Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
    • چھوٹے انتظامی یونٹس کے حامی ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیںحافظ نعیم الرحمان
    • دوران پرواز بزریعہ سیٹلائیٹ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنسگ فریم ورک تیار
    • واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی کارکردگی صفر آلودہ پانی کے استعمال سے شہری بیمار
    • اینویڈیا کے سابق چیف جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کیلئے مہم شروع
    • عمرقید کا مجرم کم از کم 15سال حقیقی قید کاٹے بغیر رہا نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
    • اسلام آباد، پسند کی شادی کرنے والی لاریب کا قاتل شوہر نکلا
    • ملک کے مختلیف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ ہائی الرٹ جاری سموگ کی شدت میں کمی
    • اسلام آباد:بدھ بھگشو عجائب کادورہ کرنے کے بعد شاہ اللہ دتہ غار دیکھنے جارہے ہیں۔
    • لاہور:بی بی سی اے کے نارتھ ونگ کے خصوصی اجلاس کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو۔
    • لاہور جنرل ہسپتال کے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین تبدیل، ڈاکٹر جعفر حسین نئے ایم ایس مقرر
    • کراچی، بلدیہ میں فیکٹری آگ کی لپیٹ میں آگئی
    • بی بی سی اے کے نارتھ ونگ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد
    • 13سالہ ملازمہ فاطمہ اصغرکی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ
    • پولو کلب میں سعد احسان ریزیڈنسی اینڈ سٹیزن شپ پولو کپ 2026ء کا شاندار انعقاد
    • امریکی حکام کو سرکاری ملٹری کمپیوٹرز پرسائبر حملوں کا خدشہ
    • لاہور:پولیس اہلکار پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر الرٹ کھڑے ہیں۔
    • فیصل آباد:ڈکیتی، راہزنی، چوری اور چھینا جھپٹی کی تین درجن وارداتیں
    • آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • کوئٹہ ،پاکستان کسٹمز کی کارروائی ،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 58 کروڑ سے زائد مالیت کی 115 کلوگرام افیون برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فرشتہ کوئی بھی نہیں

    By Daily Khabrainاگست 3, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    شفقت حسین
    انسانی تاریخ کا المیہ ہے کہ جب سے امت سازی کا عمل مکمل ہواہے اسی دن سے ہر زیردست کی رگِ جاں ہر بالادست کے پنجہئ استبداد میں رہی ہے جس کے نتیجے میں کائنات کاپہلا قتل بھی اسی بات کا ثبوت ہے اوریہ نتیجہ تھا حسد اورتکبر کا کہ قابیل میں یہی دوخصوصیات بدرجہئ اُتم پائی جاتی تھیں جو کسی صورت نہیں چاہتا تھا کہ اس کابھائی ہابیل اس سے بڑھ کر عزوشرف اور خدائے بزرگ وبرتر کا برگزیدہ بن جائے۔ بدقسمتی سے اس رسمِ قبیح نے اس قدر زور پکڑا کہ اس کے بعد بالادستی کاتصور واضح طورپرمضبوط اور پختہ سے پختہ تر ہوتا چلاگیا۔ ایک طرف زیردست طبقات تھے جن کی تعداد روز افزوں تھی جبکہ دوسری جانب بالادست تھے جو مٹھی بھر اور آٹے میں نمک کے برابر تھے لیکن اپنی ظاہری شان وشوکت اور سرمائے کی بدولت کمزوروں اور مستضعفین پر اپنا غلبہ برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی بڑی سے بڑی زیادتی اور طاقت کے استعمال سے نہیں چوکتے تھے بلکہ کوئی عار بھی محسوس نہیں کرتے تھے۔ شو مئی قسمت جس طرح طاقت کے خمار اورنشے میں بالادست ہر شے کو روند ڈالتے ہیں اسی طرح حسد کاخنّاس بھی دلوں میں وسوسے ڈال کرکسی انسان کو گمراہ کیے بغیر نہیں رہتا۔ کمزوروں کو اور انگوٹھے تلے دبا کر رکھنا معاشرے کے کسی خاص اورایک طبقے تک مخصوص نہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں اور دائروں میں ہمیں کمزوروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ایسے برخود غلط روئیے دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن لہو کے آنسو پینے کے سوا کوئی کیا کرسکتاہے۔
    اب اِدھر کچھ عرصے سے اراکین پنجاب اسمبلی کے استحقاق بل2021ء کے تحت سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ایم پی ایز حضرات کو بااختیار اور طاقت کا منبع بنانے کے حوالے سے اٹھنے والی دھول نے فضا کو مکدر بنانے کاجونادرشاہی فرمان بلکہ باقاعدہ اسے قانون کی شکل دینے کافیصلہ کیااور ان کے اراکین نے بھی ہنستے کھیلتے بغیر سوچے سمجھے اورپڑھے اس پردستخط فرمادئیے۔ کیا آج کے ہر حوالے سے ترقی یافتہ دور میں ایسا فیصلہ اورحکم اپنے اندر کوئی جواز رکھتاہے جواب قطعی طورپر نفی میں ہے۔ کیا انٹرنیٹ‘ ٹوئٹر‘ انسٹاگرام‘ واٹس اپ کے ہوشربا اضافے کی موجودگی اورترقی میں کوئی خبریااطلاع روکی جاسکتی ہے۔ ہم تو حیران ہوتے ہیں جب کسی خبر یا واقعے کی اطلاع ہمارے پرنٹ‘الیکٹرانک اورسوشل میڈیاز اسے فوری طورپر مہیا کردیتے ہیں تو کیاکسی کواس حق سے محروم رکھا جاسکتاہے اور جس طرح کی اطلاعات تھیں کہ کسی رکن اسمبلی کے خلاف خبر کی نشرواشاعت پر کسی رپورٹر یا کسی بھی شہری کو تین ماہ قید اورمبلغ دس ہزار روپے جرمانے کاٹیکہ لگوانا پڑے گا اوراس حوالے سے کسی کی قسمت کافیصلہ بھی مروجہ جمہوری سسٹم کے تحت قائم عدالتیں نہیں بلکہ سپیکر اس جوڈیشل کمیٹی سے کروائیں گے جواراکین اسمبلی ہی پرمشتمل ہوگی۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ ایسا کرنے والوں کی مشکیں بھی ایم پی ایز ہی کسیں گے‘ لیکن ظاہر ہے کہ اس کالے قانون کے خلاف ملک بھر کی تنظیموں نے ایکا کرکے ایک زبردست مہم چلائی (یہاں یہ بھی مقام اطمینان ہے کہ کسی نے اسماعیل گجر صاحب کی طرح بھارت سے مدد نہیں مانگی‘ نہ ہی کسی نے بھارت کے لئے ناپسندیدہ سمجھے جانے والے عناصر کی لسٹیں اسے فراہم کیں اور نہ ہی کسی صحافی نے اپنا نان ونفقہ بند کیے جانے کی صورت میں بھارت کے ساتھ تجارت کا عندیہ دیاتھا)۔ ہم سمجھتے ہیں کہ چودھری پرویز الٰہی ایک پختہ کار سیاستدان ہیں جن کی ساری زندگی سیاسی دشت کی سیاحی میں گزری ہے۔ وہ صحافیوں کے لئے ایک خاص مفہوم میں نرم گوشتہ بھی رکھتے ہیں۔ نہ جانے ان کے دل میں محض اراکین اسمبلی کی محبت میں اس طرح کے قانون کی تشکیل اور منظوری کاخیال بھی کس طرح آیا۔ بھلا ہو گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا جنہوں نے اس قانون کی منظوری کے حوالے سے اس بل پر دستخط نہیں کیے۔ انہوں نے چودھری پرویز الٰہی کے اس بیان کہ میں کسی کو ٹارزن نہیں بننے دوں گا۔ یہ ملک ہے جہاں جنگل کا قانون نہیں۔ نیز یہ کہ میں گورنر کو اس قانون کے راستے کی دیوار نہیں بننے دوں گا کے جواب الجواب کے طورپر خاموش رہنا ہی پسند کیاہے کیونکہ ان کی زندگی ترقی یافتہ اور آزاد معاشرے میں بسر ہوئی ہے جہاں کی ملکہ ہو یا وزیراعظم اپنی سبزی دال کی خریداری بھی پبلک ٹرانسپورٹ پر لاؤلشکر‘ پروٹوکول اورباڈی گارڈز کے بغیر کرتے ہیں۔ جہاں کوئی کسی کابازو نہیں مروڑ سکتانہ ہی کسی کو کوئی فری لنچ کرواتاہے اور نہ ہی اپنے خلاف شائع ہونے والی کسی خبر پرسیخ پا ہو کر ہمارے ہاں کی طرح استحقاق بل بناکر اسے قانون کی شکل دینے کاسوچتاہے۔
    گورنر چودھری محمدسرور نے وزیراعظم کوبھی اس قانون کے حوالے سے آن بورڈ کیا لیکن چودھری پرویزالٰہی نے تو وزیراعلیٰ پنجاب سے‘ نہ ہی مشیرپنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان سے اورنہ ہی دیگر عمائدین حکومت سے مشاورت کی اور سردارعثمان بزدار کا حوصلہ دیکھیں کہ انہوں نے سپیکر سے گلہ بھی نہیں کیا کہ جناب!آپ وزیراعلیٰ آفس کے متوازی وزیراعلیٰ آفس بنانے کاشوقِ فضول کس طرح فرما رہے ہیں اور آپ صرف اور صرف آئین کے تحت خود کو حاصل پروڈکشن آرڈرزجیسے اختیار تک محدود رکھیں۔ اس مرحلے پر ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ سپیکر صاحب کو ایک قدم آگے بڑھا کر دوقدم پیچھے ہٹنا پڑا ہے تو یہ سارا ان کا اپنا کیا دھراہے۔ ان کی چونکہ ساری زندگی آمریت کے سہارے گزری ہے لہٰذا ہم سمجھتے ہیں کہ اراکین پنجاب اسمبلی کے استحقاق کا بل2021ء اسی آمرانہ سوچ کا عکاس اور مظہر فیصلہ تھا جسے گورنر پنجاب نے صائب نہ سمجھتے ہوئے قبول کرنے سے انکارکردیا۔ ان کا ایسا کرنا آزادصحافت پر ایمان کو بھی واضح کرتاہے اور گورنر کے عہدے کی رٹ کومنوانے اور اسے برقراررکھنے پردلالت بھی کرتاہے لیکن اس حوالے سے ڈاکٹرفردوس عاشق کا ڈپلومیٹک رویہ ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے اگرچہ سپیکرکے فیصلے کی مذمت نہیں کی تاہم اس قدرضرور کہا ہے کہ ہم ایک ہی کشتی کے سوار ہیں اور دوریوں کو قربتوں میں تبدیل کریں گے۔ کون سی دوری اور کون سی قربت۔ اسے محض بلیک میلنگ کانام ہی دیا جاسکتاہے جس کے نتیجے میں انہوں نے چودھری مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بھی ہفتہ عشرہ قبل بنوا لیاتھا حالانکہ وہ یہی عہدہ اپنے دیرینہ خادم سینیٹر کامل علی آغا کوبھی دلواسکتے تھے۔ صحافی دوستوں اورتجزیہ کاروں کی اس بارے میں کیا رائے ہوگی کیا کوئی بتائے گا؟
    (کالم نگار سیاسی‘سماجی اورمعاشرتی موضوعات پرلکھتے ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.