Tag Archives: v

موبائل صارفین سے ٹیکسز کی مد میں 13 کھرب روپے سے زائد وصول کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) موبائل کمپنیوں نے گزشتہ 3 سال میں صارفین سے ٹیکس کی مد میں 13 کھرب سے زائد ٹیکس وصول کیا۔ قومی اسمبلی کے وقفہ سوال میں موبائل کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ 3 سال میں صارفین سے لیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات پیش کر دی گئیں، تحریری جواب میں بتایا گیا کہ موبائل کمپنیوں نے ٹیکس کی مد میں صارفین سے 13 کھرب سے زائد ٹیکس وصول کیا۔تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 3 سال میں زونگ کمپنی نے صارفین سے 1 کھرب 7 ارب روپے ٹیکس وصول کیا، موبی لنک نے 5 کھرب 80 ارب روپے سے زائد، ٹیلی نار نے 3 کھرب 17 ارب روپے سے زائد، یوفون نے 3 سال میں 1 کھرب 57 ارب سے زائد اور وارد نے اسی عرصے میں 65 ارب سے زائد کا ٹیکس وصول کیا۔

سرکار کی وجہ سے آج لوگ پریشان ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے نجی اسکولز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا کہ سرکار کی وجہ سے آج لوگ پریشان ہیں۔
سپریم کورٹ میں نجی اسکولز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ والدین کے وکیل فیصل صدیقی نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے والدین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اسکولز کو صرف سالانہ پانچ فیصد اضافے کی اجازت دی، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ نجی کاروبار پر حکومت مناسب پابندیاں لگا سکتی ہے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ کیا نجی کاروبار میں بنیادی حقوق کا نفاذ کیا جا سکتا ہے؟۔ والدین کے وکیل نے کہا کہ تعلیم بنیادی آئینی حق ہے، چند لوگوں کے مفاد کیلئے معاشرے کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔
جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ کئی سرکاری اسکولز میں تو اساتذہ ہی نہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ تعلیم اور صحت کبھی بھی حکومتوں کی ترجیح نہیں رہے، نجی اسکولز بند ہوئے تو تعلیمی نظام ہی بیٹھ جائے گا تاہم انہیں جائز منافع لینے کا پابند بنایا جا سکتا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ سارا معاملہ سرکار کی وجہ سے ہے، سرکار کی وجہ سے آج لوگ پریشان ہیں، ہم نے سرکار سے اس حوالے سے بہت کچھ پوچھنا ہے، ہمیں گلی محلوں میں قائم سرکاری اسکولوں کے اعداد و شمار چاہیں، گلی محلوں میں کتنے سرکاری اسکول ہیں اور ان میں کتنے ٹیچر ہیں،اب سرکاری اسکولوں کا وہ معیار نہیں رہا، ٹیچر گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں۔
والدین کے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل مکمل ہوگئے جس پر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔



عدالتی فیصلوں کا خوف ۔۔! شریف خاندان نے اندر کھاتے ”بڑا کام“شروع کردیا

لاہور (نیااخبار رپورٹ) شریف خاندان نے اثاثے منجمد ہونے کے خوف سے اپنی جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں، شریف خاندان سیاسی حالات کی غیریقینی کے باعث اپنے اثاثوں کو محفوظ کرنے میں مصروف ہے۔ خاندان نے جائیداد ار دیگر اثاثے بچانے کیلئے رازدان پراپرٹی کنسلٹنٹ سے مشاورت کی ہے۔ انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رائیونڈ کے علاقے جاتی عمرہ فارم ہاﺅس سے ملحقہ موضع راعی، موضع پاجیاں اور موضع مانک میں زرعی اراضی ہے جسے انہوں نے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے پراپرٹی کنسلٹنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس اراضی کو فروخت کرنے کیلئے گاہک لگوائیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف اپنے لندن اثاثوں میں سے کچھ حصہ فروخت کرکے دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ویت نام، کمبوڈیا، نیوزی لینڈ اور دیگر کئی ممالک میں سرمایہ کاری کیلئے سروے کرایا جا رہا ہے۔ شریف خاندان کے لیے عالمی سطح پر کام کرنے والے کنسلٹنٹ کو اس سلسلہ میں ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور وہ مختلف ممالک میں سودمند سرمایہ کاری کیلئے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔۔ یاد رہے شریف فیملی کی مشترکہ جائیداد اتفاق فاﺅنڈری کی زمین پہلے ہی الرحمت ہاﺅسنگ پراجیکٹ کے نام سے ایک بلڈر کے تعاون سے ڈویلپ کرکے فروخت کیلئے مارکیٹ کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شریف خاندان کو خدشہ ہے کہ نیب کیسز کی وجہ سے ان کی جائیدادیں کہیں منجمد نہ کر دی جائیں۔

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا ،اہم خاتون رکن بارے اہم ترین خبر

لاہور (ویب ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ہر چیز میں جدت آئی ہے وہیں سیاستدانوں نے بھی اپنے دل کی باتیں سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانی شروع کر دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے بعد ایک اور خاتون رکن نے تحریک انصاف سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خاتون رکن عائشہ نذیر نے ٹوئٹر پر یہ پیغام جاری کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف چھوڑ رہی ہیں کیونکہ پی ٹی آئی مردوں کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی اپنے والد کے کہنے پر جوائن کی تھی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تحریک انصاف جیسی مردوں کی جماعت میں رہ کر اپنا مستقبل داو¿ پر نہیں لگا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایسی پارٹی کا حصہ بننا چاہتی ہیں جہاں خواتین کو عزت و احترام اور مقام دیا جاتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کے کہنے پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔ مگر اس ٹویٹ کے کچھ وقت گزرنے کے بعد ہی عائشہ نذیر کے نام سے ہی ایک اور ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ نذیر جٹ کے نام سے جو سوشل میڈیا پر پیغام دیا گیا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے اور پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی ایک گھنانی سازش ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوسکا کہ عائشہ نذیر جٹ کے نام سے دو مختلف ٹویٹر اکاو¿نٹ سے جاری ہونے والے بیانات میں سے کون سا بیان درست ہے۔

پاکستانی بھابھی اُمید سے ہوگئیں، خبر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر ایک حالیہ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وہ دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔سوشل میڈیا پر فریال مخدوم نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی اور کہا میں بہت ہی خاص اعلان کا انتظار کر رہی ہوں، الحمد للہ، میں اپنے دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہوں اور اس پر بہت خوش ہوں۔ٹوئٹر پر بھی فریال مخدوم نے اپنے دوسرے بچے کے بارے میں تھوڑا سا منفرد انداز میں اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ الحمد للہ ، میں خوش نصیب ہوں کہ میرے پیٹ میں دوسرا بچہ پرورش پا رہا ہے، یہ خبر میرے لیے بہت ہی خوشی کا باعث ہے اور اسی خوشی میں کھاتی جا رہی ہوں اور اس کام سے خود کو روک نہیں پا رہی۔باکسر عامر اور فریال کے درمیان صلح میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، عامر ان دنوں امریکا میں ہیں، جب کہ فریال بھی وہیں والدین کے ہمراہ ہیں۔

دہشتگردوں کا خوفناک منصوبہ بے نقاب، سکیورٹی اداروں کا الرٹ جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)ذرائع کے مطابق لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلوے لائن، دریا ئی پل، ہیڈ بلوکی ،ہیڈ مرالہ ،ہیڈ فقیریاں و دیگر پانچ دریائی پل ،پھاٹک ،ریلوے لائن کو بم سے اڑانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا ہدف سکیو رٹی فورسز ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور سکیو رٹی فورسز کوآگاہ کیا گیا ہے کہ سفر سے قبل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ مختلف شہروں کے ریلوے ملازمین و افسرو ں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریلوے ڈرائیور اور دیگر عملے کی بھی جانچ پڑتال کی جائے ، دریائی چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کے علاوہ فورسز کے اہلکاروں کو بھی ڈیوٹیوں پر لگایا جائے ، ذرائع کے مطابق فورسز نے بھی سکیو رٹی خدشات کے پیش نظر شہر سے دور دراز دیہاتی ،پہاڑی ،صحرائی علاقوں سے گزرنے والی ریلوے لائن پر ہنگامی بنیادوں پر مزید نفری تعینات کر نے کی ہدایت کی ہے ،دریائی پل کی قریبی آبادیوں کو بھی چیک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق بعض حساس علاقوں میں موجود ریلوے لائنز کی سکیو رٹی کے حوالے سے ریلوے عملے کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے دریا کنارے عارضی ٹھکانے بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جہاں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انکے پاس مصنوعی لکڑیوں کے پل ،پیراشوٹ کشتیاں جدید دور بین و دیگر آلات موجود ہونگے ، ٹرینوں کو خصوصی طور پر چیک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ دریا ئی پل کی قریبی پولیس چیک پوسٹوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹرینوں کے آنے اور جانے سے آدھا گھنٹہ قبل ہی پل کے قریبی راستوں کو چیک کریں اور پولیس گشت کو بھی یقینی بنائیں ذرائع کے مطابق تحریک طالبان و دیگرکالعدم تنظیموں نے دھمکیاں دی ہیں کہ اگر انکے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ریلوے پل بم سے اڑا دئیے جائیں گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے سہولت کار بھی دریا کنارے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جو اپنی جماعتوں کو معلومات فراہم کررہے ہیں ۔لاہور سمیت دیگر اہم ریلوے سٹیشنز پر بھی سخت سکیورٹی کا حکم دیا گیا ہے لاہور سمیت متعدد شہروں کے ریلوے سٹیشنز کے علاوہ دریا ئی ریلوے پل پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے شروع کردئیے گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ریلوے ٹریک کی پٹریاں بھی تبدیل کرکے ٹرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔

چینی نائب وزیر اعظم کی پاکستان آمد بارے اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(آئی این پی ) چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ پاکستان کی 70 سالہ جشن آزادی کی تقاریب میں شرکت کے لیے پاکستان آباد پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابقچینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پر چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگاعلی سطح کے وفد کے ہمراہ خیر سگالی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیںائیر پورٹ پر اعلیٰ حکام اور پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔ وہ پاکستان کی 70 سالہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ وانگ یانگ (آج) یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔ جہاں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب اور یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔وانگ یانگ خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔ دورے کے دوران وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ کا خصوصی دورہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ اور تعاون پر مبنی قریبی تعلقات اور پاکستان کیلئے چین کی مضبوط سیاسی حمایت کی علامت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وانگ یانگ اپنے دورے کے دوران مختلف یاداشتوں پر دستخط کریں گے۔اس کے علاوہ چین کے نائب وزیراعظم اپنے دورے کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں ‘یوم پاکستان’ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں بھی چین کی تینوں مسلح افواج کا قافلہ شامل ہوا تھا۔

آفریدی اور یونس کا ٹی 20کھیلنے سے انکار۔۔وجہ پیسہ یا کچھ اور

لاہور(آئی این پی) پاکستان کا ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ25اگست سے 16 ستمبر تک شیڈول ہے جس میںقومی ٹیم کے اسٹارز کھلاڑی شرکت نہیں کریں گے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی غیرملکی لیگز اور کاونٹی کھیلنے میں مصروف ہیں۔ تاہم حالیہ ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں نے بھی ہاتھ اٹھالئے۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں موجود شاہد آفریدی سے قومی ٹی ٹوئنٹی میں دستیابی کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ایونٹ کھیلنے سے معذرت کرلی۔ سینئر بیٹسمین یونس خان نے بھی ٹکا سے جواب دے ڈالا۔ یونس خان نے کچھ وقت لینے کے بعد انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کس مقصد کیلئے ٹورنامنٹ کھیلوں۔ سابق کپتان 43 سالہ مصباح الحق نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے دستیابی ظاہر کی ہے وہ فیصل آباد کی نمائندگی کریں گے۔ تاہم عمراکمل کی ایونٹ میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔

سیریز میں کم بیک کےلئے سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی، ہاشم آملہ

لندن(اے پی پی) ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کےلئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کےلئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کےلئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے اور میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 211 رنز سے شکست دی تھی۔ اپنے انٹرویو میں سٹار بلے باز ہاشم آملہ نے کہا کہ موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر مایوسی ہوئی تاہم وہ شکست کو بھلا کر آئندہ میچ کے لئے میدان میں اتریں گے اور کوشش ہوگئی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دوبارہ نہ دوہرائیں۔ ہاشم آملہ نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی کے لئے سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعہ سے ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔

(ن) لیگ کی حکومت وفاق دشمن،چھوٹے صوبوں میں نفرت پیدا کر رہی ہے

سکھر(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی حکومت وفاق کی دشمن ہے اور چھوٹے صوبوں میں نفرت پیدا کررہی ہے۔ روہڑی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سیاست کرتے ہیں منافقت نہیں لیکن نوازشریف کی حکومت وفاق کی دشمن ہے اور چھوٹے صوبوں میں نفرت پیدا کرر ہی ہے، سندھ میں سپرہائی وے کو چوڑا کرکے کہا گیا موٹر وے ہے، صوبے میں لوڈشیڈنگ 12 سے 14 گھنٹے تک ہورہی ہے، اسلام آباد میں کچھ بھی ہو چوہدری نثار اسے صحیح کہتے ہیں لیکن سندھ میں کچھ بھی ہوتو ان کی مذمت آجاتی ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں نے بڑی محنت سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو پکڑا لیکن عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارتی جاسوس کو پکڑنے والے فوجی جوان مایوس ہوئے، کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کو بہت بڑی ناکامی ہوئی اور عالمی انصاف عدالت کا فیصلہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اقوام متحدہ گئے مگرکلبھوشن سے متعلق کچھ نہ بولے اور اس کے بعد جندال نواز ملاقات نے شبہات مزید بڑھا دیئے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں سندھ میں ترقی نہیں ہورہی، صالح پٹ پہلے ریگستان تھا لیکن آج وہاں 7 کاٹن فیکٹریاں ہیں جن سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملا، کوشش ہے لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے، میں نہیں چاہتا علاقے میں لوگ بھوکے اور بے روزگار مریں، میں کسی زمیندار یا سرمایہ دار کا بیٹا نہیں ہوں میں نےخود بھی محنت مزدوری کی ہے، میں مزدوروں کے درد کو سمجھتا ہوں، اس لئے حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا جائے۔