Author: Khabrain News

الباما: (ویب ڈیسک) ابھی ہم انسان میں خنزیر کے دل کی پیوندکاری پر بحث کر ہی رہے تھے کہ سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ دونوں ناکارہ گردوں والے ایک مریض میں خنزیر کے دو گردے لگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ گردے 57 سالہ جِم پارسن کو لگائے گئے ہیں جو اس سے قبل مصنوعی طبی نظام پر زندگی گزاررہے تھے۔ ان کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے اور مزید زندگی کی امید بھی نہیں تھی۔ جم پارسن ایک حادثے کے شکار ہوکر دماغی موت کے شکار ہوچکے ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹروں نے انسانی فلاح کی خاطران کے…

مزید پڑھیں

سلیکان ویلی: (ویب ڈیسک) ہم میں سے اکثر کو ویڈیو کالنگ کے دوران بیشتر مسائل کا سامنا رہتا ہے، اس تحریر میں اُنہی مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے کہ کیسے آپ اپنی ویڈیو کالنگ کو درج ذیل 5 طریقوں پر عمل کرکے بہتر بنا سکتے ہیں۔ 1) روشنی ویڈیو کالنگ میں جو اوّل بات ضروری ہے وہ ہے روشنی۔ ویڈیو کال کا مقصد بھی یہی ہے آپ دوسرے کو نظر آئیں اور اس کیلئے آپ کو روشنی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اس بات کا خیال رکھیں کہ روشنی آپ کی پیٹھ پر نہ پڑے، روشنی یا تو آپ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) انارکلی بم دھماکے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان انارکلی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یاب کےلیے دعا گو ہیں۔ ملک دشمن عناصر پھر سے سر اٹھانا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستانی عوام اور سلامتی کے اداروں نے ملک…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 بچے جھلس کر دم توڑ گئے، میاں بیوی اور دیگر 3 بچے شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کسی کو بچنے کی مہلت نہ ملی اور 6 بچوں سمیت 8 افراد بری طرح جھلس گئے، 3 بچے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ دیگر زخمیوں کو مقامی ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے چونگی امر سدھو…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی انٹر بورڈ نے سپیشل امتحانات کرانے کا اعلان کر دیا۔ سالانہ نتائج سے غیر مطمئن طلبہ امتحان میں شرکت کرسکیں گے۔ 8 سے 10 ہزار طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے۔ کراچی میں انٹر کے جو طلبہ و طالبات سالانہ امتحانی نتائج سے مطمئن نہیں وہ دوبارہ امتحانات دے سکیں گے۔ انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے رواں سال خصوصی امتحانات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ خواہشمند امیدوار 24 جنوری تک انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس میں امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ چیئرمین انٹربورڈ کا کہنا ہے کہ وہ طلبہ جو گزشتہ سال کورونا یا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے اکثر علاقوں میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا، بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج سے بارشوں کے سپیل کے آغاز کی پیشگوئی کی ہے، اسلام آباد، راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ بلوچستان میں بھی بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں

مونرویا: (ویب ڈیسک) افریقی ملک لائبیریا میں چرچ کے اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 29 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔ لائبیرین پولیس کےمطابق دارالحکومت کے گنجان آباد ساحلی علاقے میں چرچ کی تقریب جاری تھی کہ اچانک دعائیہ تقریب میں سٹریٹ گینگ کے مسلح شخص گھس آئے، لوگ خوف وہراس کےباعث بھاگے جس سےاموات ہوئیں۔ مرنے والوں میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں، لائبیرین صدر نے چرچ سے متصل علاقے کا دورہ کیا اور افسوسناک واقعہ پر تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے رواں سال ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، افتتاحی میچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا، 13 نومبر کوایونٹ کے فائنل کی میزبانی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کرے گا۔ دوہزار بائیس میں شائقین کرکٹ کیلئے ایک اور میلہ سجے گا، آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ سپر 12 راؤنڈ کے لیے چھ چھ ٹیموں کے دو گروپس بنائے گئے ہیں۔ پہلے گروپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ،…

مزید پڑھیں

بھارت: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گورنمنٹ کالج میں مسلم طالبات کے حجاب پہن کر آنے پر کالج کی انتظامیہ اور طالبات میں 3 ہفتے سے جاری تنازعہ شدت اختیار کرچکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے وزیر تعلیم نے این ڈی ٹی وی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسکول اور کالجوں میں حجاب کرنا ڈسپلن کیخلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول یا کالجز اپنی مذہبی روایات کو اپنانے کی جگہ نہیں ہے۔ دوسری جانب مسلم طالبات کا کہنا ہے کہ یہ ان کے بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 23 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 65 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار 935 ہے۔ ملک میں 13 لاکھ 53 ہزار 479 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 66 ہزار 479 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سات ہزار 678 نئے مریض سامنے آئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ نو تین ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں