Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے انارکلی دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب انارکلی میں دھماکا تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے، عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔ دوسری جانب مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہےکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔ لاہور دھماکےکے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں کہ لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے۔ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے سیزفائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہواہے۔ خیال رہے کہ لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے میں بچے سمیت 2 افراد جاں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے اور حاضری سے متعلق این سی او سی کے فیصلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کی حالیہ لہر اور اومیکرون وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے تناظر میں کمپی ٹینٹ اتھارٹی کی منظوری سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ متبادل دنوں میں جاری رہیں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کلاسز کوویڈ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے کورونا ریلیف فنڈ میں کرپشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل وزیراعظم کووڈ ریلیف فنڈ پر آڈیٹر جنرل نے رپورٹ دی تھی، اس میں 40 ارب روپے کی خرد برد پائی گئی، آڈیٹر جنرل کو حکومت نے کوئی ریکارڈ مہیا نہیں کیا تھا اور آڈیٹر جنرل نے خود تمام ریکارڈ اکٹھا کیا، جون 2020 تک کا ریکارڈ بتاتا ہے اس میں 40 ارب کی بے ضابطگیاں پائی گئی تھیں۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی اور عمران خان نے صادق سنجرانی کے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور عمران خان کی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ، ملاقات میں کراچی کوئٹہ آر سی ڈی روڈ کو دو رویہ بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سڑکوں کو بہتر اور جدید بنانے کی یقین دہانی کرائی ، وزیراعظم نے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدرجوبائیڈن نے روس کی جانب سے یوکرین پرحملے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہوا توروس کوبھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے نیوزکانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روس یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔ ایسا ہواتواس کی ذمہ داری مکمل طورپرروسی صدرولادی میرپیوٹن پرعائد ہوگی۔ امریکی صدرکا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین میں کارروائی کی تو یہ وعدہ ہے کہ روس پراسی پابندیاں عائد کریں گے جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھی ہوں گی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد روس کا یوکرین پرحملہ ایسا اقدام ہوگا جس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔روس…

مزید پڑھیں

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کی سینٹ نے حجاب پہن کرکھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پرپابندی کی قرارداد منظورکرلی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حجاب پرپابندی کے حق میں 160 اورمخالفت میں 143 ووٹ ڈالے گئے۔ حجاب پرپابندی کی ترمیمی قرارداد انتہاپسند دائیں بازو کے گروپ نے دی تھی۔ قرارداد میں کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پہن کرشرکت پرپابندی کے لئے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا جواز بنایا گیا ہے۔ فرانسیسی سینٹ اورایوان زیریں کے ارکان پرمشتمل کمیشن قرارداد کے مسودے کوحتمی شکل دے گا۔

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت نے براہموس سپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق براہموس سپرسونک کروز میزائل کے نئے ورژن کا تجربہ اڑیسہ کے ساحل پرکیا گیا۔ براہموس سپرسونک میزائل میں نئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ بھارت نے 11 جنوری کو بھی بحریہ کے لئے استعمال ہونے والے براہموس میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ بھارت نے براہموس میزائل روس کے اشتراک سے تیارکیا ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک اور نوجوان فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ مقتول کے بھائی نے واقعہ ڈکیتی کا شاخسانہ بتایا جبکہ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ کورنگی میں فیکٹری سے واپس گھر جانے والا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ مقتول بلال کے بھائی کے مطابق وہ اور اس کا بھائی فیکٹری سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکا۔ مسلح ڈاکوؤں نے پہلے ایک گولی زمین پر چلائی اور پھر دوسری گولی بلال کے گلے کی جانب چلا ڈالی۔ ملزمان نے فائرنگ کرنے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 20 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1837 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ اُدھر 10 گرام سونے کی قدر 601 روپے اضافے سے 107939…

مزید پڑھیں