Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ 9 اپریل کو بند کمروں کی سیاست کامیاب ہوئی اور قوم مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے سڑکوں پر نکل آئی۔ انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ ایک منتخب حکومت کو 1 سال پہلے گھر بھیجا گیا جس کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، کراچی والے ملینیم مال پر خود جمع ہوئے، قومی ترانہ پڑھا اور پاکستان کے نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک قومی جذبہ یہ حکومت نہیں سنبھال…

Read More

رحیم یار خان: (ویب ڈیسک) نیشنل سکیورٹی کونسل کے حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے، سندھ پولیس بھی آپریشن میں حصہ لے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچے کے علاقے کا دورہ کیا جہاں پولیس ٹیموں اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، آپریشن میں حصہ لینے کیلئے پنجاب سے 2 ہزار جوانوں پر مشتمل نفری بھجوائی گئی ہے، مجموعی طور پر 11 ہزار جوان آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف سازش امریکا نہیں ادھر سے ہی شہباز شریف کو لانے کیلئے کی گئی، ساری سازش باجوہ نے ایکسٹینشن کیلئے کی، بعد میں پتا چلا انہوں نے حسین حقانی کو میرے خلاف ہائر کیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج سے ایک سال پہلے میں اپنی ڈائری اٹھا کر وزیر اعظم ہاؤس سے نکلا، مجھے نکالنے کے پیچھے ایک بہت بڑی سازش تھی، میرے خلاف سازش نکالنے سے ایک سال پہلے شروع ہوئی، میں مڈل…

Read More

وزیر آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر بھدر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔ عامر بھدر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے وقت ایس ایچ او سٹی تعینات تھے، وہ کیس کی تفتیش میں اہم کردار تھے اور عامر بھدر لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی بھی تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر عامر بھدر کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے، ڈاکٹرز نے مرنے کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے، مرحوم ان دنوں ایس ایچ او صدر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھٹی کے روز وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس شروع ہوا، جس میں ملک کی موجود سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، کابینہ نے پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے پر اتفاق کیا۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں بیشتر کابینہ اراکین ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ، ساجد طوری، وزیراعظم کے مشیر امیر مقام، وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع، وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔ وفاقی وزراء ایازصادق، خواجہ سعد رفیق سمیت کابینہ کے چند اراکین لاہور میں موجود تھے، اجلاس کے…

Read More

نارووال: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کو نااہل کرنا عدالت کا سیاہ فیصلہ تھا، فیصلوں سے لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں ڈکٹیٹر شپ مسلط ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ہی وقت پر اکتوبر میں ہوں گے، ملک میں آئینی اور سیاسی بحران چل رہا ہے، 1971 میں ایسے انتخابات کے نتائج بھگت چکے ہیں، پنجاب میں پہلے انتخابات کرانے سے مسائل پیدا ہوں گے، اکتوبر میں اسمبلیوں کی 5 سالہ مدت پوری ہو گی۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا آغاز 24 مئی سے پشاور میں ہوگا۔ اس حوالے سے خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمر الزمان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز انڈر 11، بوائز انڈر 13 اور بوائز انڈر 15 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں ، ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے لئے دو لاکھ روپےکی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ یہ ایونٹ 28 مئی تک جاری رہےگا اور ایونٹ کے…

Read More

سان فرانسسکو : (ویب ڈیسک) امریکا کے ورلڈ ریکارڈ یافتہ سائیکلسٹ اور 10 مرتبہ نیشنل چیمپئن ایتھن بائیز ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ایتھن بائیز 35 سے 39 سالہ عمر کی کیٹیگری میں 1000 میٹر ٹائم ٹرائل میں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے تھے۔ ایتھن کے پاس 500 میٹر ٹریک ٹائم ٹرائل میں تیز ترین "فلائنگ اسٹارٹ” کا ریکارڈ ہے، جو انہوں نے 2018 میں قائم کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 44 سالہ ایتھن سان فرانسسکو کےپارک میں سائیکلنگ کر رہے تھے جب ایک گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی، ٹکر کے نتیجے میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز علی نقوی اور کرس براڈ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 اپریل سے 7 مئی تک ٹی 20 انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں میچ ریفریز ہوں گے۔ علی نقوی لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پانچ ٹی20 میچز میں میچ ریفری ہوں گے جس میں احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ون ڈے سکواڈ میں منتخب حارث سہیل کی فٹنس پر سوال اٹھنے لگے۔ لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں ان کا پیٹ بڑھا ہوا اور جسم قدرے موٹا نظر آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ تصویر زیرگردش ہوئی تو مختلف تبصرے شروع ہوگئے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جسامت سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی، ایک نے کہا کہ ایک ایسا کرکٹر جس میں ٹیلنٹ بے پناہ ہے مگر فٹنس پر توجہ نہیں دیتا۔

Read More