Author: Khabrain News

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور پٹودی نواب سیف علی خان آج اپن52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ سیف علی خان کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر شوہر کی تصاویر پوسٹ کر کے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اداکار کے دنیا بھر میں موجود مداح بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سیف علی خا ن رواں سال 30 ستمبر کو ہریتک روشن کے ہمراہ اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم وکرم ویدھا میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) حال ہی میں سابق اہلیہ امبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے والے جانی ڈیپ اب ہدایتکار کے طور پر کام کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور پائریٹس آف دی کیریبیئن اسٹار جانی ڈیپ جانی25 سال بعد ہالی ووڈ فلم میں ہدایت کار کے طور پر کام کریں گے، ڈیپ اطالوی مصور مودیگلیانی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ہدایتکار کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ساتھ ہی وہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ فلم میں لیجنڈ اداکار الپچینو بھی بطورِپروڈیوسر شامل ہیں۔ تاہم ڈیپ اس فلم میں خود اداکاری بھی…

مزید پڑھیں

سلوواکیہ: (ویب ڈیسک) دنیا میں ایک فٹبال اسٹیڈیم ایسا بھی ہے جہاں باقاعدہ ریل کی پٹڑی بچھی ہے اور وہاں سے دخانی (اسٹیم) انجن والی ٹرین بھی گزرتی ہے۔ سلوویکیہ میں شوقیہ کھلاڑیوں کا ایک فٹبال کلب ٹی جے ٹیٹران سیئرنی بیلوگ کے نام سے قائم ہے۔ اس میدان میں تواتر سے فٹ بال مقابلے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ اگرچہ اس قصبے کی آبادی صرف 5100 ہے لیکن اکثریت فٹ بال کی شوقین ہیں۔ تاہم فٹ بال کلب اور اسٹیڈیم کی وجہ سے یہ علاقہ سیاحوں میں بھی مقبول ہے۔ 2015 میں یہاں کی ایک ویڈیو بنائی گئی تو وہ…

مزید پڑھیں

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا، اس موقع پر روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔ حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا، غسل کعبہ کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیگر معززین کے ہمراہ حصہ لیا اورخانہ کعبہ کوغسل دینے کی سعادت حاصل کی۔ غسل کعبہ کی تقریب نبی کریم ﷺ کے زمانے سے چلی آرہی ہے، نبی کریم ﷺ سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کو غسل دیا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری متفقہ طور پر مسترد کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزراتِ موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گلوبل وارمنگ گیسوں کے فضا میں اخراج میں ہمارا حصہ دنیا کا صرف 1 فیصد بنتا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ میں جنگی بنیادوں پر رین ہاروسٹنگ کی منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اسلام آباد میں اس منصوبے کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اجراء کرنے کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے کیس میں شہباز گل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل دلائل طلب کرلئے، پراسیکیوٹرنے کہا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محض ایک پہلو کو دیکھتے ہوئے فیصلہ دیدیا۔ ابھی تفتیش باقی ہے کہ اس سازش میں شہباز گِل کے ساتھ اور کون شامل تھا، ابھی یہ بھی دیکھنا ہے کہ ٹرانسکرپٹ کہاں تیار ہوا اور کس نے کیا۔ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ جسمانی ریمانڈ…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس فوری فروخت ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے ایشیا کپ کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی لیکن میچ کے پہلے مرحلے کے ٹکٹس صرف 3 گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلاٹینم لسٹ میں شامل ٹکٹیں جلد فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی اور توقع ہے کہ وہ بھی قبل از وقت فروخت ہو جائیں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھے گی، میں نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس نہیں لگاؤں گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ پیٹرول کا معاملہ آٹو میٹک ہے، یہ اوگرا سے آتا ہے، ہم نے تو ٹیکس بڑھایا نہ کم کیا، ہم نے یہ وزیراعظم کو بھیجا جسے انہوں نے منظور کرلیا۔وزیر اعظم کے دستخط کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹرلیم مصنوعات میں اضافے کافیصلہ درست تھا اس سے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے، اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیے۔ حکومتی اتحاد کا حصہ ہونے کی حیثیت سے انہوں نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وادی نیلم میں کوہ پیماؤں نے 16ہزار فٹ کی بلندی پر پاکستان کا 200 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ کوہ پیماؤں نےوادی نیلم میں 16ہزار فٹ کی بلندی پر پاکستان کا 200 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پرچم لہرا کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ کوہ پیماوں کی ٹیم نے پرچم لہراتے ہوئے والہانہ انداز میں پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ کوہ پیما ٹیم نے مائی ناردہ جھیل پر شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کیں۔ کوہ…

مزید پڑھیں