لاہور:(ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 مارچ اور 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کی کالز کا ڈیٹا ملتا جلتا ہے، شرپسندوں کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا، فون کالز کا ریکارڈ بھی ہے۔ لاہور میں دیگر سینئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 154 کالز ایک جیسی ہیں جبکہ یاسمین راشد نے 41 کالز کی ہیں، واٹس ایپ گروپس کے 170 افراد کی شناخت کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کو خاص وقت پر منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا گیا، جناح ہاؤس، جی ایچ کیو،…
Author: Khabrain News
بیجنگ:(ویب ڈیسک) چین کے صوبہ سیچوان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی گھر تباہ ہوگئے جن کے ملبے تلے دب کر 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 5 لاپتا ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگدو سے 240 کلومیٹر دور سر سبز پہاڑی علاقے میں دریا کنارے آباد گاؤں پر مٹی کا بڑا اور طاقتور تودا گرگیا جس میں 60 گھر تباہ ہوگئے۔ ملبے تلے 20 کے قریب افراد دب گئے جن میں سے 14 کی لاشیں ریسکیو ٹیم نے نکال لیں جب کہ 5 دیگر افراد تاحال لاپتا ہیں جن کے…
ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے مداحوں کو یہ کہہ کر حیران کردیا کہ وہ بالی وڈ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ بیس برس سے انڈین شوبز انڈسٹری میں ہیں اور انہیں اپنا شوبز حلقہ اور فلمیں بہت پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بالی وڈ میں بہت اطمینان اور سکون محسوس کرتے ہیں اور یہاں بہتر طریقے سے کام کرسکتے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اگر ان کو آفر دی گئی تو وہ ہالی وڈ کی فلموں کے مقابلے میں تامل، تیلگو اور…
نیویارک:(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے دو اداروں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے افغانستان اور پاکستان میں شدید غذائی عدم تحفظ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ خامہ پریس کے مطابق WFP اور FAO کی جون سے نومبر تک شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں افغانستان اور پاکستان میں غذائی قلت سے خبردار کرتے ہوئے اس کی وجہ معاشی و سیاسی بحران کو قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 8.5 ملین سے زائد افراد کو ستمبر اور دسمبر 2023 کے درمیان شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے…
لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے بچپن کی تصاویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بناکر شیئر کی گئیں جس پر انھوں نے دلچسپ تبصرہ کیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی ایلون مسک کی بچپن کی تصاویر دلچسپ کیپشن کے ساتھ شیئر کیں جس پر ایلون مسک نے بھی دلچسپ تبصرہ کرکے حساب برابر کردیا۔ ناٹ جیروم پاول نامی ٹوئٹر صارف نے ایلون مسک کی بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایلون…
لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق رہنما ڈاکٹر امجد نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور باقاعدہ طور پر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ملاقات کے موقع پر چودھری محمد سرور، چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین، مصطفیٰ ملک، رضوان صادق، چودھری جہانگیر اور عاطف مغل موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ محب وطن سیاستدانوں کیلئے دروازے کھلے ہیں، مستقبل مسلم لیگ کا ہے، ہر سطح پر پارٹی کو فعال بنائیں گے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ رائے ممتاز نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ مجھ پر وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے دباو ڈالا گیا، مجھے رات کو گرفتار کر کے مختلف جگہوں پر لے جایا گیا، میری آنکھوں پر پٹی باندھی گئی، مجھے کہا گیا کہ محمد خان بھٹی کے خلاف بیان ریکارڈ کرواؤں، مجھے کہا گیا کہ کرسی پر بیٹھنا ہے یا کھڑے رہنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے کہا گیا اگر کرسی پر بیٹھنا ہے تو محمد خان بھٹی کیخلاف بیان دوں، زبردستی اینٹی…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا مسلم لیگ ن کا ڈپٹی میئر کا عہدہ دینے کا مطالبہ منظور نہ کرنے کا امکان پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی میئر، ڈپٹی میئر کے امیدواروں کا اعلان رواں ہفتے کرے گی، سلمان عبداللہ مراد ڈپٹی میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے بیرون ملک ہونے کے سبب میئر ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کے امیدواروں کے اعلان میں تاخیر ہوئی، میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے امیدواروں کے کاغذات 9 جون سے جمع ہوں گے۔
پشاور : (ویب ڈیسک) عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی مویشیوں کی خریداری کاسلسلہ شروع ہوجاتا ہے، محکمہ لائیوسٹاک خیبرپختونخوا کی جانب سے جانوروں میں کانگو وائرس اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے ۔ مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کے خدشے پر محکمہ لائیو اسٹاک خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع کو مراسلہ ارسال کردیا ۔ جاری مراسلے میں کہا گیا کہ مویشیوں کی نقل وحرکت سے وبا پھیلنے کے امکانات ہیں، قبائلی اضلاع میں چیک پوسٹوں کو مویشیوں کے لیے اضافی سپرے فراہم کیا جائے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق شمالی وزیرستان اور تمام…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کے 1025 کمروں کو 3 سال کی لیز پر دے دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کیلئے فائدہ مند ہے، ہم سخت پریشانی میں تھے، سمجھ نہیں آ رہی تھی اس ہوٹل کے ساتھ کیا کیا جائے، ہم نے 18 دن میں 600 کمرے ہینڈ اوور کر دیے ہیں، ہوٹل جس حالت میں ہے اسی حالت میں واپس ملے گا، اس لیز…
