Author: Khabrain News

کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 سکواڈ دورہ پاکستان کیلئے کرائسٹ چرچ سے روانہ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم دورہ پاکستان میں پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلےگی، پہلا ٹی 20 میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 میچ 15 کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی 20 بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹونٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل…

Read More

تیونس: (ویب ڈیسک) تیونس میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 23 افراد لاپتا ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے ساحل پر گزشتہ دو دنوں میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے 2 واقعات پیش آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی ڈوبنے کا پہلا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا، جہاں یورپ جانے کے لئے بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش کرنیوالے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، کشتی میں 37 افراد سوار تھے جن میں سے کوسٹ گارڈ نے 17 افراد کو بچا لیا جبکہ 20 افراد لاپتا ہیں۔ میڈیا رپورٹس…

Read More

تہران : (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قونصل خانے کی دوبارہ بحالی کیلئے سعودی وفد تہران میں موجود ہے جس کی سربراہی سینیئر سفارت کار ناصر بن عوض آل غنوم کر رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفد ایرانی حکام کے ساتھ سفارتی مشنوں کی بحالی کے مکینزم پر بات چیت کرے گا ۔ علاوہ ازیں سعودی وفد کی ایرانی وزارت خارجہ میں پروٹوکول ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی ہے ۔ سعودی وفد کا دورہ چین میں دونوں ممالک…

Read More

نیویارک : (ویب ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔ اس موقع پر رات بھر مسیحی برادری کی جانب سے مختلف گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے ، ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس نے دعا کرائی اور شمعیں روشن کی گئیں۔ بہت سے عیسائی ایسٹر سے پہلے کے چالیس دنوں کے دوران روزے رکھتے اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں، یہ عرصہ لینٹ یا روزوں کے چلے کے طور پر مشہور ہے ، لینٹ قدیم انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کے…

Read More

تہران : (ویب ڈیسک ) یمن میں جنگ بندی اور امن کیلئےعمان کی ثالثی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ، فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔ یمن کے سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان 6 ماہ کی جنگ بندی پراتفاق ہو گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کا مقصد دو سال کےعبوری سیٹ اپ پر 3 ماہ کے مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے ، اس حوالے سے حوثی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے رہا کیے گئے 13 حوثی قیدی صنعا پہنچ گئے، اس…

Read More

تہران : (ویب ڈیسک ) ایران نے بے حجاب خواتین کی شناخت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا، ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنیوالی بے حجاب خواتین کی شناخت کے لیے عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ لازمی قرار دیے گئے ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی بڑھتی تعداد کو روکنے کے لیے ایرانی حکام عوامی مقامات اور راستوں پر کیمرے نصب کر رہے ہیں تاکہ بغیر حجاب خواتین کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سیاسی رہنماؤں فاروق امان اللہ دریشک، در محمد دریشک اور علی امان اللہ دریشک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دیا تھا تو ساری PDM احترام کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے اور نام چومتے تھے، اب انہوں نے آئین کے مطابق پنجاب میں الیکشن کا اعلان کیا ہے تو سب مخالفت پر اتر آئے ہیں، شہباز شریف نے چیف جسٹس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 3نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ افسوس ناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے سامنے پیش آیا جہاں کار اور ٹرک کےدرمیان تصادم تین نوجوانوں کی جان لے گیا ، حادثے میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عباس شاہ، عباس احمد اور سعد احمد شامل ہیں، تینوں جاں بحق اور زخمی نوجوان ایک ہی محلے کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر اور خصوصا پاکستان میں رہنے والے مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہا کہ دنیا بھر کی مسیحی برادری، خاص طور پر یہ دن منانے والے ہمارے پاکستانی مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئیے ہم سب دنیا کو ایک پرامن جگہ بنانے کے لیے اپنا کردار اداکرنے کا عہدکریں جہاں تمام کمیونیٹیز ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں اور جہاں آنے والا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کے موجودہ مالی سال کے 9ماہ میں غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 3 کروڑ 13 لاکھ91 ہزار روپے خرچ کیے گئے ۔ وزیراعظم شہباز شریف اوران کے ہمراہ بیرون ملک جانیوالے وفود کے دوروں ، قیام و طعام اور دیگر اخراجات پر مالی سال 2022-23 کے نو ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ 13 لاکھ91 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں ۔ وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں پر مختلف ادائیگیوں، عطیات ، رجسٹریشن و فیسوں کی مد میں 84 کروڑ 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دوروں میں مختلف اخراجات…

Read More