Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے اربوں روپے فنڈ پر ڈھائی مہینے سے اسٹے کی بات کرنا کونسی توہین ہے۔ عدلیہ مخالف بیان پر سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں طلبی کے سلسلہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلمین قرآن کیلئے ہم نے بڑے فیصلے کیے لیکن بیوروکریسی رکاوٹ بنی، ہائی کورٹ نے معلمین قرآن کے معاملے پر اسٹے دیدیا۔ سردار تنویر الیاس نے بتایا کہ میں نے کہا تھا میں پاؤں رکھتا ہوں تو دھواں اٹھتا ہے،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام کل اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے، اس سلسلہ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا ایک روز بعد آغاز ہو رہا ہے، 20 رمضان المبارک بمطابق 11 اپریل بروز منگل کو لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، گھروں اور مساجد میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھتے ہیں۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ٹی وی پر گرفتاری کی خبر سن کر ہی رونا شروع کر دیتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک جسٹس گلزار آئے نسلا ٹاور گرا دیا،ان کو 1970 کا کراچی چاہیے تھا، بعد میں پتہ چلا گلزار کی نسلا ٹاور مالکان سے ذاتی رنجش تھی، آغا سراج درانی چار سال سے جیل میں ہیں، میں بھی ڈھائی سال جیل میں رہا، ہم نے تو کوئی اسٹے نہیں لیا کہ ہمارے کیس نہ سنے جائیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کی کابینہ نے صوبے میں فوری انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو صوبے میں امن و امان اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کابینہ اجلاس میں تمام وزراء و مشیر و معاونین فوری انتخابات نہ کرانے پر متفق نظر آئے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال میں انتخابات کرانا ناممکن قرار دیا، کابینہ اراکین نے کہا کہ صوبے میں معاشی بحران کا سامنا بھی ہے انتخابات کے لئے فنڈز تک نہیں۔ اجلاس میں فیصلہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے، انہوں نے دہشت گرد حملے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے، شہباز شریف نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پیش کیا۔ مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہوئے ہی تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں۔ وفاقی وزیر قانون کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کے سینیٹرز نے عدلیہ پر حملہ نامنظور، الیکشن کراؤ ملک بچاؤ اور امپورٹڈ حکومت نا منظور کے نعرے لگائے، سپیکر انہیں خاموش کرواتے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ منظور کر لیا گیا، پی ٹی آئی ارکان نے بل کیخلاف نعرے بازی کی، بل منظوری کے بعد دوبارہ صدر مملکت کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔ عدالتی اصلاحات سے متعلق عدالت عظمی پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی دونوں ایوانوں نے منظوری دی تھی، دونوں معزز ایوان میں بل پر ڈیبیٹ کی گئی، بل صدر مملکت کو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) طیبہ گل حراساں کیس میں انکوائری کمیٹی نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو طلب کر لیا۔ طیبہ گل حراساں کیس کی انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، انکوائری کمیٹی نے عمران خان ، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی طلبی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ طیبہ گل کے الزامات پر لاہور احتساب عدالت نے پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز کو انکوائری آفیسر مقرر کر رکھا ہے، انکوائری کے احکامات طیبہ گل اور اس کے شوہر فاروق نون کی شکایت…

Read More

)اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا انتخابات کے لیے دائر تحریک انصاف کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔ سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے دائر درخواست نامکمل قرار دے کر تحریک انصاف کو واپس کر دی، رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے دائر درخواست کی عدالتی فیس ادا نہیں کی۔ رجسٹرار آفس کے مطابق پی ٹی آئی نے آئینی درخواست دائر کرنے کی واضح وجوہات بیان نہیں کیں، پی ٹی آئی کی درخواست میں صفحات واضح نہیں ہیں، جس پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے کہا ہے کہ آئین کو 50 سال ہو گئے ہیں اس کو ہمیں دل سے لگانا چاہیے اس میں بہت بہت اچھی چیزیں موجود ہیں۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ 2014 سے اس عمارت کا ہمسایہ ہوں، پیدل جاتا ہوں، پیدل آتا ہوں، ہمیشہ سوچا کہ اندر کیا ہوتا ہے، میں چیزیں قانون کے طریقے سے دیکھتا ہوں سیاست کے طریقے سے نہیں، میں نے 2 دفع حلف اٹھایا ہے، ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ…

Read More