Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کے دوران اضافہ دیکھا گیا، امریکی کرنسی کی قدر 27 پیسے اضافے کے بعد 176 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 49 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 7.46 پوائنٹس کی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 44825.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.02 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 36 لاکھ 58 ہزار 997 شیئرز کا لین دین ہوا۔

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا جس کے لئے ولیمسن بہترین ٹیسٹ الیون کے کپتان مقرر ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فواد عالم ، شاہین آفریدی ، حسن علی ، مارنس لیبوشین، جو روٹ ، روہت شرما ، رشبھ پنت ، دیمتھ کرونا رتنا ، روی چندرن ایشون اور کائل جیمیسن شامل ہیں۔ قبل ازیں آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ فخرزمان کو مل گیا۔ فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف 193رنز کی اننگز میں پاکستان ٹیم کو ناقابل یقین فتح کے قریب لے گئے تھے مگر مشن مکمل نہ کرسکے، ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی ریکارڈ انفرادی اننگز کھیلنے والے اوپنر کے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین 31 سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا۔ دوسرے کرکٹرز میں ٹام لیتھم کے بنگلا دیش کیخلاف 110رنز، بین اسٹوکس کی دورہ بھارت میں 99 کی اننگز کھیلی، سام کیورن نے اسی حریف کیخلاف ناٹ آؤٹ 95 رنز…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) شدید سردی اور برف میں کام کرنے والے افراد، مہم جو اور سپاہیوں کو ایک ہی خطرہ لاحق رہتا ہے: فراسٹ بائٹ یا برف گزیدگی؛ جس میں ناقابلِ برداشت سردی سے متاثرہ جسمانی اعضا گل سڑ کر تباہ ہوجاتے ہیں جنہیں کاٹنا پڑ جاتا ہے اور متاثرہ شخص ساری زندگی کےلیے معذور ہو کر رہ جاتا ہے۔ اب ایک خاص کریم انہیں فراسٹ بائٹ کے حملے اور اعضا کی بریدگی سے بچاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ فراسٹ بائٹ میں جلد کے اندر برف جاکر کرسٹلز (قلموں) کی شکل میں ڈھل جاتی ہے۔ اس کے بعد ہاتھ…

مزید پڑھیں

الریاض: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے سعودی عرب میں ہزاروں میل رقبے پر پھیلے ہوئے مقبروں کی باقیات دریافت کی ہیں۔ یہ مقبرے 4,500 سال قدیم ہیں اور مدینہ منورہ کے شمال میں خیبر سے لے کر ’شرواق‘ سے بھی آگے تک، کسی زنجیر کی کڑیوں کی طرح پھیلے ہوئے ہیں۔ اگرچہ مقامی عرب باشندے ان مقبروں سے گزشتہ ہزاروں سال سے واقف ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ جب ان پر آثارِ قدیمہ کے نقطہ نگاہ سے تفصیلی تحقیق کی گئی ہے جس کی سربراہی یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا، پرتھ کے ڈاکٹر میتھیو ڈٓالٹن کررہے تھے۔…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) پلاسٹک کا کچرا پوری دنیا کے لیے ایک خوفناک خطرہ بن چکا ہے۔ اب سائنسدانوں کی طرف سے جاری ایک نئی رپورٹ میں اسے ’سیارہ زمین کی نئی ایمرجنسی‘ قرار دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے مداخلت اور قانون سازی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ ماحولیاتی تحقیقی ایجنسی (ای آئی اے) نے پلاسٹک کے ہولناک خطرات کو عین آب و ہوا میں تبدیلی سے تعبیر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب ہم جو سانس لے رہے ہیں اس میں بھی پلاسٹک ہے۔ سمندری غذا میں پلاسٹک کے باریک ذرات شامل ہورہے ہیں اورسمندروں میں پھینکا گیا ہمارا…

مزید پڑھیں

تھائی لینڈ: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں جنگلی حیات پر ویڈیو بنانے والے مشہور یوٹیوبر جوکو سائپاوٹ اکثر جنگلات میں سانپوں اور دیگر جانوروں کے پیچھے بھاگتے نظرآتے ہیں۔ اب انہوں نے ٹیرنٹیولا مکڑی کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو بانس کے اندر چھپ کر رہتی ہے۔ جوکو خود بھی حشرات کی معلومات رکھتے ہیں لیکن انہوں نے تصاویر اور ویڈیو کیڑے مکوڑوں کے ایک ماہر کو بھیجی ۔ وہاں سے بتایا گیا کہ یہ مکڑی ایک نائی دریافت ہے اور اس سے قبل سائنسی لٹریچر میں اس کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔ عام ٹیرنٹیولا کےبرخلاف یہ بانسوں…

مزید پڑھیں

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) امریکی ماہرین کی ایک ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ چڑھتی تاریخوں میں جب آسمان پر چاند زیادہ روشن اور بڑا ہوتا ہے، دنیا بھر میں شارک کے حملے بھی بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس بارے میں وہ بھی اب تک کچھ نہیں جان سکے ہیں۔ اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز بات یہ معلوم ہوئی ہے کہ چڑھتے چاند کی تاریخوں میں شارک کے زیادہ تر حملے دن کی روشنی میں ہوئے ہیں۔ یعنی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ شارک مچھلیاں رات کے وقت چاند کی روشنی سے متاثر ہو کر لوگوں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں وائلڈ لائف فوٹوگرافی کی نمائش ہوئی جس میں رکھی گئی تصویروں میں قدرتی ماحول کی حفاظت اور جانوروں سے محبت کی ترغیب کے علاوہ معدوم ہوتی نسلوں کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ کراچی میں وائلڈ لائف فوٹوگرافی پر مبنی نمائش ہوئی جس میں ساوتھ ایشیا کے نادر پرندوں اور جانوروں کی تصاویر پیش کی گئیں۔ ان تصاویر کو پاکستان کے دور دراز علاقوں اور جنوبی ایشیا کے دیگر کئی ممالک میں اتارا گیا تھا۔ نمائش کے ذریعے پرندوں اور جانوروں کی معدوم ہوتی نسلوں کی خوبصورتی اور اہمیت اجاگر کی گئی۔ قدرتی ماحول اور وائلڈ…

مزید پڑھیں