اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ وقت گزر گیا ہے جب پاکستان اپنی فوجی ضروریات پوری کرنے کے لیے امریکا پر انحصار کرتا تھا ٗہمار ے خلاف کوئی بھی پابندی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کمزورکرتی ہے ٗ دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کااعتراف کرے ۔عرب نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہاکہ وہ وقت گزر گیا ہے جب پاکستان اپنی فوجی ضروریات پوری کرنے کے لیے امریکا پر انحصار کرتا تھا،دنیا کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان پر لگائی جانے والی ہر قسم کی پابندی نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرے گی بلکہ اس سے خطے میں بھی عدم استحکام پیدا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے خلافکوئی بھی پابندی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کمزورکرتی ہے ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ چاہے جتنی مہنگی پڑے دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر حال میں لڑنی ہے انہوںنے کہاکہ ایک ذریعہ ختم ہو جائے تو دوسرے ذرائع کی جانب بڑھنے کے سوا چارہ نہیں ہونا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایک بار پر کہاکہ دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کااعتراف کرے ۔
Tag Archives: shahid khakaan abbasi
سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق نہیں مگر احترام کرتے ہیں، وزیراعظم
کوئٹہ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان ملک کا امیر ترین صوبہ ہوگا۔انہوں نے یہ بات ڈیرہ بگٹی میں کچھی کینال کے افتتاح کے موقع پر کہی، انہوں نے کہا کہ چند سالوں کی بات ہے بلوچستان کےمسائل مکمل طور پر حل ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 15 ارب روپے کی لاگت سے بلوچستان کے ہر علاقےمیں گیس پہنچائی جائے گی، ہمارا فرض ہے کہ ماضی کی کوتاہیاں دور کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ بگٹی کیلیے پینے کے پانی اور گیس کا مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں 10 کروڑ روپےکی لاگت سے اسپتال اور 11 کروڑ روپے کی لاگت سے ریسکیو سینٹر قائم کیا جائےگا۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق تو نہیں مگر اس کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کے حالات آپ کےسامنے ہیں، ملک میں جب انتشار ہوتا ہے تو ترقی کا عمل رک جاتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چار سالوں میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر میں موٹر وے کا جال بچھایا، ملک میں اب گیس اور بجلی کی صورتحال بہت بہتر ہے، پانی کے مسائل کے حل کیلیے ایک علیحدہ وزارت قائم کی گئی ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں پانی کے 200 ارب روپے کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔کچھی کینال منصوبہ 15سال قبل شروع کیا گیا تھا، اس پر مجموعی طور پر80 ارب روپےکی لاگت آئی جب کہ منصوبے سے تقریباً 72ہزار ایکڑاراضی سیراب ہوگی۔مقامی انتظامیہ نے وزیراعظم کے دورے کے باعث ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کا بیٹا گرفتار ،تہلکہ خیز انکشافات
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیفنس کے علاقہ سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیٹا ہونے کا دعویدار جعلساز گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم امجد خود کو وزیراعظم کا بیٹا ظاہر کر کے آئیل ٹینکرز والوں کو پھانسنے کے چکر میں تھا کہ دھر لیا گیا۔ ملزم اس سے قبل کئی وارداتوں میں شہریوں سے بھاری رقوم ہتھیا چکا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے مختلف جعلی کارڈز برآمد ہوئے۔ ملزم کہیں خود کو وزیراعظم کا بیٹا اور کہیں کوآرڈینیٹر ظاہر کرتا تھا۔ گوادر میں زمینوں کی لین دین اور کئی محکموں میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے فراڈ میں ملوث رہا کروڑوں کی جعلسازی میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے پولیس نے گرفتار کیا۔
وزیر اعظم نے نواز شریف کے چہیتے وزیر کو جھاڑ پلا دی
نامزد وزیراعظم کس حیثیت سے بنایا گیا؟….بات سپریم کورٹ تک جاپہنچی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف عدالتی فیصلے کے بعد پارلیمانی اور پارٹی سیاست سے نا اہل ہوگئے لہذا ان کے پاس شاہد خان عباسی کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے کا اختیار نہیں تھا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی درآمد کا معاملہ نیب میں زیرالتواءہے، شاہد خاقان نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کر کے ایل این جی کا ٹھیکہ دیا اور خلاف قواعد ایل این جی ٹھیکہ دے کر قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔