Tag Archives: earthquake

زلزلے کے جھٹکے….عوام میں خوف وہراس

سوات (ویب ڈیسک) سوات اور اس کے گرد ونواح میں 4.1 زلزلے کے جھٹکوں نے عوام کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا جبکہ کوئی مالی یا جانی حادثہ کی اطلاع نہیں ملی ۔ منگل کے روز سوات اور اس کے گرد و نواح میں 4.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آ گئے ۔ ریکٹر سکیل پر بھی زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 156 کلومیٹر زیر زمین تھی اور مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش تھا واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر کو بھی سوات میں 4.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے جھٹکے گلستان جوہر، گلشن اقبال ، گلزارہجری، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی ہی میں تھا اور اس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا دورانیہ 10 سیکنڈ تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث این ای ڈی یونی ورسٹی اور جامعہ کراچی میں طالب علم کلاسوں سے باہر نکل آئے جب کہ کئی گھروں میں زلزلے کے باعث دیواروں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں۔