Tag Archives: rahat

گلوکار راحت فتح علی خان بارے افسوسناک خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاﺅنٹس منجمند کردیئے۔ ایف بی ار کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمے 2015 ءکا انکم ٹیکس واجب الادا تھا۔ راحت فتح علی خان پر 33 لاکھ 48 ہزار روپے واجب الادا تھے۔ ایف بی آر نے خفیہ ٹرانزیکشن کا سوراخ لگا کر راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کیا تھا۔ راحت فتح علی خان کے الفلاح بینک کے اکاﺅنٹ سے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے ریکوری روک دی گئی ہے۔

راحت فتح علی خان کا آفریدی اور پشاور زلمی بارے اہم انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے بعد اب لاہور میں فائنل میچ کے لیے جہاں عوام پرجوش ہیں تو وہاں کی پاکستانی اداکار اور گلو کار بھی اس ایونٹ کے انعقاد پر بہت خوش ہیں ۔پاکستانی گلو کار راحت فتح علی خان نے بھی پی ایس ایل سے متعلق اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں راحت فتح علی خان نے پشاورزلمی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی کو جیت مبارک ہو ۔انہوںنے شاندار فتح پر شاہد آفریدی کو بھی مبارکباد پیش کی ۔

”لالی کی شادی میں لڈو دیوانہ“ راحت فتح علی خان آوٹ

ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی فلمساز ٹی پی اگر وال نے اپنی فلم ”لالی کی شادی میں لڈو دیوانہ“کے لئے راحت فتح علی خان کی جگہ بھارتی گلوکار کو لے لیا۔ٹی پی اگر وال نے راحت کی جگہ بھارتی گلوکار کو لینے کی وجہ وہی بتائی ہے جس کا الاپ ان کے میڈیا پر الاپا جا رہا ہے کہ پاکستانی اداکار اوڑی واقعہ میں ہمارے فوجیوں کی ہلاکت پر مذمتی بیان نہیں دے رہے۔ ٹی پی اگر وال نے کہا ہے کہ انھوں نے سوچا ہے کہ وہ ”دوسروں“کی جگہ اپنے ٹیلنٹ کو موقع دیں گے۔یاد رہے کہ عاطف اسلم اور شفقت امانت علی خان کے بھی بھارت میں تمام شوز کینسل کر دیئے گئے ہیں۔