All posts by Khabrain News

تحریک انصاف کا عمران خان پر دوبارہ حملے کے خدشے کا اظہار

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم عمران خان پر دوبارہ حملے کے خدشے کا اظہار کر دیا۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کوئی عام پاکستانی نہیں ہیں، عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جن پر منصوبے کے تحت قاتلانہ حملہ ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر حملے کا خدشہ ہے، سکیورٹی کے انتظامات کی ذمہ داری حکومت کی بنتی ہے، جس ہڈی میں گولی لگی عمران خان کی وہ ہڈی ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی، اگر ذرا سا بھی جھٹکا لگتا ہے تو الگے 2 سے 3 ماہ ان کو چلنے میں دشواری ہوگی۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں الیکشن کمیشن کے باہر ایک پرامن مظاہرہ ہوا، عمران خان پر سارے کے سارے جھوٹے مقدمے کئے گئے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، انہیں کسی عدالت میں جانے پر اعتراض نہیں تھا، نومبر میں عمران خان پر حملہ کروایا گیا، عمران خان کا انا کا مسئلہ نہیں ہے، ڈاکٹرز کی ہدایات کی وجہ سے عدالتوں میں نہیں جا رہے۔
انہوں نے کہا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کے لئے ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے، اگر الیکشن 9 روز میں نہیں کرائے تو ان کو آئین توڑنا پڑے گا، عدلیہ مجھ پر عمران خان پر توہین عدالت کا کیس چلا چکی ہے، امید ہے سب کے ساتھ برابری والا رویہ رکھا جائے گا، یہ سارے ملک میں سنسنی پھیلا رہے ہیں، ہم انتظار کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ ،خواجہ آصف پر غداری کا پرچہ کب کٹوائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی سے عوام پس چکے ہیں، گیس کی قیمتیں 46 فیصد بڑھانے کا اعلان ہوا ہے، روزمرہ کی ضرورت پوری کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے، یہاں سیاسی انتشار پیدا کیا گیا، سیاسی بحران نے معاشی بحران کو جنم دیا ہے، اگلے 3 ماہ بعد اس سے بھی زیادہ حالات خراب ہوں گے، پوراحکومتی نظام عمران خان کی گرفتاری میں لگا ہوا ہے، گھر بیٹھے ہوئے ٹویٹ کرنے والے بچوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جب تک سیاست ٹھیک نہیں کرو گے معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔
شبلی فراز
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے عدالت پیش نہ ہونے کی دو وجوہات تھیں، ٹانگ کا زخم اور سکیورٹی خدشات، وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، عمران خان قاتلانہ حملے سے پہلے 25 پیشیاں بھگت چکے ہیں، ہمارا آج یہی سوال ہے اگر عمران خان کو کچھ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا۔

شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل شام طلب کر لیا گیا۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل شام اسلام آباد میں ہو گا، جس میں شعبان کا چاند دیکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج رجب کی 28 تاریخ ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو ملک بھر میں شب معراج عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی ایک اور درخواست تیار

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں دہشتگردی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست تیار کر لی گئی۔
عمران خان کے وکلا سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، سابق وزیراعظم کے وکلا کی ٹیم نے حفاظتی ضمانت کی درخواست تیار کی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے عدم پیروی کی بنا پر حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کی،عمران خان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہونا تھا، سکیورٹی معاملات اور وہیل چیئر دستیاب نہ ہونے سے عدالت پہنچنے کیلئے تاخیر ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عدم پیروی کی بنا پر مسترد کی درخواست کی دوبارہ سماعت کرے، چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی کے مقدمے میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

بگ باس 16 کے فاتح نے مقبولیت میں شاہ رخ اور کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس سیزن 16 کے فاتح الطاف نے مقبولیت میں شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کو بھی پیچے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور سٹار کرکٹر ویرات کوہلی مقبولیت کی دوڑ میں ’بگ باس 16‘ کے فاتح الطاف جو ایم سی سٹین کے نام سے مشہور ہیں سے پیچھے رہ گئے۔
ایم سی سٹین کی بگ باس جیتنے کے بعد شئیر کی گئی انسٹا گرام پوسٹ کو 69 لاکھ 52 ہزار 351 لائیکس ملےجبکہ ایک لاکھ 47 ہزار 545 افراد نے کمنٹس کیے، لائیکس اور کمنٹس کی یہ تعداد اس سے قبل کبھی کسی بگ باس کے فاتح کی پوسٹ پر نہیں ہوئی۔
ایم سی سٹین نے انسٹاگرام پر پہلا “لائیو سیشن” کیا تو 10 منٹ میں اسے 5 لاکھ 41 ہزار افراد نے دیکھا، یہ لائیو سیشن دنیا کے 10 لائیو سیشنز میں شامل ہوا، شاہ رخ خان کے لائیو سیشن کو سب سے زیادہ ویوز 2 لاکھ 55 ہزار ملے تھے۔
ایم سی سٹین کی پوسٹ کا موازنہ ویرات کوہلی کی پوسٹ سے بھی کیا گیا جس میں کوہلی پیچھے رہ گئے۔

اکشے کمار نے سکیورٹی حصار توڑ کر ملنے آئے مداح کو گلے لگا لیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم سٹار اکشے کمار نے سکیورٹی حصار توڑ کر ملنے آنے والے مداح کو گلے لگا لیا۔
ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے بالی ووڈ سٹار اکشے کمار کے ایک مداح نے رکاوٹیں عبور کر کے ان سے ملنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر نوجوان فین کو جھٹکے سے زمین پر گرا دیا۔
اکشے کمار نے فوری طور پر سکیورٹی اہلکاروں کو نوجوان پر ہاتھ اٹھانے سے منع کرتے ہوئے نوجوان مداح کو اٹھا کر گلے لگایا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بالی ووڈ سٹار نے گلے لگانے کے بعد مداح سے کچھ بات کی جس پر نوجوان مداح نے خوش ہوتے ہوئے اپنا سر ہلایا۔
بعد ازاں اکشے کمار آگے بڑھ گئے اور وہاں موجود اپنے دیگر پرستاروں سے ہاتھ ملاتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔

کراچی میں مرغی کا گوشت 800 روپے کلو تک جا پہنچا، انتظامیہ خاموش

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے تک جا پہنچی جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانیوں کے بعد مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے بھی قیمتوں میں من مانا اضافہ کررکھا ہے۔
شہرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز مرغی کا گوشت 700 سے 750 روپے کلو فروخت کیا جارہا تھا مگر آج کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے کلو تک جا پہنچی ہے جب کہ شہر میں زندہ مرغی کا بھاؤ 510 روپے کلو ہے۔
کراچی کی انتظامیہ دودھ فروشوں سمیت ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے سامنے بے بس ہے۔

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 1.56 روپے سستا ہو کر بند ہوا، ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 262.82 ریکارڈ کی گئی تھی۔
آج پیر کے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 18 پیسے اضافے کے ساتھ 263 روپے ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ : آرسنل نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ایک درجہ تنزلی کے بعد پھر دوسرے نمبر پرآگئی ، انگلش پریمیئر لیگ میں میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر 54 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 52پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
لیگ میں 25 فروری کو دوباہ میچز شروع ہوں گے ، ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں آرسنل کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 23میچز میں سے 17 میں کامیابی کے بعد 54 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔
دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے اب تک 24 میچ کھیل کر 16 میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 52 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے 49پوائنٹس ہیں جبکہ ٹوٹنہام ہاٹ پور 42 پوائنٹس ہیں، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔
نیوکیسل یونائیٹڈ کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے ، فلہم کی ٹیم 38 پوائنٹس کے ساتھ چھٹےنمبر پر ہے۔
برائٹن اینڈ ہوو البیون ، لیور پول اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں 35،35 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب ساتویں ،آٹھویں اور نویں نمبر پر جبکہ چیلسی کی ٹیم 31 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔

سی ٹی ڈی سندھ کو پنجاب کی طرزپربنانےکا فیصلہ ، وزیراعلیٰ کی 2.8 ارب روپےکی منظوری

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشتگردی کے بڑھتے سائے ، وزیراعلٰی سندھ نے سی ٹی ڈی کو پنجاب کی طرزپرکھڑا کرنےکافیصلہ کرلیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کو پنجاب کی طرزپر بنانے کیلئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے2.8 ارب روپےکی منظوری دے دی ۔
رقم سے پنجاب کی طرزپرمحفوظ کامپلیکس بنائےجائیں گے، ان کامپلیکس میں افسران کےدفاتراوررہائش ہوں گی، نئی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں جن میں زیادہ ترآرمڈوہیکلز ہیں، سی ٹی ڈی میں نئی بھرتیاں کی جارہی ہیں، فی الحال500 اےایس آئیزٹریننگ مکمل کرکےجوائن کرچکےہیں۔
آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی میں سینیئر افسران کی کمی کودورکیاجارہاہے، دنیاکےبہترین جدید سافٹ ویئرزاوراسلحہ خریداجارہا ہے، اس سےسی ٹی ڈی کی استعدادکار میں بہت اضافہ ہوجائےگا جبکہ سندھ کےہر ضلع میں قابل افسران تعینات کیےجارہےہیں۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ منظور شدہ رقم کاایک بڑاحصہ سندھ پولیس کوموصول ہوگیا ہے ، دہشتگردی کےعلاوہ سی ٹی ڈی اسلحہ اسمگلنگ کےخلاف کام کررہی ہے، اب تک متعدد گینگزکوختم کیاجاچکا ہے ۔

اغوا برائے تاوان سے زیادہ خوفزدہ جرم کوئی نہیں، حکومت توجہ دے: فواد چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر داخلہ فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے، اس سے زیادہ خوفزدہ کرنے والا جرم کوئی نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ تمام وہ لوگ جو سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اس طرح وہ بوریا بستر لپیٹ کر باہر چلے جائیں گے اور آپ کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ میں اغواء برائے تاوان کی انتہائی دل گرفتہ صورتحال پر فوری توجہ دے۔