راولپنڈی(ویب ڈیسک ) بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جب کہ پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔بھارتی اشتعال انگیزی کا پاکستانی فورسز کے جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ جوابی کارروائی میں ایک بھارتی اہلکار جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
Tag Archives: loc
بزدل بھارت کی فوج کا بزدلانہ اقدام،ایل او سی پر طبل جنگ پاک فوج نے بھی سورماﺅں کی لاشوں کے ڈھیر لگا دیئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بزدل بھارتی فوج کا رات کی تاریکی میں آزادکشمیر کے علاقے راولاکوٹ کے رخ چکری سیکٹر میں شہری آباد پر حملہ، بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج کے ایک جوان سمیت 2افراد شہید، تین فوجی زخمی، پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی میں بھارتی فوجیوں کی لاشیں بچھ گئیں، متعدد کی ہلاکت کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے رات کی تاریکیکا فائدہ اٹھاتے ہوئے آزادکشمیر کے علاقے راولاکوٹ کے رخ چکری سیکٹر میں شہری آبادی پر حملہ کیا ہے ۔ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج کے ایک
سورماﺅں کی ایل او سی پر فائرنگ ،ایک شہید 7زخمی پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے
راولپنڈی (نمائندگان خبریں)لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر میں بھارت شرارت سے باز نہ آ یا ۔گولہ باری سے ایک نو جوان شہید جبکہ 4خواتین سمیت 7افراد زخمی ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دی گئی جبکہ شدید زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوٹلی ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے لائن آ ف کنٹرول نکیال سیکٹر میں صبح سویرے سول آ بادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری شروع کر دی فائرنگ و گولہ باری اُس وقت شروع کر دی جب بچے سکول کے لیے گھر سے نکلے تھے ۔فائرنگ و گولہ باری باری دتوٹ پٹوچھی،اولی پنجنی،اندروٹھ ،اندرلہ ناڑ ،موہڑہ گھمب ،پیر کلنجر،موہڑہ بالا کوٹ کے دیہاتوں میں کی گئی ۔ گولہ باری سے بالا کوٹ کا رہائشی عبدالرازق ولد عبدالخالق عمر28سال مو قع پر شہید،شہید محمد رازق کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی ، زخمیوں میں احسن کریم و لد عبدالکریم ساکن پٹوچھی عمر 13سال،ارم کوثر زوجہ مہتاب احمد ،غلام فاطمہ زوجہ محمد معروف ،نسیم اختر زوجہ محمد سکندر ساکنان بالا کوٹ ،کلثوم بیوہ محمود احمد شہید عمر 48سال ساکن پنجنی،نسیم اختر زوجہ محمد اشفاق اندرلہ ناڑ ،کلثوم اختر زوجہ محمد عزیز ساکن پیر کلنجر شامل ہیں ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نکیال میں دی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمی ارم مہتاب کو کوٹلی ریفر کر دیا گیا ۔بھارت کی گو لہ باری سے املاک اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔اچانک گولہ باری سے لو گوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے لائن آ ف کنٹرول سے ملحقہ تام تعلیمی ادارے بند کر دیے گے ہیں فائرنگ کی اطلا ع ملتے ہیں ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔پا ک فوج کی بھر پور جو ابی کاروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں ۔اسسٹنٹ کمشنر ولید انو ر ولید ،ایس ایچ او راجہ عامر فاروق،نعیم آرزو راہنماہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے ہسپتال میں انڈین گولہ باری سے زخمیوں کی عیادت کی ۔سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کی طرف سے بھارتی گولہ باری کی شدید مذمت ۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے اور نہتے شہریوں پر گولہ باری سے اُن کے حوصلے پست نہیں کر سکتا ڈپٹی بانی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے نکیال سیکٹر پر فائرنگ کی سخت مذمت اور احتجاج کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے -وزیراعلی نے بھارتی فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہید شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے-وزیراعلی نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے – وزیر اعلی نے کہا کہ بھارتی فوج کا شہری آبادی کونشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے-بھارت انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیاں کر رہا ہے-انہوںنے کہا کہبھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کی بہادر مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستان کی پوری قوم اپنی بہاد ر افواج کے سا تھ ہے-
ایل اوسی کے اطراف آج کیا ہو رہا ہے ؟دیکھئے خبر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کشمیر میں کنٹرول لائن کے دونوں جانب آج ”یوم الحاق پاکستان“ منایا جائے گا۔ یہ دن 19جولائی 1947ءکو سرینگر میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منظور کی گئی اس قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس دن کی مناسبت سے کنٹرول لائن کے دونوں جانب مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور حملہ
بھمبر(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر کے سمانی چاہی اور بروہ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سمانی چاہی اور بروہ سیکٹرز پر بھارتی فوج کی جانب سے صبح 8 بجے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کی کئی چیک پوسٹیں بھی تباہ ہو گئیں جس میں بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
ہندوستانی فوج کا ایک اور حملہ ….3پاکستانی فوجی شہید ….جوابی وار میں 7بھارتی سورما جہنم واصل
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے 3 پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا ہے۔ شہداءمیں کیپٹن تیمور علی، حوالدار مشتاق حسین اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں۔ پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد چوکیاں تباہ کر دیں۔ جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجیوں کے ہلاکت ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ اس سے قبل بھارتی فوج کی جانب سے نیلم ویلی میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس سے 7 مسافر شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ بھارتی فورسز نے مسافر بس کو وادی نیلم میں ڈھڈنیال کے قریب نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی جس سے مزید چار افراد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے بھارتی فوج کی متعدد چوکیاں تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بھارت کی بھاریہتھیاروں سے فائرنگ ….4معصوم بچے شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کردی،ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر کی،بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، شہید بچوں میں 4 سالہ ریبہ، 7 سالہ فائزہ اور 8سالہ شازیہ شامل ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور اس میں معصوم جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ نے پاکستانی بحری حدود میں بھارتی آبدوز اور آج لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ نے اس حوالے سے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو آج کسی وقت طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا جائے گا۔کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار بچے شہید ہوگئے۔ فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی جانب سے مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
بھارت کا جنگی جنون —اچانک بڑا حملہ
بھارتی افواج نے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر ایک بار پھر ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جس سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے ۔ بھارتی افواج کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ بھمبر سیکٹر میں شروع ہوا جو بہت دیر تک بلاتعطل جاری رہا ، اس دوران بھارتی افواج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ، دوسری طرف بھارتی افواج کی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی افواج کی فائرنگ سے تین بھارتی چوکیاں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے ۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی افواج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ۔