اسلام آباد : (ویب ڈیسک) جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ کیس میں کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے حکومتی درخواست پر ان چمبر سماعت کی، جس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد بھی چیمبر میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے جس پر عدالت نے کہا کہ یہی سمجھیں فیصلہ محفوظ ہوگیا ہے، جلد فیصلہ جاری کر دیا جائے گا، موقف تھا آئین و…
Author: Khabrain News
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، سینیٹر طاہر بزنجو نے صوبوں اور وفاق میں بیک وقت الیکشن کروانے کی قرارداد ایوان میں پیش کردی۔ ایوان نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی، پی ٹی آئی کے سینیٹرز پہلے ہی واک آؤٹ کر گئے تھے، اپوزیشن کی کرسی پرسینیٹر مشتاق احمد موجود رہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد نے بھی بل کی مخالفت نہیں کی۔ دوسری جانب سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کارخانہ جات ترمیمی بل 2023 پیش کیا جس پر وزیر مملکت شہادت اعوان نے…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) پنجاب میں انتخابات کیلئے ریٹرننگ و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیار تفویض کردیئے گئے ۔ پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تیاریاں شروع کردی ہیں، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیار تفویض کردیئے ہیں جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ریٹرننگ و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے 14 مئی کو پولنگ کا…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی ختم کرنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل احمد پنسوتہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے خلاف عدالت نے حکم امتناعی جاری کررکھا ہے۔ وکیل احمد پنسوتہ نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی تقاریر…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کیا تو وزیراعظم اور کابینہ ارکان پانچ سال کیلئے نااہل ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی براہ راست خزانے سے کی جاتی ہے، پارلیمان نے اس عمل سے خود کو آئینی طور پر علیحدہ کر رکھا ہے، اس عمل کو (Direct Charge on Consolidated funds) کہا…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں جاری ساتویں خانہ و مردم شماری کا آج آخری روز ہے لیکن سندھ کے مختلف شہروں میں عمل تاحال مکمل نہ ہو سکا۔ ادارہ شماریات کے مطابق اب تک کراچی شہر میں لگ بھگ ایک کروڑ 35 لاکھ جبکہ حیدر آباد ڈویژن میں ایک کروڑ 9 لاکھ افراد گنے جا چکے ہیں۔ سندھ کی آبادی اب تک 4 کروڑ 83 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے، مردم شماری کا عمل جہاں مکمل نہیں وہاں وقت بڑھائے جانے کا امکان ظاہر کیا جار ہا ہے۔ ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی اور…
)لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے تحریک انصاف کےاراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، اسمبلی رولز کے حوالے سے بھی عدلیہ کا فیصلہ آ چکا…
لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے کی پابندی پر عملدرآمد کی درخواست دائر کر دی۔ عمران خان نے کیس میں فریق بننے کے لئے درخواست دائر کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر عدالت نے 12 اپریل کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اشتہاری ہیں، پابندی کے باوجود ان کی تقریر میڈیا پر دکھائی جاتی ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت لاہور کے جج آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سن کر برہم ہوگئے۔ احتساب عدالت نمبر 4 کے جج سجاد احمد شیخ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی۔ دورانِ سماعت فاضل جج نے استفسار کیا کہ 8 بجے کا وقت تھا، ملزم آئے نہ ہی ان کا وکیل پیش ہوا، عدالت آپ کا انتظار کر رہی ہے، یہ کیا طریقہ ہے؟ ایسوسی ایٹ وکیل نے جواب دیا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 2 کیسز میں عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کر دی۔ اپنے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری پر درج 2 مقدمات کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی وکیل علی بخاری کے ہمراہ اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی کو کیسز سے ڈسچارج کرنا ہے؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ایما کی دفعات کی…
