لاہور (اپنے سٹاف روپوٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ زندہ اور باوقار قومیں اغیار کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرتی ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے اپنی مشکلات کے حل کیلئے بدیسی نسخوں کو ترجیح دی ان کے ہاتھ میں کچھ نہیںآیا۔ کسی آزاد اور خودمختار قوم کے افراد کو کسی کی طرف سے یہ بتائے جانے کی ضرورت نہیں ہوتی کہ انہیں درپیش چیلنجز کی نوعیت کیا ہے اور یہ کہ ان چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کیلئے انہیں کونسا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیئے۔ زندہ قوموں کے پاس چیلنجز کے ادراک کیلئے مطلوبہ دانش اور بصیرت بھی موجود ہوتی ہے اور وہ ان پر کامیابی سے قابو پانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں وزیراعلیٰ آفس سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے ہم وطن پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ انہیں اس وقت پاکستان کو درپیش جغرافیائی و سیاسی اور سکیورٹی چیلنجز کو قدرت کی طرف سے مہیا گیا ایک ایسا موقع سمجھنا چاہیئے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم ایک حقیقی معنوں میں آزاد اور خودمختار پاکستان کے خد و خال کے تعین کے عمل کا آغاز کرسکتے ہیں۔ یہ وہ پاکستان ہے جس کا خواب بانیان پاکستان نے دیکھا تھا، جن کا مقصد پاکستان کی شکل میں ایک ایسے ملک کا قیام ممکن بنانا تھا جس کی بنیادیں برداشت، میانہ روی اور اسلامی فلاحی معاشرے کے اصولوں پر استوار ہوں اور جو دنیا میں امن، امید اور ترقی کا گہوارہ ہونے کی حیثیت میں پہچانا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ علاقائی سکیورٹی اور امن کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر امریکی امداد کے بارے میں کئے جانے والے مبالغہ آمیز تبصرے دہشت گردی، غربت اور پسماندگی کا شکار پاکستانی قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے آزاد ایک پرامن دنیا کے مشترکہ خواب کی تعبیر کیلئے پہلے ہی انسانی جانوں، سرمائے اور املاک کی شکل میں کافی قربانیاں دے چکا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ اب پاکستان شائستگی سے یہ کہتے ہوئے کہ ”ہم آپ کے شکرگزار ہیں“، امریکی امداد کا باب بند کر دے۔ یہی وہ طریقہ ہے جس سے پاکستانی قوم ان ہزیمت آمیز طعنہ آرائی سے بچ سکے گی جس کا سامنا اسے اس وقت چہار اطراف سے کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد پاکستان کے عوام کی خدمت ہے جسے میں ہر قیمت پر جاری رکھوں گا اور میں اپنی تمام تر صلاحیتوںکو اس غیرمعمولی خلا کو پر کرنے کیلئے صرف کر دوں گا جو موجودہ پاکستان اور اس پاکستان کے درمیان نظر آتا ہے جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا ایمان ہے کہ ہمارے پاس غربت اور بے توقیری کی موجودہ حالت سے نکلنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم دن رات محنت کریں اور اس امداد سے نجات حاصل کرلیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے راولپنڈی، لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں شدید بارش سے جمع ہونے والے پانی کی فوری نکاسی کیلئے انتظامےہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور نشیبی علاقوں سے پانی فوری طور پر نکال کر رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مظفر گڑھ کے علاقے خانپور بگہ شریف میں ٹرالر کی زد میں آکر 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Tag Archives: Shahbaz
”سزا بھگتنے کو تیار “
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام افراتفری اور انتشار نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں،سیاسی تماشا بگانے والوں کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، ملک کی ترقی
اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے والوں کو قوم پر رحم کرنا چاہئے، اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کر رہے ہیں، جھوٹ کو ہر قدم پر ندامت کا سامنا کرنا پڑا اور سچ ہر موقع پر سرخرو ہوا، نیازی صاحب پاکستان میں انتشار، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے بانی ہیں، ان کی تمام تر سیاست دشنام طرازی اور جھوٹ پر مبنی ہے، بیان دے کر تردید کرنا اور بات کہہ کے پیچھے ہٹ جانا جھوٹ بولنے کے اس ماہر سیاستدان کا شیوہ ہے، منفی سیاست کے علمبرداروں کو عام انتخابات کے بعد ہر موقع پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، شکست خوردہ عناصر کی بیمار ذہنیت قوم کے سامنے عیاں ہوچکی، مخلص اور خدمت خلق سے سرشار قیادت پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، یہ عناصر ہوس اقتدار میں ملک کی ترقی کا سفر خراب کرنے کے درپے ہیں۔ پاکستان کو معاشی ترقی سے محروم کرنے کی سازشیں کرنے والے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ تفصیلات کے مطابق مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ ریکارڈ مدت میں منصوبے مکمل کرکے نئے رجحان کی داغ بیل ڈالی ہے، ایک بار پھر محاذآرائی کی کوشش کرنے والے عوام کی ترقی پر حملہ آور ہیں، منفی حربوں کے ذریعے ان کا حصول اقتدار کا خواب پورا نہیں ہوگا، ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا ہمارا جرم ہے تو اس کے لئے ہر سزا بھگتنے کو تیار ہیں، منصوبوں میں اربوں روپے کی بے مثال بچت کرنا ہمارا قصور ہے تو بھی ہر سزا کیلئے تیار ہیں، توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہمارا گناہ ہے تو اس کیلئے بھی سزا بھگتنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنا چاہیں چیختے چلاتے رہیں ، عوام کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اورعوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے، محب وطن اور دیانتدار قیادت پربے بنیاد الزامات لگانے والے عوام کے ووٹ کی حرمت کو پامال نہ کریں، انتہائی افسوسناک امر ہے کہ کرپشن اور بدعنوانی کی داستانیں رقم کرنے والے بھی احتساب کا شور مچا رہے ہیں، جھوٹ کے مصنوعی سہارے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے اور اسے ہر قیمت پرپورا کریں گے اور پاکستان کے باشعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں محسن شاہنواز رانجھا، طاہر بشیر چیمہ اور محمداصغر شامل تھے۔لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتےجہ مےں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان اور دو شہریوں کو خراج عقیدت پےش کےا ہے ۔ وزےراعلیٰ نے شہداءکے لواحقےن سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزےت کےا ہے۔
کوئٹہ دہشت گردی کی مذمت،مخلص قیادت پر الزامات مسترد
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری نے ملاقات کی جس مےں سےاسی معاملات اورجنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کےاگےا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہی مسلم لےگ(ن) کی حکومت کا شعارہے اورگزشتہ چار برس کے دوران رکاوٹوں کے باوجود فلاح عامہ کے منصوبوں کوشفافےت اوررفتار کے ساتھ مکمل کےاگےا ہے۔وزےراعظم محمد نوازشرےف کے دورمےں پاکستان نے بے مثال ترقی کی ہے اور ہمارے مخالفےن کو ملک کی تےزرفتار ترقی کھٹکتی ہے ۔ منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بناکرملکی تاریخ میں اربوں روپے بچائے گئے ہیںاوراربوں روپے بچانے والی مخلص قےادت پر بے بنےاد الزامات کی کوئی حےثےت نہےں ۔انہوںنے کہا کہ ہمارا جےنا مرنا عوام کےساتھ ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش کامےاب نہےں ہوگی ۔پاکستان کی ترقی مےں رکاوٹےں ڈالنے والے ملک وقوم کے خےر خواہ نہےں۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی کے پروگرام کی ذاتی نگرانی کررہا ہوںاور جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں۔ملتان میٹرو بس پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے اور میٹرو بسیں چلنے سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید اور تیز رفتاری سفری سہولتیں میسر آئی ہیں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کےلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرتی رہے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے ملاقات کی، جس مےںباہمی دلچسپی کے اموراورملک کی سےاسی صورتحال پر بات چےت ہوئی۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگراموں پر منفی سےاست کرنے والے ملک دشمنی کررہے ہےں ۔دھرنا پارٹی نے چار برس کے دوران ترقی و خوشحالی کا تیز رفتار سفر روکنے کےلئے سازشےں کی ہےںلےکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورعوام کی حماےت سے ےہ تمام سازشےں بری طرح ناکام ہوئی ہےں۔ انہوںنے کہا کہ احتجاجی اور افراتفری کی منفی سیاست کرنے والے دراصل ملک میں ترقی سے خائف ہیںاور ترقی و خوشحالی کے دشمن سی پیک کے عظےم الشان منصوبے مےںبھی رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی بدلتی ہوئی قسمت کے نام پر افراتفری پیدا کرنا قومی مفادات کے خلاف ہے۔پاکستان کے باشعور عوام ان سیاسی عناصر کے منفی ایجنڈے کا نہ پہلے حصہ بنے نہ آئندہ بنےں گے ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے چار برس کے دوران ہر شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیںاورملک 2013ءکے مقابلے مےں معاشی طورپرمستحکم،پرامن اورمحفو ظ ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے اسے سنوارنا ہے اورپاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ہر ایک نے اپنا مثبت اور بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لی چیو ڈونگ (Mr. Li Xuedong) کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی،جس میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت ،انڈسٹریل پارکس اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا- این ڈی آر سی کے ڈائریکٹرجنرل نے سی پیک کے منصوبوں پر غیر معمولی رفتار سے کام پر وزیراعلی شہبازشریف اور ان کی ٹیم کی تعریف کی-ڈی جی این ڈی آر سی نے کہا کہ 1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو جس مثالی رفتار سے مکمل کیا گیاہے اس پر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے-وزیراعلی شہبازشریف اور ان کی ٹیم انتہائی محنت او رعزم کے ساتھ سی پیک کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے-مجھے پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے- انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کے نتائج بہت اہمیت رکھتے ہیں اوران منصوبوں میں ملنے والی نمایاں کامیابیوں کا کریڈٹ وزیراعلی شہبازشریف کی لیڈر شپ کو جاتا ہے-شہبازشریف صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بے پناہ محنت سے کام کررہے ہیں اورپنجاب میں کام کرنے والے چینی انجینئر ز اور ورکرز کا بہترین انداز میں خیال رکھا جا رہاہے- انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں نمایاں کردار اد ا کیا ہے- وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے صوبائی کابےنہ کمےٹی برائے فلڈ کو ہداےات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائےں اور اس ضمن میں متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس رہےں۔ صوبائی اور وفاقی متعلقہ ادارے مربوط انداز سے کام کرےں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بہترےن انتظامات ہونے چاہئیں اور متعلقہ محکمے اور ادارے بہترےن کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دےں۔ متعلقہ محکمے بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ایمرجنسی پلان مرتب کریں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں ایس پی قائدآباد کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدےد مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے باعث ایس پی قائدآباد مبارک شاہ سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہیلتھ کئیر سسٹم بارے شہباز شریف کا اہم اقدام….وجہ جا ن کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں معیاری سہولتوں کی فراہمی مریضوں کا حق ہے‘ میری زندگی کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے‘ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے جہاں سے بھی تعاون ملے حاصل کروں گا‘ عوامی خدمت کے مشن کو آگے لے کر جائیں گے۔ منگل کو اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں۔ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہیں۔ ہسپتالوں میں معیاری سہولتوں کی فراہمی مریضوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے جہاں سے بھی تعاون ملے حاصل کروں گا۔ میری زندگی کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے۔ عوامی خدمت کے مشن کو آگے لے کر جائیں گے۔ ہسپتالوں کی مینجمنٹ کو آﺅٹ سروس کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔
ا یسا منصوبہ جو تاریخ کی دھارا موڑ دے گا
لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا۔اس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان سمیت خطے میں ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے، منصوبوں پر انتہائی تیزرفتاری سے کام ہو رہا ہے، دیگر ممالک کی جانب سے سی پیک منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔ شہباز شریف کاکہنا تھا کہ ہمارے دوست سی پیک سے خوش جبکہ دشمن مخالفت کررہا ہے،اس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی،وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔