لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے۔ اداکار کے انتقال کی خبر سب سے پہلے اداکار عمران اسلم نے فیس بک پر شیئر کی جہاں انہوں نے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ ہر بار کام کر کے بہت اچھا لگا، ایک کے بعد ایک قیمتی لوگ ہمیں چھوڑ کر جا رہے ہیں‘۔ تاہم اداکار کے انتقال کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔ طارق جمیل پراچہ نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانے…
Author: Khabrain News
دمشق: (ویب ڈیسک) مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے دھاوے کے بعد شام سے راکٹ لانچر کے ذریعے داغے گئے دو گولے مقبوضہ وادی گولان میں گرنے کو جواز بنا کر اسرائیلی فوج نے ملک شام پر فضائیہ اور بری فوج سے حملہ کر دیا۔ شام سے 6 میزائل داغے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے علی الصبح اسرائیل نے میزائل سے شام پر حملہ کر دیا، شام پر اسرائیلی فورسز کا یہ رواں سال کا تیسرا حملہ ہے۔ اسرائیلی فضائیہ و بری فوج نے شامی افواج کی فورتھ ڈویژن اور ریڈار کو حدف بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا…
پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے شہر مارسیل میں دھماکے سے دو عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ دس افراد ملبے تلے دب گئے۔ جنوبی فرانس کے شہر مارسیل میں رہائشی علاقے میں واقع ایک عمارت میں دھماکا ہوا جس کے باعث دو رہائشی عمارتیں منہدم ہو گئیں، دھماکے میں تیسری عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد ہر طرف دھواں پھیل گیا، امدادی اہلکار ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کچھ بھی کر لے کراچی کا مئیر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 18 اپریل کو ضمنی انتخابات ہونے والا ہے، 15 جنوری کو جماعت اسلامی شہر بھر میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، اہلیان بہار کالونی 15 جنوری کی طرح 18 اپریل کو بھرپور تعداد میں ووٹ ڈالنے نکلیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے،…
کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں درست گن لیں، اس پہلے کہ الٹی گنتی شروع ہو جائے۔ انہوں نے کورنگی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا مردم شماری میں سندھ کی شہری آبادی کم دکھائی جا رہی ہے، لگتا ہے کہ قومی اتفاق رائے ہے کہ اصل آبادی نہیں دکھانی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اس شہر سے مذاکرات کریں، اس ملک کو اگر کوئی بچا سکتا ہے تو وہ کراچی ہے، آپ…
سعودی عرب: (ویب ڈیسک) 7 رمضان المبارک کی رات کو مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اے پی پی کے مطابق سعودی عرب کی جنرل پریذیڈنسی برائے امور حرمین شریفین نے زائرین کیلئے پانچ باقاعدہ گاڑیاں اور تین ہزار الیکٹرک گاڑیاں تیار کی ہیں اور انہیں ایپلی کیشن کے ذریعے منسلک کیا ہے مزید برآں ادارہ نے 200 سعودی سپروائزرز کو بھرتی کیا ہے جو 4 ہزار مرد اور خواتین کارکنوں کے فیلڈ ورکس کی نگرانی کے لیے اہل ہیں۔ فیلڈ میں مسجد الحرام کو دن میں 10 بار دھونااور زمزم…
لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری حکومت کا حصہ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مفاہمت کا بادشاہ کوئی نہیں ہوتا۔ڈالر مارکیٹ کے مطابق چلتا ہے،ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ذمہ داری وزیرخزانہ کو قبول کرنی پڑتی ہے۔ اگر ہم حکومت میں نہ آتے تو ملک 6ہفتے کے اندر دیوالیہ ہوجاتا، اس وقت ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطر ہ نہیں ہے۔عمران دور میں آپ کے دوست ممالک آپ کی بات ماننے کو تیار نہیں تھے،کوئی ادارہ آپ سے بات کرنے کو تیار نہیں…
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان جیسے جھوٹے، نااہل انسان کو ہمارے اوپر مسلط کیا۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حلقے میں تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں، حلقے میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے، عوام کے ووٹ سے مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آئے گی، تعمیر و ترقی کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ عوام کے پیسے…
کراچی: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے 1973 کا آئین اصل صورت میں بحال ہو چکا ہے، قوم اور ملک کے مستقبل کے فیصلے کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، آئین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے 1973 کے آئین کی صورت میں قوم کوتحفہ دیا تھا…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان رزمک میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرما میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیر کور خیبرپختونخوا کے نائیک فضل جانان شہید ہوگئے۔ نائیک فضل جانان شہید کا تعلق تحصیل و ضلع ہنگو سے ہے، نائیک فضل شہید کی عمر 32 سال تھی جنہوں نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور3 بیٹیاں چھوڑیں، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کر…
