اسلام آباد:(ویب ڈیسک) آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری نئی رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیے جانے کے باوجود پاکستانیوں کو 8 ممالک میں مکمل ویزا فری انٹری حاصل ہے اور دو ملکوں میں پری انرولمنٹ اور پرمٹ کی بنیاد پر انٹری کی سہولت حاصل ہے جبکہ 34 ممالک 90 دن تک آن ارائیول ویزا دیتے ہیں۔ بارباڈوس، ڈومینیکا، گمبیا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، سینٹ ونسینٹ اینڈ دی گریناڈینز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، وینواتو وہ ممالک ہیں جہاں پاکستانی بغیر ویزہ تین ماہ کے لئے قیام کرسکتے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پنجاب اورخیبرپختونخواالیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل عرفان قادر نے دلائل دیے، اس موقع پر چیف جسٹس نے ان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہلکے موڈ میں کہا تھا کہ 3 منٹس میں دلائل مکمل کروں گا،3منٹس میں تو دلائل ختم نہیں ہوں گے۔ عرفان قادر کا کہنا تھا کہ آپ 3 نہیں 30منٹ کا سوچ لیں، دلائل مکمل کروں گا،3رکنی بینچ سے متعلق سوشل میڈیا پر باتیں آئیں کیا وہ سچ تھیں یا نہیں؟ آپ نے کہہ دیا ہے کہ فل کورٹ بنانے کا سوال پیدا نہیں…
لاہور:(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھوچکی ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالوحید سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھو چکی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے بجائےعدلیہ اور عوام سے لڑ رہی ہے، لیکن فتح آئین اورعوام کی ہوگی، چیف جسٹس سرخرو ہوں گے اور نوازشریف کے ناپاک ارادے خاک میں مل جائیں گے۔ پرویزالٰہی…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پیشگی تسلیم کر لیں لیکن اب آخری شرط پر بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا، حالات گھمبیر ہیں لیکن ہماری نیت صاف ہے ان شاء اللہ حالات بہتر ہوں گے وقت آئے گا حالات بدل…
کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر، بجلی فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر منظوری دے دی۔ کے الیکٹرک کے لئے بجلی 3 ماہ کیلئے 6 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، صارفین سے وصولیاں اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں ہوں گی۔ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں ایک روپے 55 پیسے یونٹ اضافہ ہوا، رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں بجلی 4 روپے 45 پیسے یونٹ مہنگی ہوئی۔ صارفین سے اپریل مئی اور جون کے بلوں میں وصولیاں کی جائیں گی، نرخوں…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ روسی خام تیل کا پہلا آرڈر دے گی۔ ایک انٹرویو میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ کئی معاہدے طے پاچکے ہیں، روس نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کو اتنی ہی رعایت دے رہا ہے جتنا کوئی دوسرا پڑوسی ملک وصول کر رہا ہے۔ وزیر مملکت نے امیر اور غریب کے لئے گیس کے الگ الگ ٹیرف سے متعلق حکومتی فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ کار وزیر اعظم شہباز شریف…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار رواں ماہ واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 تا 16 اپریل امریکا کا دورہ کریں گے، وزیر خزانہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کریں گے، سیکرٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک بھی وزیر خزانہ کے ساتھ امریکا جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے علیحدہ ملاقات کی جائے گی، وزیر خزانہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار گھٹانے کے فیصلے کا عالمی منڈی پر منفی اثر پڑا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔ منڈی میں ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 5.74 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ کی قیمت 5.67 فیصد اضافے کے بعد 84.42 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت اوپیک پلس ممالک نے 11 لاکھ بیرل یومیہ سے زائد تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ خبر…
کراچی:(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 1 روپے 21 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سڈنی:(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر کو پولیس آفیسر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے کیس کا سامنا ہے، سابق کرکٹر پر پولیس کے کام میں مداخلت اور پولیس آفیسر پر حملے کا الزام ثابت کیا جائے گا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل کے حملے سے پولیس آفیسر کا ہاتھ زخمی ہوا اس کے علاوہ وہ مزید جسمانی طور پر زخمی نہیں ہوا ،مائیکل سلیٹر نوسا مجسٹریٹ کورٹ میں 2 مئی کو…