کراچی: (ویب ڈیسک) نومنتخب میئر کراچی نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور برساتی نالوں کی صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نومنتخب میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات دیر گئے ضلع شرقی اور اولڈ سٹی ایریا میں گارڈن نالے کا دورہ کر کے برساتی نالوں کی صفائی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ نومنتخب میئر کراچی نے جوہر چورنگی انڈر پاس پرجاری کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کی تکمیل سے گلستان جوہر اور اطراف کے عوام کو ریلیف ملے گا، تمام سٹیک ہولڈرز…
Author: Khabrain News
لاہور : ((ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابق گورنر پنجاب کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے رات گئے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہوگئے۔ لطیف کھوسہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کی جو اتنی شدید تھی کہ گولیاں گھر کے دروازے کو چیرتی ہوئی اندر کھڑی گاڑیوں کو لگیں اور فائرنگ سے میرا ڈرائیونگ بھی زخمی ہوا۔…
نیودہلی:(ویب ڈیسک) خواتین ریسلرز کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والے بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ پولیس کے مطابق برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سندھ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی بھی ہیں۔ برج بھوشن سنگھ کے خلاف خواتین ریسلرز کئی ہفتے سے احتجاج کررہی تھیں۔ بعدازاں اپریل میں ریسلرز برج بھوشن سنگھ کی گرفتاری…
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث گرفتار ملزمان کا جیل میں ہی ٹرائل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائیوں پرپیشرفت کاجائزہ لے لینے کے لیے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9 مئی کےواقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ہی ٹرائل کیا جائے گا جبکہ ملزمان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہوگی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسی شر پسند کو معاف نہیں کیا…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’حکومت پہلے ہی پیٹرول پر 35 اور ڈیزل پر 20 روپے کم کرچکی ہے، گزشتہ دنوں بین الاقوامی سطح پر خام اور گیس کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے باعث حکومت نے ایندھن کی قیمتیں 30 جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 31 مئی کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت…
اسلام آباد/ باکو:(ویب ڈیسک) آذربائیجان سے آئندہ ماہ سے رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے، وفاقی کابینہ نے آذربائیجان سے ایل این جی پاکستان لانےکی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہی گئی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے تحت وزیراعظم میاں شہباز شریف گزشتہ چھ ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھے، آذر بائیجان کی قومی ایل این جی کمپنی ہر ماہ رعایتی قیمت پر ایک ایل این جی کارگو پاکستان بھیجے گی۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور…
کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، سعود آباد، کلفٹن ،ہاکس بے،ابراہیم حیدری اور نارتھ ناظم آباد میں بارش شروع ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کے پیش نظر شہر میں آج 50 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بپر جوئے آج پاکستان میں داخل ہوگا، کیٹی بندر میں موسلادھار بارش، تیز ہواؤں سے کھمبے گرگئے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوئے کے تھنڈر بادل کراچی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کے پیش نظر شہر…
کراچی:(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں 1700 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1458 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 215 روپے ہوگئی ہے ۔
دبئی:(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی نے کہا ہے کہ بہت بڑے سمندری طوفان بائپر جوائے کے بادل پہاڑ کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔ خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار گلف نیوز کے مطابق انہوں نے خلا سے سمندری طوفان کی ویڈیو بنا کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں یہ تو نہیں دیکھ سکتا ہوں کہ طوفان کا مرکز کہاں ہے؟ لیکن یہ بحیرہ عرب کے اوپر موجود ہے جو بحر ہند کو لگتا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے خلاباز…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ پاکستان اور بھارت کے ساحل کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے، بھارتی ریاست گجرات کے ساحلوں سے طوفان کے ٹکرانے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق بپر جوائے طوفان کی شدت میں ایک درجہ اور کمی آئی ہے اور اب یہ ’بہت شدید سمندری طوفان‘ سے ’شدید سمندری طوفان‘ کی کیٹیگری میں آگیا ہے۔ طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ طوفان کا مرکزی حصہ آج رات کسی وقت بھارتی ریاست گجرات کے علاقے جاکھاؤ پورٹ سے ٹکرائے…
