لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کم کردی گئی، پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کم ہو کر چھپن روپے اکہتر پیسے تک رہ گئی، سیلز ٹیکس اور لیوی کی شرح صفر پر برقرار ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لٹر اضافے سے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی کم ہو گئی ہے، حکومت کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے71 پیسے سے سے کم کر کے 56 روپے71 پیسے فی لٹر کردی گئی ہے۔
پٹرول پر سبسڈی 47 روپے 2 پیسے سے کم کر کے 17روپے 2 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل پر سبسڈی 67 روپے 84 پیسے سے کم کر کے37 روپے 84 پیسے کردی گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل پرسبسڈی51 روپے 83 پیسے سے کم کرکے 21 روپے 83 پیسے فی لٹر کردی گئی ہے، آئی ایم ایف نے پٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے قیمتوں میں تیس روپے فی لٹر کے بڑے اضافے کا اعلان کیا گیا۔
حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرح زیرو برقرار ہے تاہم سبسڈی کے خاتمے کے بعد اس کی شرح میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
- چھوٹے انتظامی یونٹس کے حامی ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیںحافظ نعیم الرحمان
- دوران پرواز بزریعہ سیٹلائیٹ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنسگ فریم ورک تیار
- واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی کارکردگی صفر آلودہ پانی کے استعمال سے شہری بیمار
- اینویڈیا کے سابق چیف جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کیلئے مہم شروع
- عمرقید کا مجرم کم از کم 15سال حقیقی قید کاٹے بغیر رہا نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
- اسلام آباد، پسند کی شادی کرنے والی لاریب کا قاتل شوہر نکلا
- ملک کے مختلیف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ ہائی الرٹ جاری سموگ کی شدت میں کمی
- اسلام آباد:بدھ بھگشو عجائب کادورہ کرنے کے بعد شاہ اللہ دتہ غار دیکھنے جارہے ہیں۔
- لاہور:بی بی سی اے کے نارتھ ونگ کے خصوصی اجلاس کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو۔
- لاہور جنرل ہسپتال کے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین تبدیل، ڈاکٹر جعفر حسین نئے ایم ایس مقرر
- کراچی، بلدیہ میں فیکٹری آگ کی لپیٹ میں آگئی
- بی بی سی اے کے نارتھ ونگ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد
- 13سالہ ملازمہ فاطمہ اصغرکی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ
- پولو کلب میں سعد احسان ریزیڈنسی اینڈ سٹیزن شپ پولو کپ 2026ء کا شاندار انعقاد
- امریکی حکام کو سرکاری ملٹری کمپیوٹرز پرسائبر حملوں کا خدشہ
- لاہور:پولیس اہلکار پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر الرٹ کھڑے ہیں۔
- فیصل آباد:ڈکیتی، راہزنی، چوری اور چھینا جھپٹی کی تین درجن وارداتیں
- آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کوئٹہ ،پاکستان کسٹمز کی کارروائی ،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 58 کروڑ سے زائد مالیت کی 115 کلوگرام افیون برآمد
