Author: Khabrain News

برسلز: (ویب ڈیسک) پورپی یونین نے افغانستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لئے 268 ملین پاؤنڈز سے زیادہ مالیت کے متعدد پروجیکٹس کا آغاز کردیا ہے۔ یورپین کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ذریعہ پیسے افغانستان پہنچائے جائیں گے، جس سے صحت، تعلیم ، معیشت اور پناہ گزینوں کے لئے مختلف پروجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔ یورپین کمیشن کے مطابق عالمی ادارہ صحت، ورلڈ فوڈ پروگرام دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ان پروجیکٹس کا نفاذ یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں

نیو یارک: (ویب ڈیسک) پینٹاگون نے کابل میں امریکی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی، جس میں 10 بے گنا سویلین مارے گئے تھے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی آر ٹی آئی درخواست پر پینٹاگون کو ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کرنی پڑی، 29 اگست کو افغانستان سے انخلا کے آخری مراحل میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کابل کے ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا تھا اس حملے میں کئی بچوں سمیت دس شہری جاں بحق ہوئے تھے، امریکا نے ذمہ داروں کو سزا دینے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ترقی کی گروتھ 5.37 فیصد تک جانے کا بتایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے باوجود معاشی ترقی کا 5.37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔ اجلاس میں اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم کیس پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ مڈل کلاس طبقے کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ تنخواہ دار طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملکی معیشت کے حوالے سے بہت اچھی خبر آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے میں سالانہ 130 ارب روپے کی کمی ہورہی ہے۔ حماد اظہرنے کہا کہ ن لیگ کسی اپنے اقتدار کے آخری سال…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ بسنت ایک تہوارتھا اسے زندہ رکھنا چاہیے اور اس حوالے سے کچھ تجاویززیرغورہیں۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے پرومو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کسی کی ناحق جان جائے اس لئے بسنت کے تہوار کو منانے کے لئے محفوظ طریقے پرغورکررہے ہیں، کوٹلی ستیاں اور جنوبی پنجاب سے سیاحت کو فروغ ملے گا، چولستان ڈیزرٹ ریلی پر 5 ملین کا خرچہ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہوگئی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے نور مقدم کیس کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر ذہنی و جسمانی طور پر فٹ قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی اور مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کو اسٹریچر پر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت ڈاکٹرز نے ظاہر جعفر سے متعلق رپورٹ ایڈیشل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں جمع کرائی جس میں ظاہر جعفر کی صحت سے متعلق تفصیلات موجود تھیں۔ ڈاکٹروں نے اپنی رائے دی کہ ملزم ظاہر جعفر کا متعدد مرتبہ میڈیکل چیک اپ کیا گیا، ماہر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 99 پیسے کمی کردی۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی گزشتہ مالی سال کے پہلی سہہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس کا اطلاق فروری، مارچ اور اپریل 2021 کے بلوں پر ہوگا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) 17ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی 8 سے 13 فروری کو منعقد کی جائے گی جس کا پرومو بھی جاری کردیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے پرومو لانچنگ تقریب میں شرکت کی ۔ ریلی میں پاکستانی خواتین ڈرائیورز بھی شریک ہوں گی ، انعامی رقم 50 لاکھ سے زائد ہوگی ، ریلی کی 9 کیٹگیریز ہوں گی ، ریلی کا فاصلہ 500 کلومیٹر ہوگا اور 100 سے زائد پروفیشنل ڈرائیورز شریک ہوں گے ۔ ریلی کا دورانیہ 4 دن ہوگا جبکہ بہاولپور ، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے اضلاع شامل ہوں گے اور ڈیزرٹ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) انار کلی میں ہونے والے بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا، وزیراعلیٰ کو پیش دھماکے میں خطرناک ڈیڑھ کلو باروودی مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکا لوہاری چوک میں ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں عمارت اور 8موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا، 29 افراد زخمی اور 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں رمضان اورابصار شامل ہیں، دھماکا ایک بجکر 40منٹ پر ہوا، 1بجکر 44 منٹ پر نامعلوم شخص کی کال آئی کہ نیو انارکلی میں دھماکا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ذاتی مفاد کیلیے نہیں بلکہ عوامی بہبود کیلیے کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں، حکومت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔ یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لیے ضروری ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ منصوبوں…

مزید پڑھیں