Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی کے معروف اداکار علی عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑی تھیں۔ ’’اداکار علی عباس حال ہی میں ایک آن لائن شو میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کبھی آپ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا ہے(تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے) جس پر علی عباس نے جواب دیا بالکل مجھے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی وجہ سے گالیاں پڑی تھیں۔ علی عباس نے واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک تصویر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آج سے دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہورہا ہے جہاں 11 پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یہ اطلاع اپنے ٹوئٹ میں دیتے ہوئے کہا کہ آج سے دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے، 21 جنوری سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔ وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ یہ سال پاکستانی سینما کی بحالی کا سال ہوگا۔ اس سال پی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں 10…

مزید پڑھیں

اسلام آباد :ریکوڈک کیس میں حکومتِ پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان 50فیصد شیئرز پر اتفاق ہوگیا، ڈیل فائنل ہوئی تو پاکستان پر سے 10ارب ڈالر جرمانے کا خدشہ ٹل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ریکوڈک کیس میں حکومتِ پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی کے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اورٹھیتھان کمپنی کے درمیان 50فیصد شیئرز پر اتفاق ہوگیا، سابقہ معاہدے میں پاکستان کا شیئر صرف 25 فیصد تھا۔ اس حوالے سے پاکستان اورٹیتھیان کمپنی کےدرمیان معاہدہ فروری میں طےہونے کا امکان ہے ، اگر ڈیل فائنل ہوگئی تو پاکستان پر سے…

مزید پڑھیں

حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ نیو انار کلی دھماکے میں معصوم  افراد کی ہلاکتیں قابل مذمت ہے۔ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نے لاہور میں انار کلی بازار کے پاس  دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، دھماکے میں معصوم  افراد کی ہلاکتیں قابل مذمت ہے ، جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ بم دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور…

مزید پڑھیں

دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم،زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں:عثمان بزدار لاہور20 جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انارکلی میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ دھماکے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دھماکے کے واقعہ…

مزید پڑھیں

نیو انار کلی دھماکا ہوا جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے لاہور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کی جائے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمےداروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اس کے علاوہ عمران خان نے پنجاب حکومت سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کے علاقے نیوانارکلی پان منڈی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ لاہور کے…

مزید پڑھیں

آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ حکومت دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔ سابق صدرآصف علی زرداری نے لاہور کے علاقے نیوانارکلی پان منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشتگردی ملک کیلئے نیک فال نہیں، شہباز شریف مسلم لیگی رہنما شہبازشریف کا کہنا ہےکہ لاہور کے زندہ دل اور تاریخی علاقے انار کلی میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان…

مزید پڑھیں

سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے وفد نے چیئر مین رانا فراز نون کی سربراہی میں چیف ایڈیٹر خبریں میڈیا گروپ امتنان شاہد سے لاہور ہیڈ آفس میں ملاقات کی اوران کو روایتی سرائیکی اجرک پہنائی گئی اس موقع پر لی گئی تصویر میں وفد کے دیگر ارکان ندیم نقشبندی، خواجہ شعیب الحسن طاہر بھٹہ بھی موجود ہیں ۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی سانحہ مری سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مری کی خراب صورتحال سے متعلق وزیراعظم آفس سمیت متعلقہ اداروں کو 2 روزقبل ہی الرٹ کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مری میں شدید برفباری اورسڑکوں کی بندش سے متعلق وزیراعظم آفس اوراین ڈی ایم اے کو پیشگی اطلاع دی گئی۔ 5 جنوری کو ایڈوائزری جاری کی، واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ شدید برفباری کے باعث سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بروقت اطلاع دیکر بتایا گیا تھا کہ مری، نتھیا گلی،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے ننھے طلباء کے لیے بڑی خوشخبری، وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں بکس فری پروگرام متعارف کروا دیا۔ پرائمری تک ننھے طلباء کو بھاری بھرکم اسکول بیگز سے نجات ملے گی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام بکس فری پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پارلیمانی سیکریڑی تعلیم وجہیہ قمر نے کہا ہے کہ بکس فری بیگز پروگرام کا مقصد بچوں کی ذہنی اور جسمانی مسائل کو ختم کرنا ہے، اس سسٹم کے ذریعے کتابوں کا ایک سیٹ گھر اور ایک سکول میں رکھا جائیگا۔یہ…

مزید پڑھیں