Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
    • PTI رہنمائوں کو ہراساں نہیں کیا، اسلام آباد پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، مقررین
    • سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل فضل احمد فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید
    • نیپالاہور کے وفد کا آئی ٹی سروسز کمپنی  کا دورہ Devsinc
    • لگتا ہے میئر کراچی کی سیٹنگ اپ سیٹ ہونے والی ہے :فاروق ستار
    • ملک بھر میں اخبار بینی کا قومی دن آج منایا جائے گا
    • انمول پنکی کی بریت کیخلاف اپیلیں فوری سماعت کی استدعا مسترد
    • لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص روٹس پر ہائی آکوپینسی گاڑیوں کی پابندی کوقانونی قرار دیدیا
    • پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے پہلے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز،ڈپلومہ باقی صفحہ6بقیہ نمبر 7 ان کامرس،ڈپلومہ ان ہوٹل آپریش۔ڈپلومہ ان سپیشل ایجوکیشن پہلے سالانہ امتحان 2026 کے رزلٹ کی اشاعت کر دی ہے۔ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز میں 21929 طلبا وطالبات نے شرکت کی 15532 کامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب 70.82 فی صد رہا اسی طرح ڈپلومہ ان کامرس میں 8900 طلبہ شامل ہوے جسمیں سے 6410 پاس ہوے اور رزلٹ کا تناسب 72.02 فی صد رہا۔رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے مزید معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے۔ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان کے نجف علی نے96فی صد نمبر لیکر صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بھکر کے محمد عمار خان نے 95.94 فی صد نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی براے خواتین سرگودھا کی آرزو شاہد بھٹی نے 95.94 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ڈپلومہ ان کامرس میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایمان فاطمہ نے 1195/1300 نمبر لیکر پہلی ،کنکوڈیا کالج الہ آباد کے سید حسین رضوان نے 1188/1300 لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس منکیرہ کی مصباح پروین نے 1174/1300 نمبر لیکر پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی چیرمین فنی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر فیصل محمود نے بٹن پریس کر کے رزلٹ کی باقاعدہ اشاعت کا اعلان کیا ۔سیکرٹری بورڈ چوہدری محمد حفیظ،کنٹرولر امتحانات ملک عرفان قاسم ۔ڈپٹی سیکرٹری حفیظ الرحمن ۔سسٹم اینالسٹ سیدہ فاطمہ اقبال،آڈٹ آفیسر چوہدری محمد عباس گجر ۔سینیر ریسرچ آفیسر شہزاد جاوید اور دوسرے افسران و ملازمین موجود تھے۔ چیرمین ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ بالخصوص مشرق وسطی کے ممالک میں پنجاب ٹیکنیکل بورڈ کے فارغ التحصیل ڈپلومہ ہولڈرز ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھر پور حصہ ڈالتے ہیں ۔ہم نے اسسمنٹ کے نظام کو مزید بہتر سے بہتر بنانا ہے تا کہ ہماری افرادی قوت کو انڈیا،بنگلہ دیش ،نیپال اور دوسرے ۔ممالک کے مقابلے میں ملازمت کے حصول میں ترجیح ملے۔چیرمین بورڈ نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور امتحانی برانچوں اور کمپیوٹر سیکشن کے سٹاف کو مختصر مدت میں صاف شفاف رزلٹ کی تیاری اور اشاعت پر شاباش دی
    • پنجاب ‘ کے پی’ پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹروں کے ماہانہ وظائف کاموازنہ
    • ایل نینو سے شدید گرمی 4 لاکھ 51 ہزار اصافی اموات کا خدشہ
    • ایم ڈی کیٹ 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا’ 66فیصد امیدوار کامیاب’ محمد حسن کی پہلی پوزیشن
    • سری لنکا نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرا کر ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر کردی
    • سونا مسلسل پانچویں بار سستا قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
    • ایران جنگ نہیں، امریکا سے معاہدہ چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
    • ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان
    • پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی بورڈ ممبران کی فیس کی منظوری
    • لاہور ہائیکورٹ 100 سالہ والدہ کو بیٹے کے ساتھ بھیج دیا گیا
    • باسکٹ بال لیجنڈ باب پیٹٹ 93 برس کی عمر میں چل بسے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    موٹاپے سے پریشان لوگوں کیلئے خوشخبری ….

    By Daily Khabrainاکتوبر 25, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بچپن میں کسی بات کی فکر ہوتی ہے، نہ کوئی دبا۔ لڑکپن کے دن خود کو سنوارنے اور مستقبل کے خواب سجانے میں گزر جاتے ہیں۔ اسی لیے کھانے پینے پر کوئی خاص توجہ نہیں ہوتی۔ ہماری توجہ اس وقت ہوتی ہے، جب لوگ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ آپ موٹی ہوگئی ہیں۔ یہ خواتین کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، کتنے ہی خوب صورت لباس زیب تن کر لیں، لیکن اگر مٹاپے کا شکار ہیں، تو لباس کی ساری خوب صورتی بھی ماند سی لگنے لگتی ہے۔ وقت بے وقت کھانا پینا اور جنک فوڈ (Junk Food) کی عادت مٹاپے کے بڑے سبب ہیں، اس کے بر عکس بعض لوگ مستقل کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں، جیسے بھنے ہوئے چنے، میوے، سلاد یا پھر پھل وغیرہ۔ ان سے پیٹ تو بھر جاتا ہے، لیکن وزن نہیں بڑھتا۔ کھانے کے وقت روٹی اور چاول جن میں سب سے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔ باقاعدہ نہیں کھا پاتے، تو ان کی کیلوریز برابر ہو جاتی ہیں۔ دوسری وجہ ایسے لوگوں کا میٹابالزم ریٹ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یعنی ہضم کرنے کا عمل تیز ہوتا ہے، جس کے باعث غذا جلد ہضم ہو جاتی ہے اور حرارے یعنی کیلوریز بھی ساتھ ساتھ جلتی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا وزن نہیں بڑھتا۔چند عادات ایسی ہیں جنہیں اختیار کرنے سے ہم مٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ لہذا ان سے دور رہیے اور خود کو سدا اسمارٹ رکھیے:اس ضمن میں ایک بری عادت بہت اہم ہے، جس سے ہمارا وزن بڑھ جاتا ہے۔ وہ ہے بہت زیادہ سونا یا بہت کم سونا۔ اس سے بھی وزن بڑھ جاتا ہے۔ کیلی فورنیا یونیورسٹی کے محققوں نے تجربات سے دریافت کیا ہے کہ نیند کی کمی یا زیادتی بھی وزن میں اضافے کا موجب بن سکتی ہے۔غذا کے ساتھ ساتھ مختلف مشروبات بھی ہمارے وزن میں اضافے کا سبب ہیں۔ کئی خواتین سے یہ سنا گیا ہے کہ ہم پانی بھی پیتے ہیں، تو ہمارا وزن بڑھ جاتا ہے، لیکن کیا اپ نے کبھی غور کیا کہ اپ پانی زیادہ پیتی ہیں یا کولڈڈرنک۔ جی ہاں کولڈرنک جو ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن گئی ہیں۔ کوئی دعوت ہو یا کسی مہمان کی خاطر داری کوئی مرغن غذا ہو یا کوئی خاص تقریب۔ ہر موقع پر کولڈڈرنک لازمی جزو ہو گئی ہے اور کچھ لوگ تو اس کے اتنے عادی ہوگئے ہیں کہ اس کے بغیر کھانا ہی ہضم نہیں ہوتا۔ایک اندازے کے مطابق لاکھوں پاکستانی ہر ہفتے تقریبا ایک گیلن سوڈا واٹر پی جاتے ہیں، جو صحت کے لیے کافی مضر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے، جو مرد یا خواتین روزانہ ایک دو بوتلیں پیے، ان کے فربہ ہونے کا امکان 33 فی صد بڑھ جاتا ہے اور اس ضمن میں ڈائٹ سوڈا بھی ایسا ہی کام دیتا ہے، کیوں کہ ایک گلاس عام سوڈا واٹر یا کولڈ درنک میں دس کھانے کے چمچے شکر شامل ہو تی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایسے 100 لوگوں پر تجربہ کیا گیا، جو روزانہ ایک یا دو سوڈا بوتلیں پیتے تھے، ایسے لوگوں کا وزن پانچ گنا زیادہ بڑھ گیا۔ محققین کا خیال ہے کہ بوتلوں میں شامل مصنوعی شکر اور دیگر کیمیائی مادے بھوک کو بڑھاتے ہیں۔ چناں چہ ان کے زیراثر زیادہ کھانا کھایا جاتا ہے۔ ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ (Fat Low) غذا کا استعمال مضر صحت ہے، کیوں کہ ان میں کچھ ہی کم حرارے موجود ہوتے ہیں، لیکن اس عمل کے دوران چکنائی کی جگہ نشاستہ یا کاربوہائیڈریٹ لے لیتا ہے۔ نشاستہ ہمارے جسم میں پہنچتے ہی تیزی سے ہضم ہوتا اور یوں شکر کی سطح بڑھا دیتا ہے اور جب شکر کی سطح کم ہو تو فورا ہمیں بھوک لگتی ہے۔ دوسری وجہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس میں کم کیلوریز ہیں، تو زیادہ کھا بھی لیا، تو کوئی فکر نہیں اوریہی وجوہات انسان کو موٹا کر دیتی ہیں۔ ایک کہاوت ہے کہ ناشتا بادشاہوں کی طرح دوپہر کا کھانا وزیروں کی طرح اور رات کا کھانا فقیروں کی طرح کھانا چاہیے۔ اس کی وجہ بہت سادہ سی ہے کہ ناشتا دن بھر آپ کو تقویت دیتا ہے اور چلنے پھرنے اور حرکت کرنے سے کیلوریز استعمال ہو جاتی ہیں، جب کہ رات کا کھانا کھا کر سو جانا صرف وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے، جب کہ ہمارے یہاں بہت سے لوگ صبح ناشتا ہی نہیں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ بھوکے رہ کر وزن کم کر رہے ہیں، جب کہ ناشتا نہ کرنا بھی وزن میں اضافے کا موجب بنتا ہے، کیوں کہ ناشتا نہ کرنے کی صورت میں ہم دوپہر میں زیادہ کھا لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ جلدی جلدی کھانے والے مرد و زن عموما معمول سے زیادہ کھانا کھا لیتے ہیں، جب کہ آہستہ آہستہ کھانے والے نسبتا کم کھاتے اور مٹاپے سے بچ جاتے ہیں۔ فرانسیسی یونیورسٹی کی ریسرچ سے یہ ثابت ہوا کہ سستی سے کھانا کھانے والے ہر کھانے میں تقریبا 66 کیلوریزکم کھاتے ہیں۔ یوں ہر سال ہم اپنے جسم میں 20 پونڈ چربی بڑھانے سے بچ جاتے ہیں۔ اس لیے ہماری تعلیمات بھی یہ ہیں کہ کھانا ہمیشہ سکون سے بیٹھ کر کھایا جائے، تاکہ اسے مناسب وقفہ مل سکے۔ ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کچھ کھانے کی عادت مٹاپے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ٹی وی دیکھتے دیکھتے کھانے میں ہم اتنے محو ہو جاتے ہیں کہ ہمیں پتا ہی نہیں چلتا کہ اپنی ضرورت سے زیادہ کھا گئے ہیں۔ اکثر لوگ کھانے کے علاوہ ختائیاں، چپس اور نمکو وغیرہ کھاتے رہتے ہیں، جو براہ راست وزن کے بڑھنے کا سبب بنتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین میں مٹاپے کے بہت سے مسائل کے لیے کسی اچھے گائنا کولوجسٹ سے بھی رجوع کرنا ضروری ہے۔ہمارے شہروں کی نسبت دیہاتی علاقوں کے لوگ زیادہ مضبوط اور چست ہوتے ہیں، اس کی ایک بہت بڑی وجہ خوراک کا صحیح استعمال ہے۔ شہر میں ہم فائن آٹا کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں، جب کہ دیہات میں گندم اور دیگر اناج کو اس کے پورے فوائد کے ساتھ (یعنی موٹا اناج) کھاتے ہیں۔ جس میں فائبر کی ایک بہت اچھی مقدار ہوتی ہے، جو جسم کے لیے نہایت مفید ہے اور یہی فائبر مٹاپے سے بچاتی ہے۔ اس کے بر عکس شہری ڈبل روٹی پیزا اور دیگر اشیا جو میدے سے تیار کی جاتی ہیں، استعمال کرتے ہیں، جو جسم کو پھلاتی ہیں۔ پانی ہمارے جسم کا اہم جزو ہے۔ یہ نہایت ضروری ہے کہ ہم روزانہ مطلوبہ مقدار میں پانی پییں اور زیادہ پانی پینے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ ہمارے جسم سے فاضل مادے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے، لیکن اس کا بھی ایک خاص طریقہ ہے۔ روزانہ ہر کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے والوں کا وزن پانی نہ پینے والوں کی نسبت 30 فی صد کم ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ بعض لوگوں کو بوفے بھی فربہ بناتا ہے۔ اس موقعے پر ہاتھ روک کر کھانا تناول فرمانا چاہیے۔ پیٹ کی گنجائش کے مطابق ہی کھائیے۔ جو لوگ بڑے لقموں میں کھانا کھائیں، وہ اکثر 52 فی صد زیادہ غذا کھاتے ہیں، جب کہ چھوٹے نوالے لینے اور آہستہ کھانے والے کم کھانا کھاتے ہیں۔ آہستہ کھانے سے انسان غذا سے پوری طرح لطف اندوز ہوتا ہے، نیز کھانے سے سیر بھی جلد ہو جاتا ہے۔ دیر سے طعام کرنا بھی وزن کو بڑھنے کی دعوت دیتا ہے، جب ہم سو رہے ہوں، تب بھی ہمارا جسم چربی جلانے کا عمل جاری رکھتا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ پیٹ نہ بھرا ہو۔ ورنہ پھر بدن اسے ہضم کرنے میں مصروف رہتا ہے۔ اپنا وزن باقاعدگی سے چیک کریں، یوں اسمارٹ ہونے میں مدد ملے گی۔ بہت سے لوگ زیادہ کھانا کھا کر غم، غصے یا ذہنی دبا سے چھٹکارا پانے کی سعی کرتے ہیں۔ یہ طریق کار بھی فربہی کو دعوت دیتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ایسی حالت میں انسان بغیر سوچے سمجھے زیادہ غذا کھا جاتا ہے۔ جیسا کہ اسلام میں حکم ہے کہ غصہ کی حالت میں پانی پی لیں یا اپنی پوزیشن تبدیل کرلیں، یعنی کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں اور بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیں اور یہی بات جدید تحقیق سے ماہرین نے ثابت کی کہ غم و غصے کی حالت میں اگر کھانے کی تمنا جنم لے تو پانی کا گلاس پی لیجیے یا چہل قدمی کیجیے یا پھر چیونگم چبا لیجیے۔ اس کے ساتھ ہیجانی کیفیت میں کھانا کھا کر غم و غصہ دور کرنے کی کوشش نہ کریں، ورنہ آپ خود کو موٹا ہونے سے نہیں روک سکیں گی۔
    ہلکی پھلکی ورزش اپ کہ سارے جسم میں حرارت لا کر زیادہ کیلوریز کو جلا سکتی ہیں۔ اس لیے روزانہ بلا ناغہ ورزش کریں۔ ساتھ ایک مخصوص وقت تک چہل قدمی بھی کریں اور دھیرے دھیرے اپنی عادت کو پختہ کیجیے۔ اپ کا وزن کم کرنے میں یہ بہت معاون ثابت ہوگی

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.