Author: Khabrain News

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) شاہراہ اقبال پر پولیس کی وین کے قریب دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے، دھماکے میں کئی گاڑیوں، قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تحقیقاتی ٹیموں سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے میں جاں بحق چاروں افراد…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپوزیشن سے غیر مشروط مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ کورٹ نے نوٹس بھیجا، میرے خلاف سو موٹو نوٹس ہوئے میں نے دیکھے ہیں، ہمارے خلاف پہلے بھی انٹریز ہوتی رہی ہیں، جب بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، رات 12 بجے ہسپتال سے اٹھا کر جیل میں ڈالا گیا اس وقت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ ملک میں آئینی وجمہوری بحران ہے جس سے نکلنے کاواحد حل مذاکرات ہے ۔ آئین کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1947میں پاکستان بنا اور 10اپریل 1973 کو وفاقی جمہوری اسلامی آئین کی بنیاد رکھی گئی، اور آج ہم اس آئین کی گولڈن جوبلی منانے کیلئے یہاں موجود ہیں، پاکستان کا آئین وہ زنجیر ہے جو چاروں صوبوں کو جوڑتا ہے، تعلیمی نصاب میں یہ دن پڑھایا جانا چاہئے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان نے بڑی مشکلات…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت سے لاکھوں روپے مالیت کا نایاب سنگ مرمر پاکستان لایا گیا ہے جو لاہورمیں گوردوارہ ڈیرہ صاحب کی تزئین وآرائش میں استعمال کیاجائیگا۔ گوردوارہ صاحب کی کارسیوا(تعمیر وتوسیع) کرنیوالی سکھ پارٹی نے یہ پتھر تحفے کے طور پر پاکستان بھیجا ہے، یہ وہی سنگ مرمر ہے جو امرتسر بھارت میں سکھوں کے سب سے مقدس استھان گولڈن ٹمپل میں استعمال کیا گیا ہے۔ سفید سنگ مرمر کے 480 مختلف سائز کے پتھر ہیں جن کو سائز کے مطابق کاٹ کر سکھ مذہب کے رسم ورواج کے مطابق ان پر نقش ونگار بنائے گئے اور گورمکھی میں…

Read More

مراکش : (ویب ڈیسک) ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو کاربیلیس بینا نے اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مراکش میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 30سالہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو کاربیلیس بینا نے سخت مقابلے کے بعد حریف فرانسیسی کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو 6-4، 6-7(3-7) اور 2-6 سے ہرا کراے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت…

Read More

پیرس : (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے حریف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ لیونل میسی یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ہفتے کے روز فرنچ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی نمائندگی کرتے ہوئے نائس کے خلاف میسی نے گول کرکے یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ میسی کے یورپین کلبز میں مجموعی گولز کی تعداد 702 ہوگئی ہے، جبکہ رونالڈو نے یورپین…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ مینز انڈر 23 سافٹ بال کپ کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا جو کہ 23 اپریل تک جاری رہے گا۔ ارجنٹائن میں کھیلے جانے والے ورلڈ ایونٹ میں بارہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں چیکیا، جنوبی افریقا، سنگاپور، آسٹریلیا، ارجنٹائن اور میکسیکو کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں نیوزی لینڈ، ڈبلیو بی ایس سی ، جاپان، کینیڈا، وینزویلا اور اسرائیل کی ٹیمیں ہوں گی۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں پر ردعمل دے دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ کئی ماہ سے کرکٹ اور میڈیا کے حلقوں میں بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے کے فائدہ اور نقصان پر بحث ہو رہی ہے، بابر کو تینوں فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھنے پر بحث کی جارہی ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ فیصلہ چیئرمین کا ہے، میں نے پہلے چیئرمین سلیکشن کمیٹی شاہد آفریدی اور اب ہارون رشید کے خیالات جانے۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک ہی دن بعد فیصلہ بدل دیا جبکہ نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے سپانسرز میں ایک ’’نیوز ویب سائٹ‘‘ کی واپسی ہو گئی ہے۔ بھارت میں مکمل پابندی پر جوئے کی ویب سائٹس نے نام میں معمولی تبدیلی کر کے کچھ عرصہ قبل پاکستان میں ’’سروگیٹ ایڈورٹائزنگ‘‘ شروع کی تھی، پی سی بی نے ہمیشہ انہیں نیوز سائٹس ہی قرار دیا، البتہ معاملہ اس وقت سنگین رخ اختیار کر گیا جب گزشتہ دنوں پی ایس ایل کے اختتامی مراحل میں ملتان سلطانز کی قیادت کرنے والے محمد رضوان نے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کا سکواڈ آج پاکستان پہنچےگا۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کا ٹی 20 سکواڈ کرائسٹ چرچ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوا، جو براستہ دبئی آج لاہور پہنچے گا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان روانگی سے قبل کرائسٹ چرچ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنے سکواڈ کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ مہمان ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں، کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 5 ٹی 20 میچز کی سیریزکھیلے گی جس کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔ پہلا ٹی 20 میچ 14 اپریل کو…

Read More