اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے سکینڈل میں نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزراء کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ نیب راولپنڈی نے تمام صوبوں کے ایکسائز سیکرٹریز کو 22 سیاسی رہنماؤں کے نام گاڑیوں، گھروں ، پلاٹس اور زمینوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے مراسلے جاری کر دیے ہیں۔ نیب نے شیخ رشید احمد، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر اور فواد چودھری کے اثاثوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ نیب نے اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، علی امین گنڈا پور، شفقت محمود، غلام سرور اور شیریں…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں بڑا عوامی جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کی سیاست کے مرکز لاہور میں پیپلز پارٹی بڑا عوامی جلسہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، پارٹی کے ضلعی صدر اسلم گل شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔ پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں متحرک سیاست جاری ہے اور پارٹی میں مزید سیاسی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی تھم…
کراچی: (ویب ڈیسک) ماہ ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، پاکستان ميں عيد الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو متوقع ہے۔ کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 18 جون کی شب9 بجکر 37 منٹ پر ہوگی، پاکستان میں 20 جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کیا جاتا ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے کسی بھی دوسری پارٹی میں شمولیت کے بجائے ‘ڈیموکریٹس’ کے نام سے ایک نیا گروپ بنانے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت میں کابینہ کا حصہ رہنے والے ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے ہم خیال اراکین کا اجلاس ہوا جس میں گروپ کا نام فائنل کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم خیال اراکین جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ فی الحال نہیں جائیں گے، اراکین ڈیموکریٹس کے…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے میرے اسلام آباد والے گھر میں ایلیٹ فورس دروازے توڑ کر دوبارہ داخل ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 31 مئی کو فورس کے تشدد سے زخمی ہونے والے ملازمین کو مار پیٹ کر ان سے زبردستی بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے کہ ہم پے کوئی تشدد نہیں ہوا اور ہمارا بازو گرنے کی وجہ سے ٹوٹا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پولیس یہ سب کچھ…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس میں عائشہ اقبال نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں، خون خرابے والی سیاست پسند نہیں، فیصلہ کیا ہے سیاست مکمل چھوڑ دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک عام پارٹی ورکر ہوں، پارلیمانی سیکرٹری نہیں تھی، پارٹی کے چیئرمین کو تو میرا نام بھی معلوم نہیں ہوگا، میں نے لاہور میں ایک لاکھ پودے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔ جہانگیر ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے ناموں پرغور کیا جا رہا ہے، تاہم فی الحال اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنماء جہانگیر ترین 9 مئی کے واقعات کے بعد نئی پارٹی کے سرگرم ہیں، اس کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے بھی مسلسل رابطے کئے جا رہے ہیں۔ جہانگیر ترین پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان…
انقرہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو تحفے میں آم دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ طیب اردوان اور اہلیہ بے ساختہ مسکرا دیئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری کیلئے ترکی میں ہیں، جہاں ان کی ترک صدر اور انکی اہلیہ سے خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں، آدھے آم بھائی کیلئے اور آدھے بہن کیلئے ہیں، شہباز شریف کے ایسا کہنے پر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا اٹھے۔وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 6 جون کو سماعت کرے گا ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہوں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی، صدر و سیکریٹری سپریم کورٹ بار اور ایڈووکیٹ حنیف راہی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان سے عازمین حج کیلئے حجاز مقدس کا سفر آسان ہوگیا، کوئٹہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہِ راست حج پروازوں کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق گزشتہ رات قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 6133 اور 6137 تین سو عازمینِ حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوئیں۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کیٹیگری-II کے نئے رن وے پر گزشتہ رات پہلی نائٹ لینڈنگ کی، یہی پرواز بعد ازاں 145 عازمینِ حج کو لے کر براہِ راست مدینہ کیلئے روانہ ہوئی۔ پی…
