Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر
    • ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
    • بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
    • مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
    • امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
    • شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
    • برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
    • ڈاکٹر نبیحہ کا دعویٰ: حارث کھوکھر روزانہ ازدواجی تعلق نبھانے کے قابل نہیں تھے
    • نابلس کے قریب اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی جاں بحق
    • ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت کے نتائج بھگتنا ہوں گے: عباس عراقچی
    • کویت میں مظاہرین کا امریکی فوجی اڈوں کے انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا دعویٰ: بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے
    • پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز
    • روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب
    • امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی
    • * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
    • وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
    • مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسرائیل میں جاپانی وزیراعظم کو جوتے میں میٹھا پیش کردیا گیا

    By Daily Khabrainمئی 8, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسرائیل (ویب ڈیسک)اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسرئیل کے دورے پر موجود جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی دعوت پر سرکاری عشائیے پر پہنچے تو انہیں دھات سے بنے جوتے میں میٹھا پیش کیا گیا جس پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔کھانے کے بعد کچھ میٹھا تو ہونا ہی چاہیے لیکن میٹھا کسی پیالے کے بجائے جوتے میں پیش کیا جائے تو ا?پ کو کیسا لگے گا؟جی ہاں ایسا ہی کچھ اسرائیل میں جاپانی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بھی ہوا۔ یہ واقعہ ہے 2 مئی کا جب جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے اور ان کی اہلیہ ایکائی ایبے دن بھر کی ہائی پروفائل ملاقاتوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کیلئے خصوصی عشائیے کا انتظام کیا گیا تھا۔کھانے کی میز پر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر مہمانوں کی تواضع اسرائیل کے معروف شیف سیگیوف موشے کے تیار کردہ لذیذ کھانوں سے کی گئی۔کھانے کے بعد میٹھے کی باری ا?ئی تو شیف نے دو جوتوں میں موجود چاکلیٹس ڈائننگ ٹیبل پر لاکر رکھ دیں جسے دیکھ کر جاپانی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ حیران رہ گئے۔اسرائیلی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر جاپانی وزیراعظم کیلئے خصوصی عشائیے کا انتظام کیا گیا تھا البتہ جن جوتوں میں میٹھا پیش کیا گیا وہ اصلی نہیں تھے بلکہ خاص دھات سے تیار کردہ جوتے کا ماڈل تھا۔ جاپانی وزیراعظم نے تو میٹھا کھالیا لیکن جاپانی سفارتکار سیخ پا ہوگئے اور سوشل میڈیا پربحث چھڑگئی۔سلیبرٹی شیف موشے نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنی انوکھی سویٹ ڈش کی تصاویر شئیر کیں تو وہ شدید تنقید کی زد میں آگئے۔لوگوں نے ان سے سوال کیا کہ آخر دنیا کی کس تہذیب میں مہمان کو جوتے میں کھانا پیش کیا جاتا ہے؟ جاپان کے سینیئر سفارتکاروں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سویٹ ڈش پیش کرنے والے کیا یہ نہیں جانتے کہ جاپانی تہذیب میں جوتوں کو اس حد تک ناپاک سمجھا جاتا ہے کہ انہیں گھر میں داخل ہونے سے پہلے باہر اتار دیا جاتا ہے، گھروں کے اندر اور یہاں تک کہ دفاتر میں بھی جوتوں سے اجتناب کیا جاتا ہے، یہ سراسر جاپانی وزیراعظم کی توہین ہے۔ایک اور جاپانی سفارتکار نے اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ دنیا کی کسی بھی تہذیب میں کھانے کی میز پر جوتے نہیں رکھے جاتے، شیف نے کیا سوچ کر ایسا کیا؟ اگر یہ مذاق تھا تو بہت ہی برا مذاق تھا، ہمیں اپنے وزیراعظم کے ساتھ پیش ا?نے والے اس واقعے پر دکھ ہوا۔اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کھانے میں پیش کی جانے والی ڈشز کی منظوری وزارت خارجہ نے نہیں دی تھی، ہم شیف کا احترام کرتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں، وہ انتہائی تخلیقی ذہن رکھتا ہے۔بعد ازاں جاپانی سفارتکاروں میں غم و غصے کی لہر دوڑنے کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک اور بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہم جاپانی وزیراعظم کا بہت احترام کرتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے جب اسرائیلی وزیراعظم کے عشایئے میں شرکت کی تھی تب بھی شیف نے انوکھے طریقے سے میٹھا پیش کیا تھا اور جس پلیٹ پر میٹھا رکھا گیا تھا اس پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی تصویر بنی ہوئی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں

      بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا

      برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.