Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یہ یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں
    • پرتگال کے وزیر خارجہ 22 سے 23 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • جیٹ فیول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی سستا ہوگیا
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ضروری اشیاء کی قیمتوں میں توازن لانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • جنگ سے دنہا بھر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں امریکہ ایران تنازع جلد ختم اسحاق ڈار
    • اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس، 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کا فیصلہ
    • کوئٹہ: آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے برآمد ہونیوالی والی موٹرسائیکلیں’اسلحہ وگولہ بارود پڑا ہواہے۔
    • صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دیدی
    • تہران: ایران کی طرف سے جاری کردہ نئے زیرزمین میزائل سٹی کی ویڈیو جس میں پاسداران انقلاب کے کمانڈرانچیف میجرجنرل احمدوحیدی پہلی بار میزائل سٹی کادورہ کررہے ہیں
    • ہمیں جھکانے کا دشمن خواب ہی دیکھتا رہیگا ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دینگے ڈونلڈ ٹرمپ
    • اسلام آباد: صدر زرداری سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ملاقات کررہے ہیں۔
    • ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گئی وزیراعظم
    • 2027 دی کانومسٹ کی پیشن گوئیاں
    • رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کا حل ریفرنڈم ہی قرار دے دیا
    • ملاقاتوں کا سیزن صدر آصف علی زرداری سے اسحاق ڈار سردار ایاز صدق کی ملاقات
    • محکمہ لیبر حکام کی ملی بھگت رجسٹرڈ فیکٹریوں کمپنیوں میں ہنر مند مزدور ملازمین کیٹیگری تبدیل تنخواہوں سے کٹوتی کا انکشاف
    • جی ٹی اے 6 کی لانچ نے انٹرنیٹ ٹریفک کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا
    • AIکمپنی کا بڑا کمال ایک ہی دن میں ہزاروں ملازمین کروڑ پتی بن گئے
    • برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں
    • غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن متعدد اسپیڈ بریکرز ختم کر دیے گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکہ اور افغانستان پاکستان پر الزام تراشیاں بند کریں

    By Daily Khabrainجولائی 25, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    qamar javaid bajwa
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی (بیورو رپورٹ) افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ڈبلیو نکولسن نے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی اور سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی فورسز اور ریسولوٹ سپورٹ مشن (آر ایس ایم) کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف اور جنرل نکولسن نے خطے کے امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے اور مستقل تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلے بھی موجود تھے۔پاک فوج کے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے اس موقع پر افغانستان اور امریکا کے بعض حلقوں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کردار کو داغ دار کرنے کے لیے الزام تراشیوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ امریکا اپنی پالیسی پر نظرثانی کررہا ہے، پاکستان پر الزام تراشیاں شروع ہوجانا کوئی اتفاق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا کیوں کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے قومی مفاد میں ہے۔ اس موقع پر جنرل نکولسن نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاکستانی عوام کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      لاہور میں وادی سندھ کی تاریخ پر 15ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا آغاز

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.