Author: Khabrain News

ماسکو: (ویب ڈیسک) کریمیا میں قائم روس کی ایک اور عسکری بیس حملے کی زد میں آگئیم، دھماکے کے باعث اسلحہ ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔ روسی حکام کے مطابق شر پسندوں نے کریمیا میں موجود روسی عسکری بیس کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا،عسکری بیس میں متعدد دھماکے سنائی دیے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، یوکرین نے واقعے میں ملوث ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ اس سے پہلے بھی کریمیا میں ایک بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کا الزام یوکرین کے حامی جنگجوؤں پر لگایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

یروان: (ویب ڈیسک) آرمینیا میں آتش بازی کی دکان پر ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ کے باعث متعدد قریبی عمارتیں گر گئیں، ملبے سے اب تک 16 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 17 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔ آرمینیا کے وزیر اعظم نے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اتوار کے روز آتش بازی کے سامان کی دکان میں زور دار دھماکہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں نجی سطح پر قرض کی فراہمی اور اس پر سود لینے پر پابندی عائد کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ سود پر پابندی کا بل مسلم لیگ ق کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر نے پیش کیا جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی تعمیل میں پرائیویٹ طورپر سود کے کاروبارپرپابندی لگارہے ہیں۔ سود کے کاروبارپرپابندی کاکریڈٹ پورے ایوان اورخاص طورپرقائد عمران خان کوجاتا ہے۔ خیال رہے کہ 13…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔ لارجر بینچ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پرسماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی گجرات سرکار نے 2002 کے فسادات کے دوران قتل اور گینگ ریپ کے 11 مجرموں کی سزا معاف کردی۔ عدالت نے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو نامی خاتون کے ساتھ زیادتی اور ان کی 3 سالہ بیٹی سمیت خاندان کے 7 افراد کو قتل کرنے کے جرم میں ان مجرموں کو عمر قید کی سزا دی تھی۔ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مسلمان خاتون کے ساتھ انسانیت سوز مظالم کے مرتکب افراد کو گجرات سرکار نے معافی دے دی۔ یاد رہے کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے مشن اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی شرط پر عملدرآمد کیلئے پاکستان آمد اور روانگی والے تمام مسافروں کیلئے کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار کر دی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایف بی آر کی ہدایت پر نوٹیفکشن جاری کردیا۔ڈکلئریشن فارم پر کر کے ائر لائن سٹاف کے حوالے کرنا ہو گا۔ نوٹیفکشن کےمطابق مسافر کو ملکی و غیر ملکی کرنسی کو ڈیکلریشن فارم میں ظاہر کرنا ہو گا۔ائیرلائنز ٹکٹ بکنگ دفاتر میں بھی ان کرنسی ڈیکلریشن فارمز کو مہیا کریں۔مسافر پرواز میں چیک ان ہونے سے قبل فارم…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن طور پر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت ایک ہزار 777 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5700 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ مزید برآں 10گرام سونے کی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) جولائی 2022ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2022ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں۔ اس طرح ترسیلات زر نے مسلسل 26 مہینوں تک 2 ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ آمد کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔ نمو کے لحاظ سے جولائی 2022 ء کے دوران ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیادوں پر 8.6 فیصد اور سال بسال بنیادوں پر 7.8 فیصد کمی ہوئی۔ یہ کمی بڑی حد تک جولائی میں عید کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لسبیلہ ہیلی کاپٹر واقعے میں پاک فوج کے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے تمام کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا مہم کے کرداروں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے تمام کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھناؤنی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ تحقیقاتی ذرائع…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر جیل میں تشدد کی تردیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، شہبازگل کو برہنہ کرکے مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ میری شہبازگل سے ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں، عمران خان سے مل کر انھیں شہباز گل کی صحت کے بارے میں آگاہ کروں گا۔ ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ شہبازگل سے کافی سارے لوگوں نے ملاقات کی ہے، شہبازگل وفاق کا کیس ہے،اڈیالہ…

مزید پڑھیں