Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری قبول کرنے والی بلوچ شدت پسند تنظیم، بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) حال ہی میں وجود میں آئی تھی اور یہ تنظیم کی دوسری کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل یہتنظیم 19 جنوری کو بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کر چکی ہے جس کی آزادانہ زرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ماہرین اس تنظیم کے قیام کی وجہ بلوچستان میں فعال علیحدگی پسند گروہوں میں جاری اختلافات، ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کو قرار دے رہے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد پر ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے دنیا بھر میں غربت، بیماری، عدم مساوات کے خلاف جنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی اور خاص طور پر پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا۔ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کوششوں کو سراہا اور وباء کے خاتمے کے لیے عزم کو تقویت دی جبکہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مقامی کمپنی سے خریدی گئی ای وی ایم مشینوں کو قبول کرنے سے صاف انکار کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے خریدی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کو خط ارسال کیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں لکھا کہ نجی مارکیٹ اور نجی فرم سے خریدی گئی مشینیں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہوں گی کیونکہ آئین کے تحت اوپن مارکیٹ سے مشینوں کی خریداری وزارت سائنس کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا کام…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے کورونا ایس او پیز پابندیوں کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت انڈور ڈائننگ پر 31 جنوری تک پابندی عائد کردی ہے۔ نئے نوٹی فکیشن کے مطابق آوٹ ڈور ڈائننگ ویکسینیٹیڈ افراد تک محدود رہے گی، انڈور شادی تقریبات پر پابندی لگا دی گی، آوٹ ڈور شادی تقریبات میں صرف کورونا ویکسینیٹیڈ افراد شرکت کرسکیں گے۔ پنجاب حکومت کے مطابق صوبہ بھر میں تمام مزارات 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکیں گے، سنیما اور تھیٹر میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائے جاسکیں گےجبکہ 24 جنوری سے ہر قسم کے انڈور…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما مہر محمد نواز خان بھروانہ اور مہر علی نواز بھروانہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات میں تحریک انصاف چھوڑ کر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مسلسل چار مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد نواز خان بھروانہ اور مہر علی نواز بھروانہ نے ملاقات کی اور تحریک انصاف چھوڑ کر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مہر محمد نواز خان بھروانہ کو پارٹی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی کی تحصیل مری میں ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش کر دی۔ پنجاب حکومت نے سانحہ مری کی تحقیقات کی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری کردی ۔ رپورٹ ستائیس صفحات پر مشتمل ہے ۔ رپورٹ کے پہلے تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات کے طریقہ کار، دوسرے حصے میں سانحہ کی ذمہ داری جبکہ تیسرے حصے میں آئندہ ایسے سانحات سے بچنے کیلئے تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے دس جنوری کو تحقیقات شروع کی، گیارہ جنوری…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید محنت کرنے کی تلقین کر دی ۔ وزیراعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار، لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید، رانا عاطف اور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ملاقات کی۔ ملاقات ملک میں کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کی کامیابی اور اس کے نتیجے میں نوجوانوں کو مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کرکٹ میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 27 مارچ کو کروانے کا اعلان کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے مرحلے کے انتخابی نتائج کا اعلان یکم اپریل 2021 کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں خیبرپختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں وفاقی اور…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ قوموں کی مزاحمت کے نتیجے میں امریکا تاریخ کی کمزور ترین پوزیشن پر ہے۔ روس کی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے امریکا کے خلاف مزاحمت ضروری ہے، امریکا کی قوموں پر قبضہ برقرار رکھنے کی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے۔ ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ امریکا کا د ہشت گردوں کے ساتھ شیطانی اتحاد قائم ہے، رو س اور ایران نے شام کے محاذ پر تعاون کی نئی مثال قائم کی ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکری رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک بڑا مسئلہ ہے، پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات بڑے خطرے کی علامات ہیں۔ سندھ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی لاہور دھماکے کی مذمت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو دہشت گردی کے خلاف کھل کر بات کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انہوں نے…

مزید پڑھیں