Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ و سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبرکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈال دیا گیا۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نسیم کا نام بھی ای سی ایل پر ڈال دیا گیا اور دونوں کے خلاف ایک پراپرٹی ٹائیکون کوبرطانیہ سے آنے والی رقم فراہم کرنےکاالزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل پرزیادہ تر نام سکیورٹی اداروں کی سفارش پر ڈالے گئے۔ خیال رہے کہ بیرسٹرشہزاد اکبر آج کل برطانیہ میں ہیں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسد عمر، فواد چودھری سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے شہباز گل کیس سے متعلق عدالتی کاروائی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکا نے یو ایس ایڈ پاکستان میں سیلاب متاثرہ آبادی کیلئے ایک لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یو ایس ایڈ پاکستان میں سیلاب متاثرہ آبادی کیلئے ایک لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، امریکا پاکستان میں سیلاب متاثرہ افراد کیساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈنگ سے زندگیاں بچانے اور متاثرین کی ضروریات کے سامان کی خریداری میں مدد ملے گی اور اس آفت کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا اس لیے متعلقہ اداروں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے کراچی کے حلقہ این اے 246 سے نبیل گبول کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سےبھی میدان میں اتریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان ،این اے…

مزید پڑھیں

روٹرڈیم: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 315 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کے آغاز میں اوپنر امام الحق محض دو رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، فخرزمان…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا، انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پر ڈالر 8 پیسے سستا ہوکر 213.90 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 213 روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 185.34 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43436.48 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.42 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 22 کروڑ 54 لاکھ 20 ہزار 807 شیئرز کا لین دین ہوا۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم لیکن پاکستان میں بڑھ رہی ہیں۔ سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی، پی ڈی ایم حکومت بے حس ہوچکی، ملک کے تمام فیصلے آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں اور قیمتیں اپریل کی سطح پر واپس لائی جائیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیلاب، لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور پٹودی نواب سیف علی خان آج اپن52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ سیف علی خان کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر شوہر کی تصاویر پوسٹ کر کے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اداکار کے دنیا بھر میں موجود مداح بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سیف علی خا ن رواں سال 30 ستمبر کو ہریتک روشن کے ہمراہ اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم وکرم ویدھا میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) حال ہی میں سابق اہلیہ امبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے والے جانی ڈیپ اب ہدایتکار کے طور پر کام کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور پائریٹس آف دی کیریبیئن اسٹار جانی ڈیپ جانی25 سال بعد ہالی ووڈ فلم میں ہدایت کار کے طور پر کام کریں گے، ڈیپ اطالوی مصور مودیگلیانی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ہدایتکار کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ساتھ ہی وہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ فلم میں لیجنڈ اداکار الپچینو بھی بطورِپروڈیوسر شامل ہیں۔ تاہم ڈیپ اس فلم میں خود اداکاری بھی…

مزید پڑھیں