Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ملتان:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی آئی سی ایم اے انٹرنیشنل کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • چندے کی مبینہ خورد برد پر عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی بیرسٹر گوہر لا علم نکلے
    • میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا55 واں یوم شہادت 5دسمبر کو منایا جائے گا
    • اوچشریف ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ 1 ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق 2 زخمی
    • میو ہسپتال میں ڈاکٹر کا کوٹ پہن کر لوگوں سے فراڈ کرنے والا مبینہ نوسرباز
    • جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
    • میوہسپتال’ خود کو پروفیسر نیورو سرجن ظاہر کرنیوالا جعلی ڈاکٹر پولیس کے حوالے
    • بھارت’ مہنگی گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دولہا شادی چھوڑ کر فرار
    • اوچشریف : ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد ‘دوسری طرف المناک حادثے کا شکار ڈالہ اورٹرک۔
    • این سی سی آئی اے کارروائیاں’سگی بہن کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
    • بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
    • ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت کیلئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی
    • لاہور:پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تحویل میں اشتہاری و عادی مجرمان کھڑے ہیں۔
    • ڈیوٹی پر نہ ہونے کے باوجود رشوت کیلئے شہری کو روکنے والے 2 ٹریفک وارڈنز کیخلاف درخواست دائر کرنے کی ہدایت
    • خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کا 74 واںیوم پیدائش آج منایا جائے گا
    • پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کیخلاف بھرپور کریک ڈائون
    • کراچی کی آبادی کئی ملکوں سے زیادہ ہے تو الگ صوبہ کیوں نہیں بن سکتا؟ سینیٹر علی ظفر
    • پاکستانی وزیر سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
    • امریکی کمپنی اینوڈیا نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ سی ای او کے عہدے پر بحال کر دیا
    • نئے صوبوں کے حق میں کراچی بڑے اجتماع میں فیصلہ سنائے گا:مصطفی کمال
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چندے کی مبینہ خورد برد پر عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی بیرسٹر گوہر لا علم نکلے

    By Khabrain Newsنومبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (عادل عباسی) پاکستان تحریک انصاف کے اندر چندے کی مبینہ خوردبرد اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے چندے کے استعمال اور اخراجات کی جانچ پڑتال
    کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اس مبینہ کمیٹی اور تحقیقات کے فیصلے سے لاعلم نکلے، جس کے بعد تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے اختیارات اور پارٹی کے اندر فیصلہ سازی کے نظام سے متعلق نئے سوالات جنم لینے لگے ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر قائم کی جانے والی مبینہ کمیٹی میں نیاز اللہ نیازی، فیصل شیر جان، افراسیاب اور دو خواتین ارکان پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو مختلف ادوار میں تحریک انصاف کے لیے جمع ہونے والے چندے، اس کے استعمال، اخراجات اور مالی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ذمہ داری سونپے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی تمام دستیاب شواہد اور مالی تفصیلات اکٹھی کرے گی اور اپنی رپورٹ براہ راست بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچائے گی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے دور حکومت میں تحریک انصاف کے لیے بین الاقوامی سطح پر مبینہ طور پر چالیس سے پچاس کروڑ روپے تک چندہ اکٹھا کیا گیا تھا، تاہم اس رقم کے استعمال اور اخراجات کے حوالے سے پارٹی کے اندر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ چندے کی مد میں جمع ہونے والی رقم کے استعمال اور مالی معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آنے کے بعد معاملے کی چھان بین ضروری سمجھی گئی۔ذرائع کے مطابق موجودہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دور میں بھی مبینہ طور پر چالیس سے پینتالیس کروڑ روپے تک چندہ اکٹھا کیا گیا، تاہم اس رقم کے اخراجات اور استعمال کی تفصیلات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔ پارٹی کے بعض حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کارکنوں اور بیرون ملک مقیم حامیوں سے بار بار چندہ جمع کرنے کے باوجود یہ رقوم کن مقاصد کے لیے خرچ کی گئیں اور ان کے استعمال کا باقاعدہ حساب کیوں سامنے نہیں لایا گیا۔مزید اہم انکشاف یہ ہے کہ چندے کی مبینہ خوردبرد اور مالی بے ضابطگیوں سے متعلق شکایات مسلسل بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچتی رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں بھی چندے کے استعمال اور مالی معاملات پر ارکان ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ بعض ارکان کی جانب سے جمع ہونے والی رقوم کے اخراجات اور ان کے استعمال کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے جاتے رہے، جبکہ اس معاملے پر پارٹی کے اندر تحفظات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ مسلسل شکایات اور پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں سامنے آنے والے الزامات کے بعد بانی پی ٹی آئی نے معاملے کی باقاعدہ چھان بین اور حقائق سامنے لانے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔تحریک انصاف کے عام کارکنوں میں بھی اس معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے، کیونکہ کارکن اپنی استطاعت کے مطابق پارٹی اور بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں مالی تعاون کرتے ہیں، لیکن اگر جمع ہونے والی رقوم کے استعمال کا شفاف نظام موجود نہیں تو اس سے کارکنوں کے اعتماد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پارٹی کے اندر یہ مقف بھی سامنے آ رہا ہے کہ چندے کے نام پر جمع ہونے والی رقوم کے استعمال کا مکمل حساب اور مالی تفصیلات کارکنوں کے سامنے لائی جانی چاہئیں تاکہ کسی بھی قسم کے شکوک و شبہات کا خاتمہ ہو سکے۔اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاس میں بیرسٹر گوہر علی خان سے خبریں نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چندے کی مبینہ خوردبرد اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے کوئی کمیٹی قائم کی ہے اور کیا اس کمیٹی میں نیاز اللہ نیازی، فیصل شیر جان، افراسیاب سمیت دو خواتین ارکان پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے؟ اس پر بیرسٹر گوہر علی خان نے اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔پارٹی چیئرمین کی جانب سے اس اہم معاملے سے لاعلمی کے اظہار نے تحریک انصاف کے اندرونی فیصلہ سازی کے طریقہ کار پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں یہ سوال زیر بحث ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی کے مالی معاملات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی جا رہی ہے تو کیا پارٹی چیئرمین کو بھی اس فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا؟ کیا تحریک انصاف میں اہم فیصلے اب بھی براہ راست بانی پی ٹی آئی کی سطح پر ہو رہے ہیں اور موجودہ مرکزی قیادت ان فیصلوں سے بے خبر ہے؟تین سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اگر پارٹی کے چیئرمین کو اہم تنظیمی اور مالی معاملات سے متعلق فیصلوں کا علم نہیں تو بیرسٹر گوہر علی خان کے بطور چیئرمین اختیارات اور عملی کردار پر بھی سوالات اٹھنا فطری ہیں۔ دوسری جانب چندے کی مبینہ خوردبرد اور کروڑوں روپے کے مالی معاملات کی تحقیقات کا معاملہ تحریک انصاف کے لیے ایک اہم داخلی چیلنج بن سکتا ہے۔ تاہم ان مالی بے ضابطگیوں سے متعلق الزامات کی باضابطہ تصدیق، متعلقہ مالی ریکارڈ اور کمیٹی کی حتمی رپورٹ سامنے آنا ابھی باقی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ میں کیا حقائق سامنے لاتی ہے، چندے کی مد میں جمع ہونے والی کروڑوں روپے کی رقوم کے استعمال کی تفصیلات کس حد تک واضح ہوتی ہیں اور کیا تحریک انصاف کی قیادت مالی معاملات کا مکمل حساب اپنے کارکنوں کے سامنے پیش کرے گی؟

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ملتان:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی آئی سی ایم اے انٹرنیشنل کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔

      میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا55 واں یوم شہادت 5دسمبر کو منایا جائے گا

      اوچشریف ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ 1 ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق 2 زخمی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.