Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے پنجاب میں الیکشن کے فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب الیکشنز کے لیے فنڈز سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس کی روشنی میں فنڈز سے متعلق سمری آج کابینہ اجلاس میں پیش کی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔ سمری کی کابینہ سے منظوری کے بعد اب پنجاب میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ اس حوالے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر کی طرف سے واپس بھیجے گئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری متوقع ہے۔ عدالتی اصلاحات کا بل منظوری کے بعد دوبارہ صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھیجا جائے گا، عارف علوی نے 10 روز میں دستخط نہ کئے تو یہ ازخود قانون بن کر لاگو ہو جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ عدالتیں پارلیمنٹ کی مرہون منت ہیں، پارلیمنٹ سپریم ہے، اداروں کو عزت کرنی چاہیے۔ سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ جن لوگوں نے نواز شریف کو نااہل کیا تھا ان کا ٹرائل ہونا چاہیے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو چوک میں لٹکانا چاہیے۔ اس سے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کی موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدردن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے ،کاروباری ہفتے کے آخری دن یعنی 7 اپریل کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت284.65روپے پر بند ہوئی۔ ایک ہائی پروفائل انویسٹمنٹ بینکر جس نے اکتوبر میں پاکستانی روپے کے 250 سے نیچے گرنے کی پیش گوئی کی تھی، نے اب ایک اورپیشگوئی کی ہے۔ اس بینکر کا کہنا ہے کہ مئی میں ڈالر 300 جب کہ جون میں 310 روپے کا ہوجائے گا۔ ڈالر کے الٹے دن شروع ،خطرے کی گھنٹی بج گئی بینکر نے کہا کہ اب روپے کے اوپر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی راہ داریوں میں ایس ایم ڈیز نصب کر دی گئیں، صدر دروازے پر 1973 کے آئین کی منظوری کی تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، اس خاص موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کے سامنے آئین کی یادگار کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا، سپیکر قومی اسمبلی کل اس کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ساتھ ہی اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف جمہوریت…

Read More

مچھ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے مچھ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے سرگرم گروہ کیخلاف آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سبی کے مغربی علاقے مچھ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، یہ دہشتگرد شہریوں کو نشانہ بنانے، کوئلہ کی کان کے مالکان کو ہراساں کرکے پیسے بٹورنے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 3 دہشتگردوں کے ایک گروپ کو اپنے خفیہ ٹھکانے کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہو گا، مشترکہ اجلاس میں صدر کی جانب سے حکومت کو واپس بھیجے گئے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کو دوبارہ منظور کروایا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کو منظور کروانے کے بعد دوبارہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دستخط کرانے کیلئے بھیجا جائے گا، صدر 10 روز میں اس بل پر دستخط نہیں کرتے تو یہ ازخود قانون بن کر لاگو ہو جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف نے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر زمان خان نے کہا ہے کہ جب سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو دیکھتا تھا تو سوچتا تھا کہ ان کی طرح بننا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر زمان خان نے کہا کہ سینئر کھلاڑی ساتھ ہوں تو اعتماد بڑھتا ہے، شارجہ میں پچز نئی تھیں جن پر بیٹرز اچھا نہیں کھیل سکے، افغانستان کے خلاف سیریز اچھی رہی ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن باؤلر لیستھ ملنگا کو دیکھنا ڈیتھ اوورز میں کام آیا، آخری اوورز کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر امام الحق نے کہا ہے کہ 2023ء کا ورلڈ کپ جیتنا ہدف ہے اور اس سے قبل ہر میچ ہی کافی اہم ہے۔ اپنے ایک بیان میں قومی کرکٹر امام الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ سے کافی مدد مل رہی ہے، کیوی ٹیم ایک مشکل حریف ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت سے مقابلے کی فضا پیدا ہوتی ہے جو پاکستان کیلئے بہت اچھا ہے۔ انہوں نے مزید کا کہا کہ ان کی کوشش یہ ہی ہوتی ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو جتوائیں، نیوزی لینڈ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ بھی اپنے اختتام کو آگیا تاہم مہنگائی کے جن پر قابو نہ پایا جا سکا، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پھل اور سبزیاں خریداروں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔ اسلام آباد میں ٹماٹر 80 روپے، لہسن 400 روپے اور ادرک کے نرخ 720 روپے فی کلو پر پہنچ گئے، گوبھی 80 روپے، مٹر 160 اور فراشبین کی پھلیاں 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں، مارکیٹ میں سیب 400 روپے فی کلو اور کیلے 390 روپے درجن میں مل رہے ہیں۔ لاہور…

Read More