اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور یورپی یونین نے پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر اور یورپی یونین کے وفد برائے جنوبی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کی سربراہ نکولا پروکاسینی کے درمیان برسلز میں ملاقات کے دوران مفاہمت طے پا گئی۔ وزیر مملکت نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے، انہوں نے ٹریڈ مانیٹرنگ گروپ برائے جنوبی ایشیا کے نمائندے اور انسانی حقوق کی رکن سب کمیٹی کراہ میکس کے ساتھ بھی نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے…
Author: Khabrain News
بدین: (ویب ڈیسک) سمندری طوفان کے سبب بدین میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، 300 خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ساحلی پٹی بھگڑا میمن کے مقام پر بھی طوفانی بارش ہوئی ہے، موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب سمندری طوفان بپرجوائے کے ساحلی علاقوں کے قریب آنے پر بدین کی ساحلی پٹی سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، سیرانی میں 300 خاندانوں کو سرکاری سکول میں منتقل کر کے انہیں راشن…
کراچی: (ویب ڈیسک) میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے لئے انتخاب آج ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی جانب سے مرتضیٰ وہاب جبکہ جماعت اسلامی ( جے آئی ) کی طرف سے حافظ نعیم الرحمان مدمقابل ہوں گے۔ کراچی میں متوقع بارشوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن سندھ نے کے ایم سی بلڈنگ کے بجائے آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم کو پولنگ سٹیشن کا درجہ دیا ہے جہاں شو آف ہینڈ کے ذریعے پولنگ صبح 11 بجے شروع ہوگی جبکہ حتمی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے…
لاہور : (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پریزروئز نے اپنے ایک بیان میں نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو قرض پروگرام کی شرائط کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی سکیم ایک نقصان دہ مثال پیدا کرتی ہے۔ ایستر پریزروئز کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا عملہ استحکام برقرار رکھنے کے لئے پالیسیوں پر بات چیت میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ…
کراچی : (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا پیپلز پارٹی کے لیے اچھا نہیں ہوگا، میئر کا الیکشن ایک رسمی الیکشن ہونا چاہیے، جماعت اسلامی سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 15 جنوری سے ہی کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کا آغاز ہوگیا تھا، میئر کراچی کے انتخاب سے پہلے بلدیاتی نمائندوں کو اغوا کیا گیا ہے، اقلیتی نشست پر منتخب پی ٹی آئی کے اقلیتی نمائندے کے گھر پر بھی چھاپا مارا…
کراچی : (ویب ڈیسک) بحیرہ عرب کے سمندری طوفان ’ بپر جوائے ‘ کا رخ تبدیل ہو گیا، کراچی کے ساحل سے دور ہونے لگا تاہم آج دن 11 بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوگا اور کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اب کراچی سےتقریباً 275 کلومیٹر دور، ٹھٹھہ سے 300، کیٹی بندر سے 240 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اس وقت طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ لہروں کی اونچائی 30 فٹ ہے، اس وقت "بپرجوائے” شمال، شمال مشرق کی سمت بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کی…
لندن : (ویب ڈیسک)یو ٹیوبر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عادل راجہ کو برطانوی پولیس نے تفتیش کے بعد رہا کردیا ہے۔ عادل راجہ کے وکیل مہتاب عزیز نے بتا یا ہے کہ عادل راجہ کو پولیس نے تقریبا آٹھ گھنٹے حراست میں رکھا،عادل راجہ نے پیر کو اپنا یو ٹیوب چینل بند کرنے کے سلسلے میں بات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ منگل کو عادل راجہ کی گرفتاری کے بعد میں نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے بتا یا کہ عادل راجہ اور ان کی فیملی کے ارکان کے فون بھی فی الحال بند ہیں،خیال ہے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز و سینئر نائب صدر مریم نواز کے زیر صدارت ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لاہور کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں ن لیگ لاہور کے صدر سیف کھوکھر، ن لیگ لاہور خواتین ونگ کی صدر سعدیہ تیمور نے بھی شرکت کی، مریم نواز کو لاہور کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مریم نواز نے خواتین ونگ کو گھر گھر انتحابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں لاہور کے متوقع ٹکٹ ہولڈرز…
کراچی: (ویب ڈیسک) سعودی ‘گاکا’ سکیورٹی اسسٹنٹ ٹیم نے ملتان ایئرپورٹ کا دورہ کیا، ملتان ایئرپورٹ پہنچنے پر سعودی سکیورٹی ٹیم کو بریفنگ دی گئی۔ سعودیہ عرب کی "گاکا” سکیورٹی ٹیم نے ملتان ایئرپورٹ پر ٹرمینل عمارت کا معائنہ کیا، سعودی ایوی ایشن سکیورٹی ٹیم نے اے ایس ایف سکیورٹی سرچ کا جائزہ لیا، "گاکا” سکیورٹی وفد نے نجی کارگو کمپنی کے سکیورٹی انتظامات کو بھی دیکھا۔ اس موقع پر سعودی وفد نے ایئرپورٹ کے حفاظتی حصار یا پیرامیٹرز کا جائزہ بھی لیا، سعودی "گاکا” سکیورٹی وفد نے کیٹرنگ کمپنی کے سکیورٹی اقدامات کی جانچ پڑتال بھی کی۔
کراچی: (ویب ڈیسک) سمندری طوفان "بپر جوئے” کے پیش نظر پاکستان نیوی میرینز نے کرِیکس ایریا میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا۔ ترجمان بحریہ کے مطابق غوطہ خوروں نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ تمام ماہی گیروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
