تازہ تر ین

بسنت ایک تہوارتھا ، اسے زندہ رکھنا چاہیے: حسان خاور

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ بسنت ایک تہوارتھا اسے زندہ رکھنا چاہیے اور اس حوالے سے کچھ تجاویززیرغورہیں۔
چولستان ڈیزرٹ ریلی کے پرومو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کسی کی ناحق جان جائے اس لئے بسنت کے تہوار کو منانے کے لئے محفوظ طریقے پرغورکررہے ہیں، کوٹلی ستیاں اور جنوبی پنجاب سے سیاحت کو فروغ ملے گا، چولستان ڈیزرٹ ریلی پر 5 ملین کا خرچہ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔
حسان خاور نے مزید کہا کہ سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے ، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ سیاحت کو فروغ دے گا اور ایسے اقدامات کرے گا جس سے مری جیسے سانحات رونما نہ ہو سکیں۔
انہوں نے لاہور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شہید ہوئے اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے، اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے، دھماکے کے محرکات پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ اپوزیشن کہیں نظر نہیں آرہی ، دہشت گردی پر قوم کو ایک پیج پر کھڑا ہونا چاہییے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain