اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)دینی مدارس کی خودمختاری اور غیر سیاسی تشخص کے حوالے سے ڈاکٹر
حافظ علاؤالدین سارنگ اور جمیعت علماء اسلام نظریاتی کے قاری مہر اللّٰہ کی کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہادینی مدارس کی خودمختاری، غیر سیاسی حیثیت اور اجتماعی تشخص کے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے، دینی مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ علمی، دینی اور روحانی اثاثہ ہیں، انہیں کسی فرد یا جماعت کی ملکیت نہیں سمجھا جا سکتا، دینی مدارس کے قیام کا بنیادی مقصد قرآن و سنت کی تعلیم، دین اسلام کی ترویج اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہے، مدارس نئی نسل کی دینی، اخلاقی اور روحانی تربیت میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، دینی مدارس کسی ایک فرد، خاندان، تنظیم یا سیاسی جماعت کی ملکیت نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی امانت ہیں، دین اسلام کسی مخصوص گروہ، جماعت یا تنظیم کی اجارہ داری نہیں ہے، جمعیت علمائے اسلام (ف) ہو یا کوئی دوسری سیاسی جماعت، کسی کو دینی مدارس کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا حق حاصل نہیں، دینی مدارس کو سیاسی جماعتوں کی طاقت اور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کی مخالفت کرتے ہیں، مدارس کے تقدس، علمی وقار اور غیر جانبدار تشخص کو برقرار رکھنا تمام علماء اور دینی حلقوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، دینی مدارس کو کسی سیاسی جماعت کے انتخابی، تنظیمی یا جماعتی مفادات کے تابع نہیں ہونا چاہیے، مدارس کے طلبہ کو سیاسی مقاصد، جماعتی مفادات اور ذاتی ایجنڈوں کے لیے استعمال کرنا قابل قبول نہیں، دینی مدارس کا اصل مقصد علم کی روشنی پھیلانا اور معاشرے کی اصلاح کرنا ہے، سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنا نہیں، بلوچستان کے اکثریتی علماء کرام اور مدارس کے مہتمم حضرات ہمارے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں، بلوچستان کے مختلف علماء اور مدارس کے ذمہ داران سیاسی اجارہ داری کے خلاف ہمارے ساتھ رابطے کر رہے ہیں، دینی مدارس کو حکومتی سرپرستی اور وسائل نہ ملنے کی ایک وجہ سیاسی جماعتوں کی اجارہ داری بھی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سینیٹ اور دیگر انتخابی ٹکٹ ارب پتی افراد کو دیتی ہے، جبکہ مدارس کے غریب طلبہ کے نام پر سیاست کی جاتی ہے، ڈاکٹر حافظ علاؤالدین سارنگ بلوچستان اسمبلی میں اس وقت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے وابستہ کوئی عالم دین موجود نہیں، سارنگ مدارس کے نام پر سیاسی نمائندگی کے دعووں کے بجائے دینی طلبہ کے حقیقی مسائل حل کیے جائیں،دینی مدارس کا کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان سے تعلق ہے، حکومت مدارس کی سرپرستی اور معاونت کرے، حکومت مدارس کے اساتذہ کی تنخواہوں کا بوجھ برداشت کرے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بہتر انداز میں جاری رہ سکیں، دینی مدارس کے مالی مسائل حل کرنے اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے حکومتی معاونت ضروری ہے، مدارس کے معاملات میں سیاسی مداخلت کے بجائے حکومتی سرپرستی اور تعلیمی معاونت کو ترجیح دی جائے مدارس کی آزادی، وقار اور علمی تشخص کے تحفظ کے لیے تمام علمائکو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، مدارس کی خودمختاری، غیر سیاسی حیثیت اور اجتماعی تشخص کا تحفظ ہماری بنیادی جدوجہد ہے۔
دینی مدارس
بریکنگ نیوز
- دینی مدارس امت مسلمہ کا مشترکہ علمی دینی روحانی اثاثہ حافظ علاودین سارنگ قاری مہراللہ
- بطور آرکیٹکٹ رجسٹر نہ کرنے کیخلاف وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ عدالت طلب
- ملتان:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی آئی سی ایم اے انٹرنیشنل کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔
- چندے کی مبینہ خورد برد پر عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی بیرسٹر گوہر لا علم نکلے
- میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا55 واں یوم شہادت 5دسمبر کو منایا جائے گا
- اوچشریف ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ 1 ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق 2 زخمی
- میو ہسپتال میں ڈاکٹر کا کوٹ پہن کر لوگوں سے فراڈ کرنے والا مبینہ نوسرباز
- جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
- میوہسپتال’ خود کو پروفیسر نیورو سرجن ظاہر کرنیوالا جعلی ڈاکٹر پولیس کے حوالے
- بھارت’ مہنگی گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دولہا شادی چھوڑ کر فرار
- اوچشریف : ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد ‘دوسری طرف المناک حادثے کا شکار ڈالہ اورٹرک۔
- این سی سی آئی اے کارروائیاں’سگی بہن کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
- بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
- ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت کیلئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی
- لاہور:پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تحویل میں اشتہاری و عادی مجرمان کھڑے ہیں۔
- ڈیوٹی پر نہ ہونے کے باوجود رشوت کیلئے شہری کو روکنے والے 2 ٹریفک وارڈنز کیخلاف درخواست دائر کرنے کی ہدایت
- خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کا 74 واںیوم پیدائش آج منایا جائے گا
- پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کیخلاف بھرپور کریک ڈائون
- کراچی کی آبادی کئی ملکوں سے زیادہ ہے تو الگ صوبہ کیوں نہیں بن سکتا؟ سینیٹر علی ظفر
- پاکستانی وزیر سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
