Tag Archives: nawaz shareef

وزیر اعظم کا مخالفین کو کھلم کھلا چیلنج

کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے مضبوط انفرااسٹرکچر ضروری ہے،ہیلی کاپٹر پر گھومنے والے سڑکوں کی اہمیت کیا جانیں، اس بات پر خوشی ہے کہ منصوبے کا 60 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے،ہمیں اپنی نئی نسل کو ایسے عناصر سے بچانا ہے جو نوجوانوں میں ہیجان پیدا کرنا چاہتے ہیں، جب معیشت مستحکم ہوتی ہے اور نوجوانوں کو ملازمتیں اور کام ملتا ہے تو ان کا استحصال کرنا مشکل ہوجاتا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) سے ہزاروں لوگوں کو روزگار مل رہا ہے،2019 تک کراچی تا پشاور 6 رویہ موٹر وے موجود ہوگی،ہمارا ایجنڈہ ترقی ہے، ہم دھرنوں پر یقین نہیں رکھتے اور مخالفین کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ ترقی کے میدان میں ہمارا مقابلہ کریں،معیشت اپنے پاﺅں پر کھڑی ہورہی ہے اور ساری دنیا اس کی معترف ہے، عالمی مالیاتی ادارے تسلیم کررہے ہیں۔جمعہ کوکراچی میں حیدرآباد موٹروے سیکشن ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہہ شاہراہوں،موٹرویزکاجال بچھارہے ہیں،ایم 9اسی کی کڑی ہے،انہوں نے کہاکہ آج اپنی آنکھوں سے نیا پاکستان تعمیر ہوتا دیکھ رہے ہیں، 60فیصدسےزائد کام مکمل ہوچکاہے،پل بن رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام سے 2013میں جو وعدے کیے ان کو2018تک پورا کررہے ہیں،منزل تک پہنچنے کےلئے راستوں کوآسان بناناہوتا ہے،اگرترقی ہماری منزل ہے توپھرموٹروے ہمارے لیے ناگزیر ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ شاہراہوں کی تعمیرسےلوگ قریب آتے ہیں فاصلے کم ہوتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی ترقی کے خواب کوتعبیردی۔وزیراعظم نے کہاکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ سڑکوں کی کیا ضرورت ہے،چارٹر طیاروں پر اڑنے والوں کو سڑکوں کی ضرورت نہیں،انہوں نے کہاکہ اس ملک کے عوام کو سڑکوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی 3سال کی دن رات محنت کاثمر سامنے آرہا ہے،انہوں نے کہاکہ جو ہوائی جہازوں پر اڑتے ہیں وہ کبھی زمین پر اتر کردیکھیں عوام کو سڑکوں کی کیاضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ چاہتے ہیں بلوچستان کی تبدیلی پوری دنیا کو نظر آئے، بلوچستان دیگر صوبوں کے ساتھ مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے مضبوط انفرااسٹرکچر ضروری ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ منصوبے کا 60 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2013 میں جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کررہے ہیں اور 2018 تک تمام وعدے پورے ہوں گے، ہم نے تین سال قبل تعمیر پاکستان کے سفر کا آغاز کیا تھا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اپنی نئی نسل کو ایسے عناصر سے بچانا ہے جو نوجوانوں میں ہیجان پیدا کرنا چاہتے ہیں، جب معیشت مستحکم ہوتی ہے اور نوجوانوں کو ملازمتیں اور کام ملتا ہے تو ان کا استحصال کرنا مشکل ہوجاتا ہے، معیشت اپنے پاﺅں پر کھڑی ہورہی ہے اور ساری دنیا اس کی معترف ہے، عالمی مالیاتی ادارے تسلیم کررہے ہیں’۔ان کے مطابق پاکستان میں عالمی معیار کی موٹروے بن رہی ہے جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک)سے ہزاروں لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ 2019 تک کراچی تا پشاور 6 رویہ موٹر وے موجود ہوگی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ‘ضرورتیں زیادہ اور وسائل کم ہیں لیکن گذشتہ تین سال کے دوران وسائل کا اضافہ ہوا ہے جسے ہم عوام کی فلاح پر صرف کررہے ہیں’۔دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘ہمارا ایجنڈہ ترقی ہے، ہم دھرنوں پر یقین نہیں رکھتے اور مخالفین کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ ترقی کے میدان میں ہمارا مقابلہ کریں۔موٹروے کے افتتاح کے لیے وزیراعظم دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں نئے گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔کراچی آمد پر وزیراعظم نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آئے، لینڈ کرتے ہی دلچسپ جملے سندھ حکومت کی جانب پیش کیے اور کہا کہ سندھ میں متحرک گورنر لگا دیا، اب تو وزیر اعلیٰ اور گورنو دونوں ہی جواں سال ہیں۔ وزیراعظم کے مکالمے پر کراچی ایئر پورٹ پر قہقے گونج اٹھے۔حلف اٹھاتے ہی گورنرسندھ کا پہلا مصروف دن گزار، محمد زبیر نے جمعہ کے وزیراعظم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ نوازشریف نے بھی گورنر سندھ کو گرمجوشی سے جواب دیا۔

پاناما کیس میں وزیر اعظم کو کلین چٹ ….سیاسی رہنماءکے انکشاف سے ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ پانامہ لیکس کے مقدمے میں اگر وزیر اعظم کے خاندان کے پاس دفاع ہوتا تو وہ متبادل ٹریک ٹو نہ اپناتے ،وزیر اعظم کو کسی صورت کلین چٹ نہیں ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ایما پر نئی ای سی ایل لسٹ بنائی جارہی ہے ، نواز شریف امریکی صدر کو دکھانا چاہتا ہے کہ میں آپ کا وفادار ہوں، انہوں نے کہا کہ پانامہ میں جائیداد تسلیم کرنے کے بعد تین طرح کے فیصلے آسکتے ہیں، ایک جائیداد پر کلین چٹ نہیں ملے گی کیونکہ وہ جائیداد تسلیم کر چکے ہیں، پہلی بار عدالت ہر سطح پر سماعت کررہی ہے کہ کسی کو شکوہ نہ ہو کہ کسی کو نہ سنا، بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے والد صاحب کی سفری ٹریل، رقم کے ثبوت تین جگہ سے مل سکتے ہیں، کونسل جنرل، ایف آئی اے اور امیگریشن سے ریکارڈ مل سکتا ہے، ریکارڈ پر جو ٹریل ثابت ہو چکا ہے وہ پڑھا جائے گا اور جو ثابت ہو چکاہے وہ اسحاق ڈار کا بیان ہے، اس کے بیان میں سپورٹو، بیان حلفی، سمیت معافی نامہ موجود ہے، اسحاق ڈار کے بیان پر پانامہ ثابت ہو گیا ہے، وزیر اعظم کی نااہلی سندہ ہائی کورٹ بار کے فیصلے سے ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اسی گراﺅنڈز پر جنرل مشرف کو الیکشن سے نااہلی ہوئی، بابر اعوان نے کہا کہ پانامہ کیس میں فیئر ٹرائل کا عمل مکمل ہو چکا ہے، پانامہ کیس میں نواز شریف کو کلین چٹ نہیں مل سکتی ہے، پانامہ کیس میں پانامہ لیکس کو کسی فریق کے وکیل نے مسترد نہیں کیا۔

وزیراعظم کا دبنگ فیصلہ …. اچانک دورہ منسوخ کر کے سرپرائز انٹری

اسلام آباد ،لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے سکیورٹی خدشات کے باعث سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ منسوخ کردیا ،پولیس اہلکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی جبکہ سکیورٹی ریہرسل کے دوران غفلت برتنے پر تین اہلکاروں کوحوالات بند کردیا گیا اور ایس ایچ او شاہدرہ ٹاﺅن کی سروس ضبط کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتے کے روز سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کررہے تھے جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وزیر اعظم پولیس سینٹرل آفس کے دورے کے دوران پولیس اہلکاروں کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے اور ان کے لئے مراعات کا اعلان کریں گے لیکن ان کے نہ آنے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ عین موقع پر دورہ منسوخ ہونے کی وجہ سے ان میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔وزیر اعظم کی لاہور آمد کے سلسلے میں کی گئی سکیورٹی ریہرسل کے دوران ایس پی سول لائن علی رضا نے مال روڈ پر ایس او پی کے برعکس ڈیوٹی کرنیو الے تین اہلکاروں کو تھانہ پرانی انارکلی کی حوالات میں بند کروا دیا۔ایس ایچ او شاہدرہ ٹان ملک مشتاق کو تاخیر سے آنے پر دو سال کی سروس ضبطگی جبکہ استنبول چوک میں تعینات اے ایس آئی کو معطل کردیا۔ ایس پی علی رضاکا کہنا تھاکہ ریہرسل کے دوران ایس او پی کی خلاف ورزی کرنیو الوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

نواز شریف کی تقریر میں جاوید ہاشمی کا خصوصی ذکر ….اندرونی کہانی منظر عام پر ….

ملتان(ویب ڈئسک)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ترقی کا راستہ روکنے دھرنا دینے ، تخریب کاری اور عوام کو گمراہ کر نے کے لئے نہیں بلکہ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے آئی ہے ، نیا پاکستان بنانے والے ملتان میں آکر نیا پاکستان دیکھیں ، میڈیا میں الزامات لگانے والوں کے الزامات کا کوئی سر پاﺅں نہیں ہے ،جلد ہی تنقید کرنیوالوں کھچے چٹھے عوام کے سامنے عیاں ہوجائینگے ، عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہوسکتا، ملک میں دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ، بھاشا ڈیم کے لئے 110ارب کی زمین خرید لی ہے ، اگلے سال تک لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی، سیاستدانوں کو تقریروں اور کھانے پینے کے علاوہ غریب عوام پر بھی توجہ دینی چاہیے ، ورنہ عوام ایسے لیڈروں کو مسترد کردیتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملتان میں میٹروبس کی افتتاحی تقریب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) ملتان میں سیاست کرنے ، دھرنا دینے ، ترقی کا راستہ روکنے ، قوم کا وقت ضائع کرنے ، تخریب کاری یا عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نہیں آئے بلکہ میٹرو بس کا خوبصورت منصوبہ دینے آئی ہے ، ملتان کے عوام کی خدمت کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ، ملتان کے عوام اور شہبازشریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، انہوں نے کہاکہ آج ملتان کے ان ایم این ایز کو بھی دعوت دینی چاہیے تھی جو کہ یہاں سے 2013ءکے انتخابات میں منتخب ہوئے تھے کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے یہاں پر میٹرو بنا کر عوام کو سہولت پیش کی ہے ۔نوازشریف نے کہا کہ ملتان میٹرو بس کے کرائے کو لاہور اور راولپنڈی کی میٹرو بس کرائے سے زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن میں نے کہا کہ ملتان میٹرو بس کا کرایہ بھی لاہور اور راولپنڈی کے برابر ہوگا ۔نوازشریف نے کہا کہ حیرانگی ہے کہ ملتان کے عوام کس طرح سے ایک کنارے سے دوسرے کنارے اپنے گھروں کو جاتے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے اس لئے ہم غریب عوام کے بارے میں سوچتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان بنانے والوں کو چاہیے کہ وہ ملتان میں آکر نیا پاکستان دیکھیں جہاں پر میٹروبس سروس چلا کر ملتان کی شکل بدل دی گئی ہے ، میٹرو بس منصوبے سے ملتان کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے ہیں ، بلوچستان میں بھی سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں ، گوادر بندر گاہ بھی بنائی جارہی ہے ،کاشغر سے لے کر گوادر تک ایکسپریس ویز کا جال پھیلایا جارہا ہے جو کہ ملک کو ایک دوسرے کیساتھ لنک کرے گا اور اس سے پورا پاکستان ترقی کی لپیٹ میں آجائے گا ، وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں کو سمجھ بوجھ نہیں وہ ترقی کا راستہ روکتے ہیںاور ٹی وی پر آکر ایسے الزامات لگاتے ہیں جن کا کوئی سر اور پاﺅں نہیں ہوتا لیکن اب پوری قوم دیکھے گی کہ آنے والے وقتوںمیں ان کے بھی کھچے چٹھے عوام کے سامنے آئیں گے کیونکہ دین میں ہے کہ اگر آپ کسی دوسرے پر غلط کام کا الزام لگاتے ہیں وہ غلط کام نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ 2012ءمیں لوڈ شیڈنگ کی ایسی حالت تھی کہ بارہ بارہ گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تھی اور کئی علاقوںمیں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، عوام سوچ رہی تھی کہ اب لوڈ شیڈنگ چوبیس چوبیس گھنٹے ہو گی لیکن مسلم لیگ ن نے آتے ہی دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لے کر آئی جو کہ ایک بڑی ترقی ہے حالانکہ پاکستان کی پوری تاریخ میں پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی ۔نوازشریف نے کہاکہ شہبازشریف روزانہ ہیلی کاپٹر پر بجلی کے نئے بننے والے کارخانوں کا جائزہ لیتے ہیں اور انہوںنے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر کوئلے کا جہاز بھی آگیا ہے اس کا مطلب ہے کوئلہ آگیا ہے تو بجلی بھی جلد ملک میں آجائے گی ۔نوازشریف نے کہا کہ دیا میربھاشا ڈیم کیلئے110ارب روپے کی زمین خرید لی گئی ہے جس سے چار ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی ، اس کے علاوہ پانی ذخیرہ کرنے کے لئے بھی جگہ بنائی گئی ہے جس سے کاشتکار اور ملک کی زراعت ترقی کرے گی اور اس سے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی تاکہ غریب عوام پر بجلی کے ریٹ مناسب اثر انداز ہوسکیں ۔نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) صحت اور تعلیم پر بھی توجہ دے رہی ہے باقی شہروں کی طرح ملتان میں بھی صحت کی ایک ایسی سکیم لا رہے ہیں جس سے غریب عوام کو پیسے نہیں دینے پڑےں گے ، سیاستدانوں کو تقریروں اور کھانے کے علاوہ عوام پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ اب عوام میں سمجھ بوجھ آچکی ہے کہ وہ کام نہ کرنیوالوں کو منتخب نہیں کرتے ،عمران خان کے دماغی توازن کے سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہوسکتا ۔دریں اثناء ملتان میں میٹرو بس سروس کے افتتاح کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ ہم یہاں سیاست کرنے یا دھرنے کیلئے نہیں آئے نہ ہی ترقی کا راستہ روکنے نہیں آئے اور نہ ہی تخریب کاری کیلئے آئے ہیں بلکہ خوبصورت سا میٹرو کا تحفہ دینے کیلئے آئے ہیں،ملتان کی عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں،ملتان کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹرو سروس کی آمدنی اخراجات سے کم ہے حکومت اخراجات برداشت کرے گی،میٹرو سروس سے ملتان کی عوام کی مشکلات کم ہوں گی،کہاں ہے نیا پاکستان ؟ کسی نے نیا پاکستان دیکھنا ہے وہ ملتان آکر دیکھ لے یہاں کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے ،یونیورسٹی آنے والے اساتذہ اور طلباءکو میٹرو بس کا بہت فائدہ ہو گا یہ منصوبہ ملتان جیسے قدیم شہر کو چار چاند لگائے گا قدیم اور جدید شہر مل جائیں گے ۔میاں شہباز شریف صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ڈیڑھ برس میں میٹرو بس کا یہ منصوبہ مکمل کیایہ کم سے کم مدت میں منصوبہ بنا ہے۔لاہور سے ملتان موٹر وے منصوبہ تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے ،ملتان سے لاہور چھ لین موٹر وے بنائی جا رہی ہے،ملتان سے سکھر تک بھی چھ لین موٹر وے تیزی سے بن رہی ہے جبکہ اگلے چند ماہ میں سکھر سے حیدر آباد اور پھر کراچی تک موٹر وے بنے گی پھر کراچی سے پشاور تک موٹر وے مکمل ہو جائے گی ،بلوچستان میں بھی سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں، آج بلوچستان باقی علاقوں کے برابر آرہا ہے،خنجراب سے گوادر تک پورا ملک مل جائے گا ،گلگت اور بلتستان،آزاد کشمیر میں بھی سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں،جن کو ترقی کی سوجھ بوجھ نہیں ہے وہ ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں،مخالفین کے معاملات سامنے آرہے ہیںوہ جلد بے نقاب ہوں گے،مخالفین خود عمل نہیں کرتے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں جو کہ نامناسب بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان میں نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کی جائے گی جو کہ پنجاب بھر میں شروع کی جائے گی غریب لوگ مفت علاج کروائیں گے حکومت اخراجات برداشت کرے گی،یہ سکیم بیس کروڑ عوام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خدمت کرنے والے کروڑوں عوام کی دعائیں لیتے ہیں کمشنر ملتان مبارکباد کے مستحق ہےں۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز ،شریف ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ ،حنیف عباسی،مئیر ملتان نوید آرائیں،وفاقی و صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم کی سچائی چھپانے میں مہارت ….اہم رہنماءکا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سچائی چھپانے میں مہارت حاصل کر لی ہے ‘ ملک کی معیشت سے متعلق بھی حقیقت چھپائی جا رہی ہے ‘ مخدوم علی خان جو کتابیں پڑھ رہے ہیں ان کا کیس سے کوئی تعلق نہیں‘ مسلم لیگ (ن) کو اپنا نیا وزیر اعظم منتخب کرنا چاہیے ‘ وزیر اعظم وسائل رکھتے ہیں‘ لندن جا کر بی بی سی پر کیس دائر کریں ۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ نواز شریف نے سچائی چھپانے میں مہارت حاصل کر لی ہے۔ ہر معاملے میں حقیقت چھپائی جا رہی ہے ۔ ملک کی معیشت سے متعلق بھی حقیقت چھپائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ اسی ہفتے آئے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مخدوم علی خان کہہ رہے ہیں کہ عدالت سچ تک نہ پہنچے۔ مخدوم علی خان جو کتابیں پڑھ رہے ہیں ان کا کیس سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ مخدوم علی خان کے دلائل کے دوران لوگ سو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنا نیا پارلیمانی لیڈر منتخب کر لے۔ بی بی سی او رآئی سی آئی جے کو عدالت میں کیوں نہیں لے کر جا رہے؟ ۔ وزیر اعظم وسائل رکھتے ہیں لندن جا کر بی بی سی پر کیس دائر کریں۔

وزیر اعظم کا ایک اور سنگ میل عبور ….قوم کیلئے بڑی خوشخبری

میانوالی(ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018ءتک لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ ہوجائے گا ، امن ، ترقی اور خوشحالی قوم کا مقدر بنے گی ، مخالفین مخالفت چھوڑ دیں ، قوم کی ترقی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں ، پاک چین آئرن برادرز ہیں ، دوستی سے پورا خطہ مستفید ہوگا ۔ وہ بدھ کے روز میانوالی کے علاقے چشمہ میں چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے چشمہ نیوکلیئر تھری منصوبے کی تکمیل پرپوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ منصوبہ توانائی کے شعبے میں پاک چین باہمی دوستی ، محبت ، خلوص ، تعاون اور اشتراک کے ساتھ خطے کے ایک نئے دور کا آغاز بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی خوشحالی ترقی ، امن کا پیغام ہے چین کے تعاون سے اس منصوبے کی تکمیل سے قوم کو روشنی ملے گی اور اندھیروں کا خاتمہ ہوگا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ دو اور تین پاور پلانٹس کی تعمیر بھی توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت ہے لیکن چشمہ چار بھی مقررہ وقت سے پہلے بجلی کی فراہمی شروع کرکے اندھیرے ہٹانے کا باعث بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ چشمہ ون کا معاہدہ بھی ہمارے پہلے دور میں ہوا اوراب دونوں ملکوں کے درمیان جوہری توانائی کے شعبے میں باہمی اشتراک کو بڑھائے گا ،یہ اعزاز پھر مسلم لیگ (ن) کو حاصل ہوا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کیلئے (ن) لیگ وژن رکھتی ہے جب کہ دوسری جماعتیں وعدے اور دعوے کرکے اقتدار کے مزے حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ کے پاور پلانٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں یہاں سے عوام کو سستے داموں بجلی کی فراہمی جاری ہے اور چشمہ تھری اور فور کی بجلی فراہمی سے عوام کو مزید سستی بجلی ملنے میں مدد ملے گی جبکہ چشمہ ٹو اور تھری سے 2030ءتک 8800 اضافی میگا واٹ بجلی ملے گی جس سے خوشحالی اور ترقی عوام کا مقدر بنے گی انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی بنیاد رکھ دےناپوری قوم کے لئے باعث مسرت ہے کہ پاکستان نے توانائی کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کی جانب قدم بڑھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی اور معاشی مدد فراہم کرنے پر چین کی اٹامک انرجی اور کارپوریشن کا بھی شکریہ ادا کیا وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ وطن عزیز سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے اور گزشتہ تین سالوں میں کئے گئے اقدامات سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے اور توقع ہے کہ 2018ءتک لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے توانائی منصوبوں کا قیام ناگزیر ہے اٹامک انرجی کمیشن کو ہدایت کرتا ہوں کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لا کر اضافی بجلی عوام کو فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے نیوکلیئر شعبوں کو وسعت دینے کے ساتھ اٹامک انرجی کمیشن کوحفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھنا ہوگا جبکہ اس سلسلے میں عالمی معاہدوں کا پاس رکھ کر عملی طور پر توانائی منصوبوں کی حفاظتی اقدامات کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قوم کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کیلئے موثر انداز میں کردار ادا کرنے والوں کی خدمات قابل تحسین ہیں آنے والی نسلیں آپ کی کوششوں کی تحسین کرینگی اور دعائیں دینگی آپ سب کی خدمات کے اعتراف پر میں آپ کے لئے دو مہینے کے بونس کا اعلان کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کے خاندان تندرست صحت مند اور خوشحال رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک کے تحت بہت سے منصوبے شروع ہوچکے ہیں اور اس کے ثمرات بھی عوام کے سامنے آرہے ہیں ان منصوبوں پرکام تیز رفتاری سے جاری ہے جس سے بجلی کے نرخ کم کئے جائینگے سرمایہ آئے گا تو مہنگائی میں کمی آئے گی بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا روزگار بڑھے گا زراعت بڑھے گی تعلیمی ادارے بنیں گے صحت کے مراکز بنیں گے سڑکیں بنیں گی ترقی کی راہ ہموار ہوگی سندھ فاٹا بلوچستان پنجاب اور خیبر پختونخوا ایک دوسرے کے قریب آئنیگے تو نفرتیں ختم ہونگی محبت اور امن میں اضافہ ہوگا اور دہشتگردی سمیت مسائل کے ناسور ختم ہوں گے تو ترقی اور امن پاکستان کا مقدر بنے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر اندھیرے پیدا کرنے والوں سے عوام کو ایک سوال پوچھتا ہوں کہ آخر کیوں توانائی کے شعبے کو نظر انداز کرکے ملک وقوم کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے ؟ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم آہستہ آہستہ مناسب حکمت عملی کے تحت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں لیکن مخالفین ہماری ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں دھرنے دیکر کیا حاصل ہوا مخالفین دھرنے اور ذاتی مخالفت چھوڑ کر ہمارے ساتھ قوم کی تعمیر میں اپنا ساتھ دیکر ترقی کی گاڑی کو آگے بڑھائیں ۔ انہوں نے اس موقع پر توانائی منصوبوں میں کردار ادا کرنے پر چینی اداروں سمیت ملک کے اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے وزیراعظم سمیت تقریب کے شرکاء کو ادارے کی کارکردگی اور توانائی کے جاری منصوبوں پر بریف کیا جبکہ چائنہ کے نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے نائب صدر یو ٹیکن نے چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے پر دونوں ممالک کے عوام کو مبارکباد دی ور کہا کہ توانائی کے شعبے میں پاک چین تعاون دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات کی عکاس ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ منصوبے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے

وزیراعظم کا دبنگ اعلان…. گیم چینجر پلان بھی بتا ڈالا…. سنسنی خیز خبر

ہوشاب (ویب ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے تاریخ بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، نیا بلوچستان بن رہا ہے ، 2018 کا بلوچستان آج سے بہت مختلف ہوگا۔ سوراب ہوشاب روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا 2018 میں اس بات کا فیصلہ ہوجائے گا کون عوام کے جذبات سے کھیل رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے پاکستان کو اخلاقی طور پر بھی ترقی دینی ہے ، جن لوگوں نے قومی روایتوں کو برباد کیا وہ قومی مجرم ہیں۔ نواز شریف نے کہا جن لوگوں کا کام صرف دوسروں پر کیچڑ اچھالنا ہو وہ ملک کو ترقی نہیں دے سکتے۔ اب فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا کہ ملک کو ترقی کون دے رہا ہے اور کون ان کے جذبات سے کھیل رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں ، بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے ، کارخانے لگائے جا رہے ہیں اور ترقی کی امید روشن ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو ترقی سے محروم رکھا گیا لیکن اب یہاں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں ، سوراب ہوشاب روڈ سے ترقی کے بہت سے مواقع اور امکانات پیدا ہوں گے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔

وزیر اعظم نواز شریف کا استعفیٰ….اہم ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پانامہ لیکس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اقتدار میں آئے اور وزیر اعظم بنے ۔پی ٹی آئی کے کہنے پر مستعفی ہونگے نہ ہی ان کا ایسا ادارہ ہے۔

نا اہلی کا خطرہ ….اہم ترین انکشاف سے ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ ایڈووکیٹ اکرم شیخ ایک ہاری ہوا کیس لڑرہے ہیں۔ قطری شہزادے کے ثبوت وزیر اعظم کے کیس کو کمزور کر دیں گے۔کیو نکہ شہزادے کا اپنا نام پانامہ لیکس میں ہے ۔اس سے بہتر تھا کہ وزیر اعظم مجھے وکیل کر لیتے ۔سرمایہ کا ری کے وقت شہزادے کی عمر مخص 2سال تھی ۔اس قسم کے ثبوتوں سے وزیر اعظم کیس کو کمزور کر رہے ہیں ۔جن کی وجہ سے ان کی نا اہلی کا خدشہ بھی ہے۔