کویت سٹی (ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد نوازشریف کویت کے دوران بایان پیلس پہنچے تو کویت کے وزیراعظم شیخ جابر المبارک الحمد نے ان کا استقبال کیا،استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے،کویتی فوج کے دستے نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو سلامی دی۔منگل کو کویت کے دورے کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف بایان پیلس پہنچے تو کویت کے وزیراعظم شیخ جابر المبارک الحمد نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم نوازشریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے،کویتی فوج کے دستے نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو سلامی دی۔کویت کے وزیراعظم نے اپنی کابینہ ارکان کا محمد نوازشریف سے تعارف کرایا۔
Tag Archives: nawaz
آپریشن ردالفساد کب تک جاری رہے گا….وزیراعظم نے اہم اعلان کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد نوازشریف نے صوابی میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے فرائض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا،مسلح افواج جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے دہشتگردی کے خلاف لڑ رہی ہیں،دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفساد جاری رہے گا۔منگل کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے صوابی میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے شہداءکے درجات کی بلندی کی دعا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔وزیراعظم نوازشریف نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے جوانوں کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے والوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،پاک فوج کے جوانوں نے فرائض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا،قوم کے تحفظ کیلئے جانیں دینے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے دہشتگردی کے خلاف لڑ رہی ہیں،دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفساد جاری رہے گا۔
وزیر قانون ،عابد علی شیر اور وزیر اعظم بارے اہم سیاسی رہنما کے حیران کن انکشاف
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ راناثنااللہ اور عابد شیر علی حکومت کی بہتری کا سبب نہیں بن رہے، وزیراعظم نوازشریف بھی کہتے ہیں کہ شیخ رشید پلان ماسٹر ہے دیکھیں گے کیسے اسمبلی میں آئے گا، پی ایس ایل کے فائنل میں جو بھی ٹیم فاتح ہو جیت پاکستان کی ہی ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی پشاور زلمی ان کی فیورٹ ٹیم ہے اس لئے فائنل میں بھی اسی کو سپورٹ کریں گے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو ان کا میچ دیکھنا بھی برداشت نہیں۔ اسی لئے جہاز اور ٹرین کے ٹکٹ بک کرا رکھے ہیں جبکہ گاڑی کا آپشن بھی موجود ہے مگر ریل کار کے ذریعے ہی لاہور جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ راناثنااللہ اور عابد شیر علی حکومت کی بہتری کا سبب نہیں بن رہے۔ نوازشریف بھی کہتے ہیں کہ شیخ رشید پلان ماسٹر ہے دیکھیں گے کیسے اسمبلی میں آئے گا۔ مگر انھیں پتہ ہونا چاہئے کہ سب فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں اور ابھی تو پناما کا فیصلہ بھی آنے والا ہے۔
صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی لاہور دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورانتظامیہ کو دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یکسو ہے جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوگا اورقوم متحدہ ہے، ہم یہ جنگ پاک سرزمین کے تحفظ اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے لڑرہے ہیں اوراس ناسور سے عوام کے تحفظ تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
کبھی مطالبات کبھی سوالات کہاجایئں کیاکریں
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ کا کہنا ہے فلیٹس کی رقم کہاں سے آئی بتایا جائے ، وزیر اعظم کے بچوں نے کمپنیاں کیسے بنائیں ملکیت تسلیم کرنے کے بعد ثبوت دینا وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی ذمہ داری ہے ، کیس کی سماعت اب کل ہو گی ، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے پاناما پیپرز کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ بنچ نے وزیر اعظم کے وکیل سلمان بٹ کے سامنے اہم سوالات رکھ دیئے۔ فلیٹس کی رقم کہاں سے آئی بتایا جائے ، وزیر اعظم کے بچوں نے کمپنیاں کیسے بنائیں ، ملکیت تسلیم کرنے کے بعد ثبوت دینا وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم کے وکیل سلمان بٹ نے اپنے دلائل میں ویلتھ ٹیکس گوشواروں میں وزیر اعظم نے مریم نواز کے نام خریدی گئی جائیدادوں کا ذکرتے ہوئے کہا وزیر اعظم جائیداد کا ذکر نہ کرتے تو کاغذات نامزدگی مسترد ہوجاتے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم کچھ معلومات دینا چاہتے تھے جس کیلئے کالم نہیں تھا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا مریم نواز کی انکم ظاہر نہیں کی گئی ، اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔ سلمان بٹ نے کہا 2012 کے ٹیکس فارم میں نواز شریف نے مریم نواز کا ذکر نہیں کیا ، جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا فارم میں تبدیلی 2015 میں ہوئی ، مریم کا نام کیسے نکال دیا گیا ، اس پر سلمان بٹ نے جواب دیا کہ 2012 میں جائیداد مریم نواز کے نام ہو گئی ، اس لیے ان کا نام ٹیکس فارم میں نہیں۔ وزیر اعظم نے مریم نواز کے نام جائیداد خریدی تھی جو 2011 تک منتقل نہیں ہوئی ، 2012 میں مریم نواز نے پیسے دیئے تو جائیداد ان کے نام ہوگئی ، رقم منتقلی کے شواہد موجود ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا بینک کی دستاویزات باقاعدہ تصدیق شدہ ہونی چاہئیں۔ کیس کی سماعت کل ہو گی۔
کسی سے ڈرنے والے یا گھبرانے والے نہیں :وزیر اعظم نواز شریف
وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی عزت کرنے اور کروانے والے لوگ ہیں۔ گالیاں دینے والا، مسلسل جھوٹ بولنے والا اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا آپ کا لیڈر نہیں ہو سکتا۔مخالفین ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں کیونکہ ملکی ترقی انہیں کھٹک رہی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو 50 سال پیچھے لے جایا جائے اور یہاں ترقی کا راستہ روکا جائے لیکن ہم کسی سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا، گالیاں دینے والا اور مسلسل جھوٹ بولنے والا عوام کا لیڈر اور رہنما نہیں ہوسکتا، پاکستان کے لوگ عزت کرتے ہیں اور عزت چاہتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سڑکیں، بجلی، گیس کی فراہمی اور ترقی، سب کچھ صرف ہماری ذمہ داری ہے؟ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں سڑکیں کیوں نہیں بنائیں؟ ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کئے؟ بجلی کا بحران پیدا کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں۔ انھیں علم نہیں ہے کہ پاکستان میں کتنے خوبصورت لوگ بستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کیا دعوے کرتے تھے اور کیا نکلا۔ پاکستانی قوم نے دھرنے والوں کو مسترد کر دیا۔ انھیں آئینے میں اپنا چہرہ نظر آ رہا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر اٹھایا۔ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا۔ ریلوے، پی آئی اے اور دیگر اداروں کو دوبارہ پاو¿ں پر کھڑا کیا۔ پاکستان میں اگر ترقی ہوئی تو صرف مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئی۔ بے روزگاری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا بھی 18، 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور ملک کو اندھیروں میں دکھیلنا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ مخالفت کی بجائے پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ وہ پاکستان کو 50 سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔ مخالفین چاہتے ہیں کہ ملک میں بدحالی کا دور شروع ہو جائے۔ لیکن ترقی کا پہیہ روکنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ ہم کسی سے ڈرنے والے یا گھبرانے والے نہیں ہیں۔