Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) لیگی رہنما حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا واپس لے لیا۔ احتساب عدالت نے میرٹ کی بنیاد پر بریت کی درخواست پر وکلا سے دلائل طلب کرلئے۔ شہباز خاندان کے خلاف آشیانہ اقبال، منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کورونا کا شکار ہونے کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے گواہوں پر جرح کرنے کا…

مزید پڑھیں

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبہ کنٹر میں فائرنگ کےنتیجے میں طالبان کمانڈر سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی، مقامی حکام کے مطابق مارے جانے والوں میں طالبان کمانڈر کا بیٹا بھی شامل ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ طالبان حکام کے مطابق فائرنگ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں، جائے واردات سے شواہد بھی اکٹھے کئے گئے ہیں جبکہ مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 7 کے اینتھم سانگ کی ریکارڈنگ کی ویڈیوز لیک ہوگئیں، کرکٹ بورڈ نے انکوائری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ستائیس جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والی لیگ کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، آفیشل سانگ ویڈیو ریلیز ہونے سے پہلے ہی لیک ہو گئیں جس پر انتظامیہ نے سر پکڑ لیے، ویڈیو ریکارڈنگ قذافی سٹیڈیم اسٹیڈیم میں شوٹ کی گئی جس میں سٹار سنگر آئمہ بیگ اور عاطف اسلم نے سروں کا جادو جگایا۔ کرکٹ بورڈ کی طرف سے باضابطہ طور پر ریلیز کیے جانے سے پہلے ہی ویڈیو لیک ہونے والی ویڈیو…

مزید پڑھیں

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) مظفرآباد میں لنگرپورہ کے مقام پر جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار کرلئے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مظفرآباد کے نواحی علاقے لنگرپورہ میں زیر تعمیر ہاؤسنگ کالونی میں دن دیہاڑے جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان سے نقدی اور موبائل چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آئی اور ویڈیو نظر آنے والے اشخاص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمے کا انداراج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے نیب کو فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کے خلاف شکایت درج کرا دی۔ وفاقی وزیر قانون اور معاون خصوصی نے ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کو خط لکھا۔ درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ وزیر قانون نے خود کو بچانے کیلئے انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کی، شق 216 کے تحت انکم ٹیکس افسران کے علاوہ کوئی ریکارڈ تک رسائی حاصل کرے تو اسے سزا ہوگی، وفاقی وزیر قانون نے ٹیکس…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) شدید سرد موسم میں مستحقین کو گرم ملبوسات کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز ہوگیا۔ منصوبہ پنجاب کے 35 اضلاع میں مخیر حضرات کے تعاون سے ‘دیوار احساس’ کے نام سے شروع کیا گیا ہے۔ بے شک دوسروں کے بارے میں اچھا سوچنا اور اچھا کرنا ہی ہمیں اشرف المخلوقات کی صف میں کھڑا کرتا ہے۔ اِسی احساس کے تحت حکومتی سطح پر پنجاب کے 35 اضلاع میں دیوار احساس کے نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر بھی دیوار احساس کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، جسے بتدریج شہر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا، جس میں صحت کارڈ، فوجداری قوانین میں تبدیلیوں اور احساس پروگرام پر بات ہوگی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی و حکومتی رہنماوں کے اجلاس میں صحت کارڈ، فوجداری قوانین میں تبدیلیوں اور احساس پروگرام پر بات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ترجمانوں کو گائیڈ لائنز فراہم کریں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے اور کورونا کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کر دی. سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کی گئی، سپریم کورٹ کے مطابق پرویزمشرف دوبارہ الیکشن لڑیں تو کاغذات پر اعتراضات کا دفاع کر سکیں گے۔ پرویز مشرف نے 2013 کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، 2013 والی اسمبلی 2018 میں ختم ہوچکی ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ مشرف نے کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، عدالت نے مشرف کی دوسری اپیل لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) طویل انتظار ختم، اب ایکس رے کے زریعے کورونا ٹیسٹ کا پتہ لگانا ممکن ہو گیا، ماہرین نے پی سی آر ٹیسٹ کے بجائے ایکس رے سے چند منٹوں میں 98 فیصد درست رزلٹ دینے کا دعوی کردیا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی میں وائرس کا پتا لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے، ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی فرنٹ لائن پر طبی عملے کے لیے مددگار ثابت ہو گی۔ انفیکشن کے ابتدائی مراحل کے دوران ایکس رے میں کورونا کی علامات نظر نہیں ہوتی ہیں، اس لیے یہ ٹیکنالوجی پی سی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاونٹس سے رقم نکلوا لی۔ انہوں نے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر بینک اکاونٹس خالی کر دیئے۔ ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاونٹس سے ریکوری نہ ہو سکی۔ گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں۔ ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ آئمہ بیگ…

مزید پڑھیں