرمین چل رہے تھے اس کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ جب تک سیاسی حریفوں کو ہدف بنا رہے تھے میں چٹان کی طرح ان کے ساتھ کھڑی تھی، مگر جب انہوں نے توپوں…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) پولیس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سابق صوبائی وزیرشہرام ترکئی کے گھر چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر شہرام ترکئی کی پشاور میں موجود رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا اور اس دوران 2 لگژری گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت شہرام ترکئی گھر میں موجود نہیں تھے اور اس دوران کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی۔ ایک بیان میں شہرام ترکئی نے کہا کہ بغیر کسی سرچ وارنٹ کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ اس سے قبل گزشتہ رات صوابی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 4 ملزمان کی ضمانت میں 21 جون تک توسیع کر دی گئی۔ بینکنگ جرائم کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی ، زارا الٰہی سمیت 4 ملزمان کی عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی، جج محمد اسلم گوندل نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کا تفتیشی افسر رخصت پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہوا، چاروں ملزمان نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ درخواست گزار نے کہا…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی سے بپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا، سمندری طوفان کمزور ہو کر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق طوفان کیٹی بندر سے 125 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے جبکہ کراچی سے 220 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، اس وقت طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار تقریباً 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق طوفان کے باعث شمال مشرقی بحیرہ عرب میں لہریں 10 سے 15 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جبکہ کیٹی…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کیلئے ہے، پاکستانی عوام نے آئین کے مطابق خود فیصلے کرنے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیوملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کی اجازت ہونی چاہیے، جمہوری معاشروں میں آزاد میڈیا کا کردار اہم ہوتا ہے۔ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات کا امریکا سے تعلق نہیں ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امریکا پر الزامات کی تردید کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا…

مزید پڑھیں