Author: Khabrain News

پشاور: (ویب ڈیسک) یکہ توت میں لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم راہ چلتی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے نظر آرہا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید نے کہا کہ واقعہ 16 دن قبل رونما ہوا تھا، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ہم آنے والی نسل کو محفوظ اور صحت مند بنائیں گے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالے 90 فیصد ڈاکٹرز کو ناتجربہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوے فیصد طبی عملہ جانتا ہی نہیں کہ زخمی کا طبی معائنہ کیسے کرنا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے محمد ناصر کی اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ محمد ناصر نے زخمی ہونے پر اندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا.عدالت نے محمد ناصر کی اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) موٹروے پولیس نے فرض شناسی و دیانت داری کی مثال قائم کردی دوران سفر سڑک پر گرنے والا بیگ زیورات و نقدی سمیت تلاش کرکے مالکان کے حوالے کردیا. حکام کے مطابق موٹروے پر اسلام آباد سے فیملی کے ہمراہ پشاور جانے والے ابصار نامی شہری فون کال سننے کے لیے روکے تو دروازہ کھلنے پر بچے کا پاؤں لگنے سے لیڈیز بیگ سڑک پر گر گیا جسکا علم فیملی کو نہ ہوا اور انھوں نے سفر جاری رکھا۔ کچھ وقت بعد موٹر وے پولیس کے پیٹرولنگ انسپکٹر امتیاز احمد اور سب انسپکٹر شیرین تاج موقع…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبے کا سب سے بڑے ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر شدید انتظامی بحران کا شکار ہوگیا جب کہ ویکسینیشن سینٹر کے ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ صوبے کے سب سے بڑے کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے انتظامی معاملات شدید متاثر ہیں، حکومت سندھ کورونا ویکسی نیشن کے معاملے پر سنگین غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، ویکسی نیشن سینٹر میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جانے والے 200 ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز 9 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہڑتال پر ہیں۔ ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے ہڑتالی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی چین کو برآمدات 2021 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کاکہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی طور پر فائدہ مند ہے اور اس نے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچائے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں چین کی پاکستان کو درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت میں سالانہ 59.1 فیصد اضافہ ہوا جس…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں اگلا تعلیمی سال 8 ماہ کا ہو گا اور نصاب میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے تعلیمی سال میں نصاب کو مختصر کیا جائے گا اور اسکولوں کے نصاب کو 20 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نصاب مختصر کرنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات دے گا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق 2023 میں میٹرک اور انٹر امتحانات اسمارٹ نظام کے تحت ہوں گے اور نصاب میں کمی اگلا تعلیم سال مختصر ہونے کی…

مزید پڑھیں

برطانیہ: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کرنے کا معاملہ، سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کی جانب سے آسٹریلوی حکومت کے خلاف 6 ملین ڈالرز کا مقدمہ دائر کرنے کا امکان ہے. ٹینس اسٹار نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف مقدمے کیلئے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا پہنچنے پر جوکووچ کو حراست میں رکھا گیا پھر ویزا منسوخ کر کے ڈی پورٹ کیا گیا۔ ٹینس آسٹریلیا نے جوکووچ کو لیگل بلز کی ادائیگی سے بھی انکار کیا ہے، برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میلبرن کے ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران جوکووچ سے برا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جب دنیا کورونا سے لڑی تب ہم کرپشن سے نبرد آزما رہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کی درجہ بندی معیشت دانوں نے کی ہے اور ان کے مطابق دنیا میں پاکستان اس وقت دوسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پہلے ہی پاکستان کی کورونا سے متعلق پالیسی کو سراہ چکے ہیں۔ کورونا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) نیو انار کلی پان منڈی کے قریب دھماکے میں 22 افراد زخمی ہوگئے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں۔ فرانزک ذرائع کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا، دھماکے میں کتنا بارود استعمال کیا گیا تعین کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کو آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کا بے صبری سے انتظار ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں جذباتی انداز میں کہا کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر بے حد خوشی ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور ان کی پاکستان آمد کا احساس ابھی سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز ٹیم کو پاکستان کی پوری قوم خوش آمدید کہنے کے…

مزید پڑھیں