راولپنڈی (سٹی رپورٹر)پیرودھائی کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ایک فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا، ہلاک ڈاکو اور ساتھیوں نے گزشتہ روز بھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی جس میں انہی ڈاکوں کا ایک ساتھی ہلاک ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ایک فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا، ہلاک ڈاکو اور ساتھیوں نے گزشتہ روز بھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی جس میں انہی ڈاکوں کا ایک ساتھی ہلاک ہوا تھا، پولیس پارٹی نے موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری،نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ڈاکوں کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی اور پیرودھائی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
